• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منتخب أحاديث Muntakhab Ahadith - حياة الصحابة Hayatus Sahabah

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جناب! وہاں بھی مسلک اہل حدیث کے سپوت خاموش ہوچکے ہیں۔ کسی ربط کا حوالہ دینا ہی تھا تو کسی ایسے ربط کا دیا ہوتا جہاں اہل حدیث مسلک کے فرزندان چھائے ہوئے ہوں، پھر ہم بھی شریک گفتگو ہونے کی کوشش کرتے۔ بالفاظ دیگر امت مسلمہ کے زوال میں حصہ لگاتے۔
چلیں دیگر لوگوں کو چھوڑیں آپ خود ان سوالات کے مدلل اور مطمئمن جواب اسی تھریڈ میں پوسٹ کر دیں۔

مجھے امید ہے کہ حنفی بھائی ان سوالات کے جوابات ضرور دے گا۔
سوال نمبر1: تقلید شخصی اصطلاحی کی تعریف کیا ہے۔ اور یہ فرض ہے، واجب ہے، مستحب ہے یا مباح ہے؟
جواب:؟؟؟



سوال نمبر2: اجماع کی تعریف کیا ہے۔ اور اجماع کن لوگوں کا معتبر ہے؟ تقلید شخصی اصطلاحی پر کیا اجماع ہوا ہے۔ اگر ہوا ہے تو کب، کہاں اور کن کا؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر3: اجتہاد کی تعریف کیا ہے۔ اجتہاد کے لیے کن علوم کی ضرورت ہے اور کیوں۔ کیا اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے۔ اگر نہیں تو پہلے کیوں کھلا تھا اور کس نے کھولا تھا۔ اب کیوں بند ہو گیا ہے۔ اور کس نے بند کیا ہے؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر4: مجتہد کو بھی تقلید کرنے کا حکم ہے یا نہیں؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر5: جو امام ان چاروں کے سوا ہوئے ہیں ان کے نام کیا ہیں۔ اور ان کی تقلید فرض ہے یا واجب یا مباح ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو کیوں۔ حالانکہ وہ ان کے استاد ہیں، ادب میں، زہد میں، فقہ میں، جہاد میں، تقوی میں ان کے بھی بڑے ہیں۔ ان کی بزرگی کے قائل تھے اور ان کا ادب کرتے تھے ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کی تقلید نہ کر کے نیچے والوں کی تقلید کرنا کونسی عقل مندی ہے؟
جواب:؟؟؟





سوال نمبر6: حضرت علی، حضرت حسن ، حضرت حسین رضی اللہ عنہم کو بھی امام کہا جاتا ہے اور وہ صحابی تھے اور حضرت زین العابدین ، حضرت باقر اور حضرت جعفر صادق رحمہم اللہ افضل ہیں چاروں اماموں سے یا چاروں امام افضل ہیں۔ پھر آل ِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے ان بارہ اماموں کے مقلد کو تو ہم کافر اور رافضی کہتے ہیں اور ان سے کم درجے کے اماموں کی تقلید کو فرض مانتے ہیں۔ اس تفریق کی کیا وجہ؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر7: حضرت علی رضی اللہ عنہ صحابی تھے۔ جبکہ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تابعی تھے (لیکن سمع ثابت نہیں ہے) اور حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ چاروں آئمہ میں آخری امام تھے جن کے بارے میں امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ حدیث کی صحت پر وہ امام احمد رحمہ اللہ پر اعتماد کرتے ہیں۔ پھر یا تو ہمیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تقلید کرنی چاہیے یا امام احمد رحمہ اللہ لیکن ہم نے ان دونوں آئمہ کو کیونکہ چھوڑا ہوا ہے؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر8: چاروں خلفاء رضی اللہ عنہم مجتہد تھے یا نہیں۔ اگر تھے تو ان کی تقلید کیوں چھوڑ دی جاتی ہے؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر9: چاروں اماموں کے قبل چاروں خلفاء رضی اللہ عنہم کی تقلید کی جاتی تھی یا نہیں۔ جب نہیں کی جاتی تھی تو پھر اماموں کی کیوں کی جائے؟
جواب:؟؟؟





سوال نمبر10: ذرا مہربانی فرما کر یہ بھی بتایا جائے کہ فقہ کی موجودہ کتابوں میں سے کوئی ایک بھی ایسی ہے جسے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے خود لکھا ہو؟
جواب:؟؟؟






