چلیں آئیں دیکھتے ہیں کہ
@اسحاق سلفی بھائی یہاں خلیل الرحمن صاحب اور رانا محمد اسحاق صاحب پر کیا فتویٰ لگاتے ہیں -
قبر اور عذاب قبر / پہلازینہ --- خلیل الرحمن / رانا محمد اسحاق --- ملائکہ سیاحین والی روایت صحیح یا جھوٹی
رانا اسحاق صاحب لکھتے ہیں کہ:
سیاحین ملائکہ والی حدیث صحیح ہے -
ان الله ملائکه سیاحین فی الارض یبلغونی من امتی السلام -
(قبر اور عذاب قبر ، صفحہ ٣٢)
جبکہ دوسری طرف قاری خلیل الرحمن جاوید صاحب اس روایت پر تبصرہ کرتے ہوۓ رقمطراز ہیں کہ:
زمین میں فرشتے گھومتے پھرتے ہیں جو مجھ تک میری امت کا سلام پہنچاتے رہتے ہیں.......
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے اور محدثین کا اس پر مفصل کلام موجود ہے - ضعف کے ساتھ ساتھ خلافِ عقل بھی ہے -
(پہلازینہ ، صفحہ ١٠٢)
ایک کچھ کہتا ہے تو دوسرا کچھ ، ان روایات سے متعلق ان میں تضاد پایا جاتا ہے - بعض انہیں درست اور بعض ضعیف قرار دیتے ہیں -
اس طرح کی ایک روایت یہاں ملاحظہ کیجئے -
اب
@اسحاق سلفی بھائی کس پر فتویٰ لگاتے ہیں - یہ تو وہ بتا سکتے ہیں -
۔