محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,102
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
موت کے بعد بھی ثواب
امام مسلم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
إذا مات الإنسان انقطع عنه عمله إلا من ثلاثة إلا من صدقة جارية أو علم ينتفع به أو ولد صالح يدعو له
"جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے مگر تین چیزوں کا اجروثواب موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے : صدقہ جاریہ،یا ایسا علم جس سے لوگ استفادہ کریں یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے۔(صحیح مسلم)
(سنہرے اوراق از عبدالمالک مجاہد)