سوال نمبر11: چاروں امام بھی مقلد تھے یا نہیں۔ اور مقلد تھے تو کس کے، اور اگر نہیں تھے تو کیوں؟
جواب:؟؟؟





سوال نمبر12: یہ جو فقہ کی کتابوں میں ہے کہ عامی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ اس کے کیا معنی ہیں؟ (پھر تو حنفی ہو کر بھی حنفی نہ رہے)
جواب:؟؟؟





سوال نمبر13: مقلد قرآن و حدیث کا مطلب سمجھ سکتا ہے یا نہیں۔ حالانکہ ہماری فقہ شریف کے اصول کی کتابوں میں ہے کہ مقلد قرآن و حدیث سے دلیل لے ہی نہیں سکتا۔ پھر تو گویا قرآن و حدیث منسوخ اور بےکار ہیں{معاذ اللہ}۔ اگر لے سکتا ہے تو تقلید کی ضرورت ہی کیا۔ اگر نہیں لے سکتا تو قرآن و حدیث کی ضرورت ہی کیا؟
جواب:؟؟؟





سوال نمبر14: چار مُصلے مکہ مُعظّمہ میں خاص خانہ ِ کعبہ میں قائم ہوئے تھےان کو کس نے قائم کیا۔ اور کیوں قائم کیا۔ اور کب قائم کیا۔ کیا اس سے مسلمانوں کے دین کے ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہوئے۔ اور اماموں نے اسے کیوں قائم نہ کیا؟
جواب:؟؟؟





سوال نمبر15: اہل سنت و الجماعت کی کیا تعریف ہے۔ جب کہ مقلد نہ سنت سے دلیل لے سکے نہ جماعتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کے اجماع سے۔ پھر اسے اہل سنت و جماعت کیوں کیوں کہا جائے؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر16: اہل حدیث یعنی صرف کتاب و سنت پر عمل کرنے والوں کی جماعت، جب سے کتاب و سنت ہے تب ہی سے ہے، یا بیچ میں سے اس کا عامل کوئی نہیں تھا۔ یعنی کتابِ خدا اور حدیثِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم پر کسی کا عمل نہ تھا؟ (حالانکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے کہ اس کے عامل قیامت تک رہیں گے۔ان شاء اللہ)
جواب:؟؟؟






سوال نمبر17: اگر امام کے کسی مقلد کے پاس کوئی صحیح حدیث پہنچے اور وہ اس امام کے قول کے خلاف ہو تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ اور جو یہ کہہ کر اس حدیث کو ٹال دے کہ یہ میرے مذہب میں نہیں وہ مسلمان رہا یا اسلام سے خارج ہو گیا اور ایسے وقت مقلد کو کیا کرنا چاہیے ہے؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر18: احناف کو اپنے مذہب کی مواقت کے لیے حدیث سازی کی ضرورت کیونکہ پیش آئی؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر19: حنفی حضرات اسماعیلی پیر شمس تبریز کے مرید مولانا رومی کی مثنوی کو الہامی کتاب کا درجہ کیوں دیتے ہیں؟
جواب:؟؟؟




سوال نمبر20: مفتی تفی عثمانی صاحب مولانا اشرف علی تھانوی مرحوم کی کتاب "الحیلة الناجزة في الحلیلة العاجزة" کے نئے ایڈیشن کے دیباچے میں فقہ حنفی سے خروج کا جواز تسلیم کرتے ہوئے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ فقہ حنفی میں شوہر سے گلوخلاصی کی خواہش مند عورتوں کو پیش آنے والی مشکلات کا کوئی حل نہیں ہے۔ انہوں نے ایسے بیشتر مسائل میں مالکی مذہب کے مطابق فتویٰ دیا ہے۔ اگر فقہ حنفی مکمل ضابطۂ حیات ہے تو اس مسئلہ کا حل کیوں نہیں ہے؟
جواب:؟؟؟





برائے مہربانی جوابات دلیل کے ساتھ عنایت فرمائیں۔




نوٹ: میں نے ہر سوال کے ساتھ "جواب ؟؟؟" لکھ دیا ہے آپ سوالیہ نشان کو ختم کر کے اپنا جواب لکھ دیں۔
 
