• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مودبانہ گزارش ہے

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
http://www.kitabosunnat.com/forum/علم-غیب-63/علم-غیب-خاصہ-ذات-باری-ہے-12710/
جب بھی کوئی مراسلہ تحریر کیا جاتا ہے تو اسکے مکمل ہونے کا انتطار کرنا چاہئے،لیکن افسوس کے بعض مفتی طبع کے سیماب مزاج برداشت نہیں کر سکتے،شاکر صاحب سے مو دبانہ گزارش ہے کہ آپ جتنے چاہئے میرے مراسلے ڈیلیٹ کیئے ہیں ،اچھا کیا ہے ، مگر ایک مضمون جب تک مکمل نہ ہو درمیان میں کودنا بیوقوفی کے سوا کچھ بھی نہیں لہذا گزارش ہے کہ دئے گئے لنک میں جن صاحبان نے مداخلت کی اسکو ختم کیا جائے تا کہ ربط رکھتے ہوئے مضمون کو مکمل کیا جا سکے۔امید ہے کہ آپ اپنے خصوصی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ناچیز کی عرضی پر غورفرمائیں گے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
عقیل بھائی آپ کی بات درست ہے، میرے خیال میں آپ بھائیوں کی طرف سے کی گئی پوسٹس پر ابھی کوئی بات نہ کریں، بلکہ مضمون مکمل کرلیں، اس کے بعد اگر آپ چاہیں تو بھائیوں کی ان پوسٹس پر ایک ایک کرکے جواب پیش کردینا یا پھر ساتھی اپنی بات کی وضاحت دوبارہ آپ سے طلب کرلیں گے۔
اس خیال کے باوجود بھی اگر آپ مناسب سمجھتے ہوں کہ پوسٹ ڈیلیٹ ہی ہونی چاہییں تو پھر انتظامیہ اس بارے مشورہ کرلے گی۔ ان شاءاللہ
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
السلام علیکم! ایک چھوٹی سی گذارش ہے، کہ میرے دسخط ڈیلیٹ ہو چکے ہیں،مجھے اس معاملے میں یہ معلومات لینی ہے کہ دسخط کے لئے کیا شرائط ہیں ؟
کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ دیگر فورم اور ذاتی ویب سائیڈ کے لنک بعض احباب نے لگائے ہوئے ہیں ۔مگر نہ جانے میرے کیسے ڈیلیٹ ہو گئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ مجھے پتہ چلے کہ اصول کیا ہیں تا کہ میں انہیں کے مطابق اپنے دسخط بناوں
والسلام
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
یاد دہانی؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم! ایک چھوٹی سی گذارش ہے، کہ میرے دسخط ڈیلیٹ ہو چکے ہیں،مجھے اس معاملے میں یہ معلومات لینی ہے کہ دسخط کے لئے کیا شرائط ہیں ؟
کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ دیگر فورم اور ذاتی ویب سائیڈ کے لنک بعض احباب نے لگائے ہوئے ہیں ۔مگر نہ جانے میرے کیسے ڈیلیٹ ہو گئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ مجھے پتہ چلے کہ اصول کیا ہیں تا کہ میں انہیں کے مطابق اپنے دسخط بناوں
والسلام
