اول تو اس سوال کے جواب کا تعلق انتظامیہ سے تھا ،مگر نہ جانے آپ کی کیا مجبوری ہے ؟ خیر کوئی ہو گی ۔لت کوئی بھی پڑ جائے بری ہوتی ہے۔
جناب ہمیں لت نہیں پڑی ہوئی، لت تو آپ کو پڑ گئی ہے۔ اور بقول آپ کے لت کوئی بھی پڑ جائے بری ہوتی ہے۔۔۔ آپ کو کیا لتیں پڑ گئی ہیں
1۔ کتاب وسنت پر فہم سلف کی روشنی میں عمل کرنے والی جماعت پر سہاروں کے ذریعے صوفیت کی چادر ڈالنا چاہتے ہیں۔۔۔ جب کہ اس جماعت کا منشور آپ کے سامنے اظہر من الشمس ہے۔ پھر پتہ نہیں آپ کونسے خواب دیکھنے کے انتظار میں ہیں؟
2۔ ایک طرف اس جماعت کو غیر مقلد بھی کہتے ہیں۔۔۔ پھر ایک اختلافی مسئلہ پر اس جماعت کے علماء کےحالات بھی پیش کرتے ہیں؟۔۔عجیب
3۔ جب آپ کو معلوم ہے کہ یہ جماعت دلائل صحیحہ شرعیہ سے ثابت مسائل کو مانتی ہے۔۔۔ تو پھر کس لت نے آپ کو مجبور کیا ہوا ہے؟ کہ آپ ان کے سامنے علماء کے اقوالات وکرامات وصوفیانہ پن پیش کریں۔؟
جناب ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ جن علماء کو آپ پیش کیے جارہے ہیں ان کے انکشافات، معجزات، کرامات،اقوالات واعمال وغیرہ اگر کتاب وسنت کے موافق ہیں۔تو ہم تسلیم کرتے ہیں۔ اور ہم اس چیز کو صوفیت نہیں کہتے۔۔۔اور یقیناً آپ بھی اس چیز کو صوفیت تسلیم نہیں کرتے۔ آپ کے ذہن میں بھی صوفیت میں کچھ کالا کالا ہے۔ تبھی تو آپ نے میرے اس سوال
’’ کیا اللہ تعالیٰ کو یا نبی کریمﷺ کو صوفی کہا جاسکتا ہے؟ ‘‘ کا جواب نہیں دیا تھا۔
باقی میرے دلائل تو صاحب علم کے لئے ،آپ کے لئے نہیں،اور اگر اتنے دلائل دینے کے باوجود بھی آپکو دلائل نظر نہیں آتے تو آپکا قصورنہیں ،قصور تو اس دماغ کا ہے،جو سوجھ بوجھ سے خالی ہے،
محترم جناب آپ اس بات سے ناواقف ہیں کہ کسی چیز کو شرعی ثابت کرنے کےلیے کس طرح کے دلائل دیے جاتے ہیں ؟۔۔۔ آپ کے ہاں علماء کے اقوال، اعمال، کرامات وکشف وغیرہ دلائل ہوتے ہونگے۔۔۔ لیکن ہمارے ہاں دلیل صرف اور صرف قرآن وحدیث کا نام ہے۔۔۔ اس لیے ہم سے اگر کوئی بات منوانی ہے تو ان دو ماخذ سے دلائل دینا ہونگے۔۔۔
اس بات کو جانتے بوجھتے کہ یہ جماعت کس طرح کے دلائل مانتی ہے؟ پھر ان کے سامنے علماء کے اقوال واعمال وغیرہ پیش کرتے جانا کس کے دماغ کے خراب ہونے پر دلالت کرتا ہے؟
اور کیا خیال ہے باقی تمام فورم متفق ہے ،صرف میری باتیں ہی متنازعہ ہیں۔کوئی تو عقل والی بات کرو ،