شمولیت
جولائی 27، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
77
پوائنٹ
42
کیا بھروسہ کہ ان تخریبی سوالات کے مدلل جوابات پیش کرنے کے بعد بھی آپ انہیں تسلیم کرلیں گے۔ تقریباً ایک صدی سے یہ نظارہ امت کررہی ہے دونوں طرف مناظرہ باز سوائے اس کے اور امت کو کچھ نہیں دیا۔ جب کہ اس دوران امت کے اوپر سے موج خوں گذر گئی، نت نئے مسائل جنم لے چکے۔ لیکن کیا مجال کہ جو ان مناظرہ بازوں کے کان پر جوں بھی رینگے۔ بھائی جب آپ کو آپ کے مزاج کے مطابق جوابات نہیں مل رہے تو جس مسلک پر آپ کا دل مطمئن ہے اس پر عمل کریں اور تعمیری کاموں میں اپنا وقت صرف کریں۔
اگر کچھ تعمیری سوالات ہوں تو پیش کریں عاجز آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔ لیکن آپ اب بھی ہٹ دھرمی کا ہی مظاہرہ کریں تو اس کے علاوہ اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ مسلک دیوبند واہل حدیث کے سپوتوں نے امت کا بیڑہ غرق کردینا ہے۔
فی الوقت کچھ سوالات کے جواب دے کر آپ کی طبیعت اور مزاج کا اندازہ کرلیتے ہیں۔
عاجز کتاب وسنت سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتا، اس کا زیادہ شعور نہیں۔ لہذا بچپن میں جب کہ شعور نہیں ہوتا تو انسان اپنے کسی بڑے کا اتباع کرتا اسی طرح ہم بھی تقلید کرتے ہیں۔ اب تقلید شخصی آپ بھی زندگی کے کسی میدان میں ضرور کرتے ہونگے۔ تو پھر دلیل کا مطالبہ ہم سے نہیں اپنے آپ سے۔
بھائی ہم تو صحابہ کی بھی تقلید کرتے ہیں، ان کی زندگی اس غرض سے پڑھتے ہیں کہ انکی پیروی کریں گے۔ فقہی مسائل میں اماموں کی تقلید اس لیے کرتے کہ ان مسائل کی سمجھ نہیں نا ہمیں، اور نہ ہی اتنی قابلیت ہے کہ صحابہ کی زندگی سے یہ ثابت کردیں کہ بھینس حلال جانور ہے۔
اور اجتہاد کی تعریف تو وہی بتائیں گے جو خود مجتہد ہونے کا دعوی کرتے ہیں صرف قرآن حدیث کے متون پڑھ کر۔ ہم نے تو نہیں کیا اور نہ آئندہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس لیے زیادہ چھان پھٹک کیوں کریں بھلا۔
فقہ حنفی مکمل ضابطۂ حیات ہے یا نہیں، یہ تو کبھی سنا نہیں اور نہ ہی نظر سے گذرا۔ البتہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، یہ خوب سنا اور پڑھا ہے۔ اب جو فقہ حنفی کے متعلق اس طرح کہتے ہیں انہیں سے پوچھیں، ہم نے تو نہ کہا کہ فقہ حنفی مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اور نہ ہم مکمل حنفی ہے کہ انکی وکالت کریں۔
اور باقی سوالات جب سمجھ آجائیں گے تو جوابات بھی یہیں دے دوں گا۔
اب آپ سے سوال۔
(۱) لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ: ےہ کلمہ صحیح ہے یا غلط؟ اگر صحیح ہے تو اسی ترتیب کے ساتھ دونوں جزیں اکٹھی انہی لفظوں کے ساتھ قرآن مجیدیا صحاح ستہ میں دکھادیں اور وہ حدیث پوری سنداورعربی الفاظ کے ساتھ تحریر کردیں اور اگر غلط ہے تو اس کا اعلان فرما دیں اور لکھ کر دیدیں۔

(۲) بعض اہلحدیث علماءکہتے ہیں کہ لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ پڑھنے کےلئے نہیں بلکہ صرف جھنڈے پر لکھنے کےلئے ہے یہ سچ ہے یا جھوٹ؟ اگر جھوٹ ہے تو جن لوگوں نے یہ بات کہی ہے وہ گناہ گار ہوئے یا نہیں انکو توبہ کرنی چاہیے یا نہیں؟ اوراگر سچ ہے تو وہ حدیث نقل فرمادیں جس میں نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ یہ کلمہ صرف جھنڈے پر لکھنے کےلئے ہیں پڑھنے کےلے نہیں۔ نیز یہ بھی بتا دیں کہ جو لوگ یہ کلمہ زبان سے پڑھتے ہیں وہ گناہ گار ہیں یا نہیں؟