جناب من جب آپ کو معلوم ہے کہ جس موضوع پر آپ لکھتے ہیں، اور پھر بے دلیل زبردستی اہل حدیث کو صوفی ثابت کرنے کے چکروں میں ہیں۔ اور پھر فورم والوں کا منہج آپ سے اس موضوع پر میل نہیں کھاتا تو اگر ایسے متنازعہ تھریڈ جو کہ دوسرے فارمز پر ہوں، کے لنک اپنے دستخط میں شامل کریں گے تو ڈیلیٹ نہیں ہونگے تو کیا ہونگے؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اول تو اس سوال کے جواب کا تعلق انتظامیہ سے تھا ،مگر نہ جانے آپ کی کیا مجبوری ہے ؟ خیر کوئی ہو گی ۔لت کوئی بھی پڑ جائے بری ہوتی ہے۔
جناب ہمیں لت نہیں پڑی ہوئی، لت تو آپ کو پڑ گئی ہے۔ اور بقول آپ کے لت کوئی بھی پڑ جائے بری ہوتی ہے۔۔۔ آپ کو کیا لتیں پڑ گئی ہیں
1۔ کتاب وسنت پر فہم سلف کی روشنی میں عمل کرنے والی جماعت پر سہاروں کے ذریعے صوفیت کی چادر ڈالنا چاہتے ہیں۔۔۔ جب کہ اس جماعت کا منشور آپ کے سامنے اظہر من الشمس ہے۔ پھر پتہ نہیں آپ کونسے خواب دیکھنے کے انتظار میں ہیں؟
2۔ ایک طرف اس جماعت کو غیر مقلد بھی کہتے ہیں۔۔۔ پھر ایک اختلافی مسئلہ پر اس جماعت کے علماء کےحالات بھی پیش کرتے ہیں؟۔۔عجیب
3۔ جب آپ کو معلوم ہے کہ یہ جماعت دلائل صحیحہ شرعیہ سے ثابت مسائل کو مانتی ہے۔۔۔ تو پھر کس لت نے آپ کو مجبور کیا ہوا ہے؟ کہ آپ ان کے سامنے علماء کے اقوالات وکرامات وصوفیانہ پن پیش کریں۔؟
جناب ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ جن علماء کو آپ پیش کیے جارہے ہیں ان کے انکشافات، معجزات، کرامات،اقوالات واعمال وغیرہ اگر کتاب وسنت کے موافق ہیں۔تو ہم تسلیم کرتے ہیں۔ اور ہم اس چیز کو صوفیت نہیں کہتے۔۔۔اور یقیناً آپ بھی اس چیز کو صوفیت تسلیم نہیں کرتے۔ آپ کے ذہن میں بھی صوفیت میں کچھ کالا کالا ہے۔ تبھی تو آپ نے میرے اس سوال ’’ کیا اللہ تعالیٰ کو یا نبی کریمﷺ کو صوفی کہا جاسکتا ہے؟ ‘‘ کا جواب نہیں دیا تھا۔
باقی میرے دلائل تو صاحب علم کے لئے ،آپ کے لئے نہیں،اور اگر اتنے دلائل دینے کے باوجود بھی آپکو دلائل نظر نہیں آتے تو آپکا قصورنہیں ،قصور تو اس دماغ کا ہے،جو سوجھ بوجھ سے خالی ہے،
محترم جناب آپ اس بات سے ناواقف ہیں کہ کسی چیز کو شرعی ثابت کرنے کےلیے کس طرح کے دلائل دیے جاتے ہیں ؟۔۔۔ آپ کے ہاں علماء کے اقوال، اعمال، کرامات وکشف وغیرہ دلائل ہوتے ہونگے۔۔۔ لیکن ہمارے ہاں دلیل صرف اور صرف قرآن وحدیث کا نام ہے۔۔۔ اس لیے ہم سے اگر کوئی بات منوانی ہے تو ان دو ماخذ سے دلائل دینا ہونگے۔۔۔
اس بات کو جانتے بوجھتے کہ یہ جماعت کس طرح کے دلائل مانتی ہے؟ پھر ان کے سامنے علماء کے اقوال واعمال وغیرہ پیش کرتے جانا کس کے دماغ کے خراب ہونے پر دلالت کرتا ہے؟
اور کیا خیال ہے باقی تمام فورم متفق ہے ،صرف میری باتیں ہی متنازعہ ہیں۔کوئی تو عقل والی بات کرو ،
فورم پر تحریر کا پڑا رہنا یہ ثابت نہیں کرتا کہ فورم والے اس تحریر سے متفق ہیں؟ جناب یہ آپ کا خیال ہے۔۔۔آپ کی باتیں متنازعہ ہیں یا نہیں؟ اس بات میں پڑے بغیر آپ اس بات میں پڑنا چاہیے کہ جس جماعت کو میں صوفی ثابت کرنے کی چکر میں ہوں، اس جماعت کا منشور کیا ہے؟۔۔آپ اس راستے پہ چلتے ہوئے جتنا مرضی لکھیں، کوئی نہیں آپ کو روکے گا۔۔