فورم پر تحریر کا پڑا رہنا یہ ثابت نہیں کرتا کہ فورم والے اس تحریر سے متفق ہیں؟ جناب یہ آپ کا خیال ہے۔۔۔آپ کی باتیں متنازعہ ہیں یا نہیں؟ اس بات میں پڑے بغیر آپ اس بات میں پڑنا چاہیے کہ جس جماعت کو میں صوفی ثابت کرنے کی چکر میں ہوں، اس جماعت کا منشور کیا ہے؟۔۔آپ اس راستے پہ چلتے ہوئے جتنا مرضی لکھیں، کوئی نہیں آپ کو روکے گا۔۔
بات اتنی سی ہے کہ چھپے ہوئے حقائق ہیں منظر عام پر لانا میرا قصور ہے ،جائلی اہلحدیثوں کا کذب چھپانے کے لئے میرے دسخط ڈیلیٹ کیے گئے ہیں ۔
1۔جب آپ کو معلوم ہے کہ اس جماعت کا طریق کیا ہے؟ تو آپ اس طریق پر چلتے ہوئے حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ؟۔۔۔ کیوں اشخاص کا سہارا لیتے رہتے ہیں۔۔۔ کیا آپ کے ہاں اشخاص معتبر ہیں ؟ یا دلائل شرعیہ ؟
2۔ جو یہ کہیں کہ ہم قرآن وسنت پر فہم سلف کی روشنی میں عمل کرتے ہیں۔۔۔ وہ آپ کے نزدیک جائلی اہل حدیث ہیں۔۔۔؟ ۔۔بہت خوب۔۔۔ پھر تو آپ کےنزدیک دو چار کے علاوہ سب ہی جائلی اہل حدیث ہیں؟ ۔۔۔ماشاءاللہ
میرا دعوی ہے کہ اکابرین اہلحدیث صوفی ہیں اور آج بھی اصلی اہلحدیث صوفی ہی ہیں منکرین تصوف جھوٹے دھوکے باز ہیں۔ صوفیا اہلحدیث رحمہ اللہ پر اگر آپکو کوئی اعتراض ہے تو پیش کرو۔اور اسکا مکمل مطالعہ کر کے بتاو کہ کیا اب بھی کوئی شک ہے؟
1۔ محترم بھائی آپ غلط دعویٰ کر رہے ہیں۔۔۔بلکہ بے تکا کررہے ہیں۔۔۔ پہلے آپ کو مروجہ صوفی ازم کو شرعی ازم ثابت کرنا ہوگا۔۔(کیونکہ اختلاف کا باعث بھی یہی ہے)۔۔ پھر آپ یہ دعویٰ کریں کہ اکابرین اہل حدیث مکمل شریعت کو ماننے والے (جن میں صوفی ازم بھی ہے) تھے۔۔لیکن آج کے اہل حدیث مکمل شریعت پہ عمل نہیں کرتے۔۔۔
2۔ جناب من ہمیں کسی پر اعتراض نہیں ہے۔ بس ہماری ایک بات ہر وقت پلے باندھ لیں۔ اور جاگتے سوتے اس کا ورد بھی کیا کریں کہ ہم قرآن وحدیث کو فہم سلف سے ماننے والے لوگ ہیں۔۔۔ آپ اگر صوفی ازم کو قرآن وحدیث کے دلائل سے شرعی ازم ثابت کردیں، میں خود پل بھر میں اس کو تسلیم کرلونگا۔۔۔لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ فلاں عالم صوفی ہیں، فلاں صوفی ہیں۔۔۔ تو معذرت کے ساتھ گزارش ہے کہ ایسی باتیں ہمارے ہاں حجت نہیں ہیں۔۔
حضرت مولانا صوفی سید نذیر حسین دہلوی ؒ کا احسان و سلوک
آپ نے اس مضمون میں جو شرعی دلائل ذکر کیے ہیں، ان کو ہائی لائٹ کردیں۔شکریہ