(۳) حدیث کی تعریف یہ کی جاتی ہے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کا قول ،فعل اور تقریر یعنی دوسرے آدمی کے کام کرنے پر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کا سکوت کرنا یہ تعریف قرآن میں ہے یا حدیث میں، اگر قرآن میں ہے تو وہ آیت پڑھ دیں اور حدیث میں ہے تو وہ حدیث سنا دیں بلکہ آیت وحدیث تحریر کر دیں۔

(۴) کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے حدیث پر عمل کر نے کا حکم دیا ہے؟ کیارسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے حدیث پر عمل کرنے کی ترغیب دی ہے؟ کیارسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے حدیث پر عمل نہ کرنے کی کوئی وعید سنائی ہے؟اس پر آپ ایک ایک حدیث با حوالہ تحریر فرمادیں لیکن یاد رکھیں کہ حدیث کے لفظ کی صراحت ہو اور اگر آپ کے نزدیک حدیث اور سنت ایک چیز ہے تو اس پر حدیث پیش کریں جس میں نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ حدیث اور سنت ایک چیز ہے۔ آپ اپنی رائے پیش نہ کریں۔ نیز اگر حدیث اور سنت ایک چیز ہے توکیا وجہ ہے کہ آپ نے احادیث میں سنت پر عمل کر نے کا حکم دیا ہے۔ سنت عمل کرنے کی ترغیب ہے اور سنت سے اعراض کرنے پرو عید ہے کسی ایک حدیث میں بھی لفظ حدیث بول کر عمل کرنے کا نہ حکم ہے نہ ترغیب ہے ۔ اور نہ ہی حدیث پرعمل نہ کرنے پر کوئی وعید ہے۔

(۵) کیا کسی حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اہلحدیث تھے یا محمدی تھے ؟ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے جماعت صحابہ کرام ؓ ”جماعت اہلحدیث“ یا”محمدی جماعت “ رکھا ہے؟ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے تیئس سالہ زمانہ نبوت میں صرف ایک مرتبہ اپنے لئے یا ایک لاکھ چوبیس ہزار یا کم وپیش صحابہ کرام ؓ میں سے ایک صحابی کےلئے اہلحدیث یا محمدی کا لفظ استعمال فرمایا ہے ؟ کیا کسی صحابی نے کسی تابعی نے کسی تبع تابعی نے کسی محدث نے کسی فقیہ نے کسی مفسر نے فرنگی دور سے پہلے اپنا لقب محمدی رکھا ہے؟ اور اس نام پرجماعت بنائی ہے؟ باحوالے تحریر فرما ویں۔

(۶) رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا روضہ پاک بدعت ہے یانہیں؟ اگر بدعت نہیں تووہ آیت یا صحیح صریح حدیث پیش فرما ئیں۔ جس میں روضہ اقدس بنانے کا حکم ہے اور اگر بدعت ہے تو اس کا گرانا واجب ہے یا نہیں؟اورجو حکومت اس بدعت کی حفاظت کرے ہو بدعتی ہے یا نہیں؟ اس کے خلاف جہاد فرض ہے یا نہیں؟ نیزاگر مکہ ومدینہ پر اہلحدیثوں کا قبضہ ہوجائے تو وہ روضہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی حفاظت کریں گے یا گرائیں گے؟

(۷) مسجد کے محراب اور مینار بنا نے کا حدیث میں حکم ہے یا نہیں؟ اگر حکم ہے تو حدیث تحریر فرمادیں اور اگریہ حکم نہیں ہے تو بیت اﷲ اور مسجد نبوی کے مینار بدعت ہیں یا نہیں؟ انکو بنانے اور ان کی حفاظت کرنے والی حکومت بدعتی ہے یا نہیں؟ اور ایسی بدعت والی مسجد نماز کا کیا حکم ہے؟ اگر اہلحدیث مکہ ومدینہ پرقابض ہو جائیں تو وہ بیت اﷲ اورمسجد نبوی کے مینار باقی رکھیں گے یا گرادیں گے؟

