• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منکرین حدیث کا طریقہ واردات :

شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
السلام علیکم! جناب تمام حضرات ۔۔۔۔۔میرا ایمان ہے قرآن مجید سب کتابوں کی تصدیق کرنے والی کتاب اور واحد کتاب جو لاریب بھی ہے۔۔۔۔۔میں اپنے ایمان اپنے عقیدہ کو سب سے پہلے قرآن مجید میں ٹٹولتا ہوں پھر اگر مسئلہ حل نہ ہو تو پھر صحیح احادیث کی طرف رجوع ہوتا ہوں۔۔۔۔اور یہی درست طریقہ ہے۔۔۔۔۔۔قرآن اللہ کا کلام ہے۔صحیح احادیث بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ہیں لیکن وہ جو قرآن کے مطابق ہوں۔۔۔قرآن کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لی۔۔۔۔۔نبی کریم ص پہلے قرآن پر ایمان لائے۔۔۔۔۔اس کی دلیل قرآن مجید میں ہر جگہ واضح نظر آئیں گی۔۔۔۔۔۔۔لوگ کہتے ہیں کہ ذمہ داری لی تو ایسی قرآن مجید کو جلایا بھی جاتا ہے ۔۔۔۔بھائی ذمہ لیا عربی زبان کبھی تبدیل نہیں ہو گی۔۔۔۔زبر ،پیش،زیر یہ بھی اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہی ہے۔۔۔اب دلائل سنیں۔ احادیث کی کتابوں میں ابھی بھی شک ہے بہت سی احادیث ہیں جو شک میں ہیں ابھی تک ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔۔۔۔

واضح ہے صرف لاریب کتاب ایک تمام کتابوں کی تصدیق کرنے والی کتاب بھی ایک ہی ہے قرآن مجید۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کا کلام۔۔۔۔۔۔۔۔

سورۃ آل عمران 4:3۔۔قرآن بھی ایسی نے اتارا۔
سورة النساء (4.82) أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ ۚ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا
کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقیناً اس میں بھی کچھ اختلاف پاتے (١)۔

سورة الأنعام (6.19) قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ ۚ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَىٰ ۚ قُل لَّا أَشْهَدُ ۚ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَإِنَّنِي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ

آپ کہیئے کہ سب سے بڑی چیز گواہی دینے کے لئے کون ہے، آپ کہیئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے (١) اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس قرآن کے ذریعہ سے تم کو اور جس جس کو یہ قرآن پہنچے ان سب کو ڈراؤں (٢) کیا تم سچ مچ یہی گواہی دو گے کہ اللہ تعالٰی کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں، آپ کہہ دیجئے کہ میں تو گواہی نہیں دیتا۔ آپ فرما دیجئے کہ بس وہ تو ایک ہی معبود ہے اور بیشک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں۔

سورة يونس (10.37) وَمَا كَانَ هَٰذَا الْقُرْآنُ أَن يُفْتَرَىٰ مِن دُونِ اللَّهِ وَلَٰكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ (کی وحی) کے بغیر (اپنے ہی سے) گھڑ لیا گیا ہو۔ بلکہ یہ تو (ان کتابوں کی) تصدیق کرنے والا ہے جو اس سے قبل نازل ہو چکی ہیں (١) اور کتاب (احکام ضروریہ) کی تفصیل بیان کرنے والا (٢) اس میں کوئی بات شک کی نہیں (٣) کہ رب العالمین کی طرف سے ہے (٤)۔

سورة يونس (10.61) وَمَا تَكُونُ فِي شَأْنٍ وَمَا تَتْلُو مِنْهُ مِن قُرْآنٍ وَلَا تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُودًا إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ ۚ وَمَا يَعْزُبُ عَن رَّبِّكَ مِن مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَلَا أَصْغَرَ مِن ذَٰلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ

اور آپ کسی حال میں ہوں آپ کہیں سے قرآن پڑھتے ہوں اور جو کام بھی کرتے ہوں ہم کو سب کی خبر رہتی ہے جب تم اس کام میں مشغول ہوتے ہو اور آپ کے رب سے کوئی چیز ذرہ برابر بھی غائب نہیں نہ زمین میں نہ آسمان میں اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی اور نہ کوئی چیز بڑی مگر یہ سب کتاب مبین میں ہے (١)

