ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
منکر قراء ات علامہ تمناعمادی کے نظریات کاجائزہ
اِفادات : قاری محمد طاہر رحیمی
جمع و ترتیب: قاری محمد صفدر
جمع و ترتیب: قاری محمد صفدر
علم قراء ات کو اردو زبان میں منتقل کرنے میں پانی پتی سلسلہ کے مشائخ ِقراء ات کی خدمات برصغیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس سلسلہ کی نمایاں شخصیات(شیخ المشائخ قاری محی الاسلام عثمانی پانی پتی رحمہ اللہ، شیخ القراء قاری محمد فتح اعمی پانی پتی رحمہ اللہ، شیخ القراء قاری رحیم بخش پانی پتی رحمہ اللہ اور شیخ القراء قاری محمدطاہر رحیمی رحمہ اللہ) کے نام اپنی عظیم خدمات کی بنا پرآب ِزر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ ان مشائخ میں آخر الذکر اس اعتبار سے فائق ہیں کہ علم تجوید و قراء ات کے علاوہ دیگر علوم میں بھی مہارت تامہ رکھتے تھے۔ درس نظامی، عالمیہ کے امتحانات میں انہوں نے ’وفاق المدارس العربیہ‘ میں پاکستان بھر میں اَول پوزیشن حاصل کی۔ اسی وجہ سے علم ِقراء ات کے تعارف، حجیت وثبوت وغیرہ پر انہوں نے مفصلا قلم اٹھایا۔ کشف النظر اردو ترجمہ کتاب النشر کا ساڑھے چار سو صفحات پر لکھا گیا مقدمہ ہویا علامہ تمنا عمادی کے انکارِ قراء ات کے نظریات کا تفصیلی رد، ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مجلس التحقیق الاسلامی کے رفیق کار جناب قاری محمد صفدر حفظہ اللہ نے علامہ تمنا عمادی کی کتاب ’اعجاز قرآن واختلاف قراء ات‘ پر شیخ القراء قاری طاہر رحیمی رحمہ اللہ کی تقریبا ہزار صفحات پر مشتمل مفصل کتاب ’دفاع قراء ات‘ کی قارئین ِ رشد کے لیے یوں تلخیص کردی ہے کہ علامہ تمنا کے نمایاں اعتراضات وشبہات کا شافی جواب سامنے آگیا ہے۔ تفصیلی نقد کے شائقین اصل کتاب کی طرف رجوع فرما سکتے ہیں۔ (ادارہ)