(۸) مکہ ومدینہ میں نماز جنازہ جو حنفیوں کی طرح پڑھایا جاتا ہے۔ جبکہ غیرمقلدین کا طریقہ اس کے خلاف ہے ؟ان میں سے کونسا طریقہ صحیح ہے کو نسا غلط ہے؟آئمہ حرمین جو حنفیوں کی طرح نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں وہ قرآن وحدیث سے منحرف ہوئے ہیں یا نہیں؟ ان کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟اور جن لوگوں کو مکہ یامدینہ میں موت نصیب ہوتی ہے اور ان کی نماز جنازہ حنفی طریقہ کے مطابق آئمہ حرمین پڑھاتے ہیں ۔ وہ لوگ نماز جنازہ کے بغیر دفن ہوئے ہیں یا نہیں؟اگر وہ نمازجنازہ کے ساتھ دفن ہوئے ہیں تو ہندو پاک میں غیر مقلدین بغیر نماز جنازہ کے دفن ہونے کا فتویٰ کیوں لگاتے ہیں؟

(۹) نمازجنازہ کی ایک یا دو تکبیریں رہ جائیں تو نمازجنازہ کس طرح پوری کی جائے تو صحیح صریح حدیث سے جواب دیں۔

(۱۰) الشیخ محمد بن عبد اﷲ السبیل نے اپنے مکتوب میں صا ف لکھا ہے کہ آئمہ حرمین حنبلی ہیں یہ مکتوب”شرعی فیصلے“نامی کتاب میں ان کے پیڈ پر لکھا ہوا موجود ہے اس سے شیخ موصوف اوردوسرے آئمہ حرمین مشر ک ہوئیں ہیں یا نہیں؟ ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا ناجائز؟

(۱۱) حنفی مشرک ہیں یا نہیں؟ اگر مشرک نہیں توآپ تقلید کو شرک کیوں کہتے ہیں اور اگر مشرک ہیں تو ان کے ساتھ نکاح کرنے کا،انکی نماز جنازہ پڑھنے،ان کو اہلحدثیوں کے نمازجنازہ میں شریک کرنے کا کیا حکم ہے ؟نیز اگر پاکستان میں اور سعودیہ میں اہلحدیثوں کی حکومت قائم ہوجائے تو وہ حنفیوں اورحنبلیوں سے زکوة وصول کریں گے یا جزیہ؟نیز ان کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟

(۱۲) انگریز کے دورسے پہلے پورے عالم اسلام میں کوئی ایک مسجد بتائیں جس کا نام جامع مسجد اہلحدیث یا محمدی مسجد ہو؟

(۱۳) صحیح بخاری میں جوتی پہن کر نماز پڑھنے کا باب ہے جس میں حدیث ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم جوتی کے ساتھ نمازپڑھا کرتے تھے ۔ جبکہ بخاری میں جوتی اتار کر نماز پڑھنے کی کوئی حدیث نہیں ہے اور دوسر ی کتابوں کی حدیث بقول اہلحدیث صاحبان صحیح بخاری کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی تو اس صورت میں جوتی اتار کر نماز پڑھنا صحیح بخاری کے خلاف ہے یا نہیں؟ اور جوتی اتار کر نماز پڑھنے والے لوگ گناہ گار ہیں یا نہیں؟

(۱۴) مقتدی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے۔ اسی طرح اکیلا نمازی بھی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے اس پر صحیح صریح مرفوع حدیث پیش فرمائیں۔

(۱۵) اگر ثنا ءکی جگہ فاتحہ پڑھ لے تواس شخص کےلئے کیاحکم ہے؟ اس پر سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟ صحیح صریح مرفوع حدیث سے جواب دیں۔

(۱۶) غیر مقلدین اپنے دعوے کے مطابق کسی حدیث کو بھی نہ صحیح کہہ سکتے ہیں نہ ضعیف کیونکہ اﷲ و رسول نے کسی حدیث کو نہ صحیح کہا ہے نہ ضعیف بلکہ امتیوں نے اپنی رائے سے کسی حدیث کو صحیح اور کسی کو ضعیف کہا ہے۔غیر مقلدین امتیوں کی تقلید کر کے صحیح حدیث کو قبول کرتے ہیں اور ضعیف حدیث کو رد کرتے ہیں حالانکہ غیرمقلدین کے نزدیک تقلیدشرک ہے ۔ نیزامتیوں کی رائے غلط ہو سکتی ہے ممکن ہے انہوں نے جس حدیث کو صحیح کہا ہے وہ ضعیف ہو اور جس کو ضعیف کہا ہے وہ صحیح ہو کیونکہ معصوم صرف نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات ہے! کیا نبی پاک صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فقہاء کی تقلید شرک ہے اور محدثین کی تقلید شرک نہیں؟فقہا ءسے غلطی ہوسکتی ہے اور محدثین معصوم ہیں؟
 