سورة الرعد (13.37) وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا ۚ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَمَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا وَاقٍ
اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان اتارا ہے۔ (١) اگر آپ نے ان کی خواہشوں (٢) کی پیروی کر لی اس کے بعد کہ آپ کے پاس علم آچکا ہے (٣) تو اللہ (کے عذابوں) سے آپ کو کوئی حمایتی ملے گا اور نہ بچانے والا (٤)۔
سورۃ انعام 6:19،سورۃ یونس 10:37،سورۃ ھود 11:14،سورۃ یوسف 12:3،سورۃ یوسف 12:111،سورۃ الرعد 13:1،سورۃ ابراھیم 14:52،سورۃ النحل 16:103،سورۃ بنی اسرائیل17:9،سورۃ بنی اسرائیل 17:82،سورۃ الکھف 18:1،سورۃ طہٰ 20:2،سورۃ النمل27:76،سورۃ العنکبوت 29:49،سورۃ یسٰ 36:5،سورۃ حم السجدہ41:52،
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
لگتا ہے فیضان صاحب محترم ابن داود بھائی کا سوال ہی نہیں سمجھے ، سوال تھا کہ :
آپ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی ذمہ داری لی ہے ،
میں آپ سے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ قرآن کی کیا ذمہ داری لی ہے اور اس کا کی کیا دلیل ہے کہ اللہ نے ذمہ داری لی ہے؟
آپ مجھے قرآن کی وہ آیات بتلا دیں!
جواب میں قرآن میں تدبر اور اللہ کے ہمہ گیر علم کی آیات پیسٹ کردی ہیں ،
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
میں بھی نہیں کہتا کہ صرف ذکر سے مراد قرآن مجید ہی ہے۔۔۔۔
میں مانتا ہوں کہ قرآن مجید کے علاوہ بھی احادیث نازل ہوتی تھیں۔۔۔۔بے شک میرا عقیدہ ہے۔۔۔۔۔
فرق یہ ہے میں تمام ان کتابوں کی جمع کی گئی احادیث کو نہیں مانتا یعنی ٪100 نہیں مانتا ۔۔۔۔قرآن مجید پر غور کیا کریں زیادہ سے زیادہ۔۔۔۔۔نماز،حج،زکٰوۃ،روزے،عیدیں،حرام حلال میں فرق ہمیں انہیں کتابوں سے ملتی ہیں۔۔بے شک۔
لیکن جو قرآن مجید کے مقابل آجائے اور قرآن مجید بھی اس مسلہ میں خاموش نہ ہو تو میرے لئے وہاں فرض ہے کہ میں پہلے قرآن مجید کی بات کو حاصل کروں۔۔۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں بھی نہیں کہتا کہ صرف ذکر سے مراد قرآن مجید ہی ہے۔۔۔۔
میں مانتا ہوں کہ قرآن مجید کے علاوہ بھی احادیث نازل ہوتی تھیں۔۔۔۔بے شک میرا عقیدہ ہے۔۔۔۔۔
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ﴿سورة الحجر 09﴾
اللہ تعالیٰ نے ''ذکر'' کو نازل کیا اور اس نازل ہونے والے ذکر میں آپ نے بھی احادیث کے شامل ہونے کو اپنا عقیدہ لکھا ہے!
اللہ تعالیٰ نے اس نازل کردہ ذکر یعنی کہ قرآن وحدیث کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے!
لیکن جو قرآن مجید کے مقابل آجائے اور قرآن مجید بھی اس مسلہ میں خاموش نہ ہو تو میرے لئے وہاں فرض ہے کہ میں پہلے قرآن مجید کی بات کو حاصل کروں۔۔۔
کسی کی اٹکل کے مقابل میں حدیث آجانے کا معنی قرآن کے مقابل آجانا نہیں ہوتا! وگرنہ ایسے بہت سے اٹکل کے پجاریوں نے قرآن کی آیات کو بھی ایک دوسرے کے مقابل قرار دینے کی مذموم سعی کی ہے! اگر کوئی اپنی اٹکل کو قرآن سمجھتا ہو تو اور بات ہے!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
جزاکم اللہ خیرا
هر باطل کے سامنے ڈٹ جانا چاہیئے اور هر فتنہ کو پوری قوت سے روک دینا چاہیئے ۔
اللہ ہم سب کو حق پر قائم رکهے
آمین
 
Top