بات اتنی سی ہے کہ چھپے ہوئے حقائق ہیں منظر عام پر لانا میرا قصور ہے ،جائلی اہلحدیثوں کا کذب چھپانے کے لئے میرے دسخط ڈیلیٹ کیے گئے ہیں ۔
1۔جب آپ کو معلوم ہے کہ اس جماعت کا طریق کیا ہے؟ تو آپ اس طریق پر چلتے ہوئے حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ؟۔۔۔ کیوں اشخاص کا سہارا لیتے رہتے ہیں۔۔۔ کیا آپ کے ہاں اشخاص معتبر ہیں ؟ یا دلائل شرعیہ ؟
2۔ جو یہ کہیں کہ ہم قرآن وسنت پر فہم سلف کی روشنی میں عمل کرتے ہیں۔۔۔ وہ آپ کے نزدیک جائلی اہل حدیث ہیں۔۔۔؟ ۔۔بہت خوب۔۔۔ پھر تو آپ کےنزدیک دو چار کے علاوہ سب ہی جائلی اہل حدیث ہیں؟ ۔۔۔ماشاءاللہ
میرا دعوی ہے کہ اکابرین اہلحدیث صوفی ہیں اور آج بھی اصلی اہلحدیث صوفی ہی ہیں منکرین تصوف جھوٹے دھوکے باز ہیں۔ صوفیا اہلحدیث رحمہ اللہ پر اگر آپکو کوئی اعتراض ہے تو پیش کرو۔اور اسکا مکمل مطالعہ کر کے بتاو کہ کیا اب بھی کوئی شک ہے؟
1۔ محترم بھائی آپ غلط دعویٰ کر رہے ہیں۔۔۔بلکہ بے تکا کررہے ہیں۔۔۔ پہلے آپ کو مروجہ صوفی ازم کو شرعی ازم ثابت کرنا ہوگا۔۔(کیونکہ اختلاف کا باعث بھی یہی ہے)۔۔ پھر آپ یہ دعویٰ کریں کہ اکابرین اہل حدیث مکمل شریعت کو ماننے والے (جن میں صوفی ازم بھی ہے) تھے۔۔لیکن آج کے اہل حدیث مکمل شریعت پہ عمل نہیں کرتے۔۔۔
2۔ جناب من ہمیں کسی پر اعتراض نہیں ہے۔ بس ہماری ایک بات ہر وقت پلے باندھ لیں۔ اور جاگتے سوتے اس کا ورد بھی کیا کریں کہ ہم قرآن وحدیث کو فہم سلف سے ماننے والے لوگ ہیں۔۔۔ آپ اگر صوفی ازم کو قرآن وحدیث کے دلائل سے شرعی ازم ثابت کردیں، میں خود پل بھر میں اس کو تسلیم کرلونگا۔۔۔لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ فلاں عالم صوفی ہیں، فلاں صوفی ہیں۔۔۔ تو معذرت کے ساتھ گزارش ہے کہ ایسی باتیں ہمارے ہاں حجت نہیں ہیں۔۔
حضرت مولانا صوفی سید نذیر حسین دہلوی ؒ کا احسان و سلوک
آپ نے اس مضمون میں جو شرعی دلائل ذکر کیے ہیں، ان کو ہائی لائٹ کردیں۔شکریہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
دستخط کے لئے چند اُصول و ضوابط نوٹ کیجئے:

1۔ تین سے زیادہ لائنیں نہ ہوں۔
2۔ ہائی لائٹ ٹیکسٹ یا غیر ضروری طور پر ہیڈنگ ون، ٹو وغیرہ کا استعمال نہ ہو۔
3۔ اختلافی مسائل پر کسی خاص موضوع یعنی تھریڈ کا لنک دینا مقصود ہو تو محدث فورم پر موجود موضوع کا ہی لنک دیا جا سکتا ہے، نا کہ کسی دوسری سائٹ یا فورم کا۔
4۔ اختلافی مسائل پر کسی خاص کتاب، آڈیو، ویڈیو وغیرہ کا ڈاؤن لوڈ لنک دینا ممنوع ہے۔
5۔ دستخط میں تین سے زائد لنکس لگانے کی اجازت نہیں۔
6۔ دستخط میں کسی بڑی تصویر کا لنک دینے کی اجازت نہیں۔

فی الحال اتنا ہی۔ آئندہ انتظامیہ کی جانب سے کسی اعلان کی صورت میں مزید وضاحت کر دی جائے گی۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top