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
235
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
شعیب بھائی یہ لوگ تھریڈ دیلیٹ کر دیتے ہیں ،میرے ساتھ بہت دفعہ ایسا ہو چکا ہے۔ بہت خوبصورت باتیں آپ نے کی ہیں۔کہ آکر کب تک ہم اس طرح فروعات پر بحث کرتے رہے گے جبکہ امت کا حال یہ کہ اس وقت اعداد کے لحاظ سے سب سے بڑی اور سب سے مظلوم قوم ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
شعیب بھائی یہ لوگ تھریڈ دیلیٹ کر دیتے ہیں ،میرے ساتھ بہت دفعہ ایسا ہو چکا ہے۔ بہت خوبصورت باتیں آپ نے کی ہیں۔کہ آکر کب تک ہم اس طرح فروعات پر بحث کرتے رہے گے جبکہ امت کا حال یہ کہ اس وقت اعداد کے لحاظ سے سب سے بڑی اور سب سے مظلوم قوم ہے۔
میرے بھائی فورم سے متعلق ایسی شکایات کے لیے علیحدہ سے ایک تھریڈ موجود ہے، وہاں درج کروائیں۔ بار بار اوپن فورم پر ایسی دہائیاں دینے کا مقصود سوائے تمسخر، استہزاء کے کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے۔ آپ کے کئی ایک ایسے تھریڈ کہ جن میں آپ نے فورم انتظامیہ کے بارے ناگوار اسلوب بیان میں الزام تراشی کی ہے، ان کا فورم پر باقی رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کا یہ دعوی بے بنیاد ہے۔

کبھی یہ بھی سوچ لیا کریں کہ اگر آپ کے چار پانچ تھریڈ موڈریٹ کیے جاتے ہیں تو چالیس پچاس باقی بھی رکھے جاتے ہیں۔ مثبت سوچ اپنائیں اور غالب پہلو پر حکم لگانے کا مزاج پیدا کریں۔ باقی جو تھریڈ فورم پر موڈریٹ کیے جاتے ہیں وہ فورم کے اصول و ضوابط کے خلاف ہوتے ہیں۔ اگر اچھے اسلوب بیان میں فورم اراکین مکالمہ کریں گے تو ہمیں ان کا تھریڈ موڈریٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اور میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ جتنے تھریڈ یہاں حنفی حضرات کے موڈریٹ کیے جاتے ہیں، اتنے ہی اہل حدیث حضرات کے بھی ہوتے ہیں۔ آپ کے فریق مخالف شاہد نذیر صاحب کو بھی فورم انتظامیہ سے یہی شکایت ہے کہ ان کے بیسیوں تھریڈ موڈریٹ کر دیے جاتے ہیں۔

آپ اگر اپنے تھریڈ میں اپنے اسلوب بیان کو شائستہ کر لیں تو آپ کی یہ شکایت از خود رفع ہو جائے گا۔ مقصود کلام یہ ہے کہ آپ کےتھرید موڈریٹ ہوتے ہیں، اس کا باعث اور سبب آپ خود ہیں۔ ہم نے فورم کے کچھ قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں، آپ اپنے کسی ایک موڈریٹ کردہ تھریڈ کے بارے یہ ثابت کر دیں کہ وہ فورم کے قواعد وضوابط کے مطابق ہونے کے باوجود موڈریٹ کر دیا گیا تو ہم ان شاء اللہ آپ سے باضابطہ طور معذرت کریں گے۔

آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ کے تھریڈ موڈریٹ ہونے کے باوجود آپ کا یہاں موجود ہونا اور مکالمہ میں حصہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ من جملہ محدث فورم کی رکنیت اور افادیت کے قائل ہیں۔

باقی رہی یہ بات کہ شاہد نذیر صاحب کے بعض تھریڈ کہ جن میں نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں، انہیں باقی رکھا گیا ہے تو اس بارے یہ وضاحت کرنا چاہوں گا کہ جب فریق مخالف کی طرف سے ان ناشائستہ الفاظ کا جواب اسی ٹون اور لب و لہجہ میں آ جائے تو پھر انتظامیہ اس معاملہ میں نرم رویہ اختیار کرتی ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ تہذیب اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں تو ہم ہر ایسا تھریڈ موڈریٹ کر دیں گے کہ جس میں کسی فرقے یا مسلک یا اعلام و رجال کے بارے غیر شائستہ زبان استعمال کی گئی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ اوپن فورم پر خود ہی بدلہ لے لیتے ہیں تو پھر انتظامیہ سے شکایت کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی نظر آتی ہے۔
جزاکم اللہ خیرا
 
شمولیت
جولائی 27، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
77
پوائنٹ
42
شعیب بھائی یہ لوگ تھریڈ دیلیٹ کر دیتے ہیں ،میرے ساتھ بہت دفعہ ایسا ہو چکا ہے۔ بہت خوبصورت باتیں آپ نے کی ہیں۔کہ آکر کب تک ہم اس طرح فروعات پر بحث کرتے رہے گے جبکہ امت کا حال یہ کہ اس وقت اعداد کے لحاظ سے سب سے بڑی اور سب سے مظلوم قوم ہے۔
اور لطف کی بات یہ ہے کہ اپنی مظلومیت کے جتنے ذمہ دار دشمن ہیں اس سے زیادہ ہم ہیں۔ ہمیں فروعی مسائل میں الجھایا گیا، ہم الجھ گئے۔ ہمیں آپس کی تکفیری مہم کی ''تلقین'' کی گئی، ہم نے بسرو چشم اسے قبول کرلیا۔ ہمارے دلوں میں پروپیگنڈہ جنگ کے ذریعہ مسلم بھائیوں کی نفرت کے بیج بوئے گئے، ہم نے اس کی آبیاری کرکے اسے تناور درخت کی شکل دے دی۔ اختلافات ہوتے ہیں آپس میں، اس سے انکار نہیں۔ قرن اول سے اختلافات دیکھتی آرہی امت۔ لیکن جب یہی اختلافات مخالفت کا روپ اختیار کرلیتے ہیں تو پھر اس کے نتائج سنگین تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔ تاتاری یلغار پر ابن اثیر کا مرثیہ بھی ان نتائج کی سنگینی کو بیان نہیں کرسکتا اور نہ سعدی کی درد وفغاں۔ پتہ نہیں ابن اثیر آج ہوتے تو کیا لکھتے!!
 
شمولیت
جولائی 27، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
77
پوائنٹ
42
مزید عرض کروں گا تو شکایت ہوگی، لیکن۔۔۔۔۔
ہم نے امت مسلمہ کے درمیان مخالفت کی فصل کاشت کرنے والوں کو تعظیم دی، انہیں اکابر کا درجہ دیا۔ جبکہ اسی دوران امت مسلمہ کی حقیقی خدمت کرنے والے گمنامی کی زندگی بسر کرتے رہے (الاماشاء اللہ)، کیا یہ رہبران قوم ہیں جنہوں نے ہر موڑ پر امت کو دکھوں کے سوا کچھ نہ دیا۔ امت کی ماؤں اور بیٹیوں کی سسکیاں انہیں سنائی نہیں دیتیں، جو آج بھی اپنے گود کے لعل کے چھن جانے پر آنسو بہاتی ہوئی اپنے بھائیوں کا انتظار کرتی ہیں، لیکن انہیں شاید نہیں معلوم کہ ان کے بھائی آپس میں فروعی اختلافات اور بے جابحثوں میں اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ اگر ہم میں اتنی سکت یا صلاحیت نہیں ہے تو کم ازکم اپنے وقت کو تعمیری کاموں میں تو صرف کرسکتے، کم ازکم اگلی نسل کے لیے مخالفت کا ورثہ چھوڑنے کے بجائے کچھ کام کی چیز چھوڑ جائیں، ورنہ اس طرح کے ورثہ سے تو شاید وہ دین سے ہی بدظن ہوکر علیحدہ ہوجائیں گے۔
اگر واقعی کوئی غلط عمل کررہا ہو تو اس کو تنبیہ کرنے کے طریقے اسلام میں بھی بتائے گئے، یہ نہیں کہ اس کو لعن طعن کیا جائے۔ اگر نہ سمجھے تو وما علینا الاالبلاغ دوسرے کام بھی کرنے ہیں، یہ سوچ کر کنارہ کشی اختیار کی جاسکتی۔
 
Top