• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مودودی صاحب اور جماعت اسلامی امام کعبہ کی نظر میں

ابن صادق

مبتدی
شمولیت
اپریل 25، 2015
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
4
امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی نے جماعت اسلامی اور سید مودودی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرمایا:
"جماعت اسلامی پاکستان کے لیے پوری امت کے دلوں میں محبت پائی جاتی ہے۔ دنیا میں اور مشرق و مغرب میں اس جماعت کے لیے آپ احترام اور محبت پائیں گے۔ ہم بھی جماعت اسلامی پاکستان کی ان خدمات سے باخبر رہتے ہیں جو اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے، اللہ کی عطا کردہ شریعت کو نافذ کرنے کے لیے اور اس پوری ریاست کو اللہ کے دین کے مطابق ڈھالنے کے لیے یہ مبارک جماعت کر رہی ہے۔ یہ جماعت اس دن سے ہی ایک مبارک جماعت رہی ہے جب امام العلامہ ابو الاعلی مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔امام ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ اس امت کے بڑے علماء میں سے تھے۔ انہوں نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا۔( کتاب و سنت کے) علم اور دعوت حق کو عام کیا۔ پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی سنت کو نشر کرنے میں بڑا کردار ادا کیا اور (اس مقصد کے لیے) بہت کتابیں لکھیں۔ ہم نے بھی ان کی کتابوں کا مطالعہ اور تدریس کی ہے ، انہوں نے جو کچھ لکھا ہے ہم اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔ وہ اس امت مبارکہ کے بڑے علماء میں سے تھے۔اللہ ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ان کا ٹھکانہ اپنی وسیع و عریض جنتوں میں بنائے۔ جب ان کی وفات ہوئی تو آپ بھی جانتے ہیں کہ مکہ مکرمہ اور حرم مکی میں بھی ان کی نماز جنازہ غائبانہ ادا کی گئی جو اس امام کے بلند مرتبے کی واضح دلیل ہے۔
 
Last edited:

abujarjees

مبتدی
شمولیت
جون 27، 2015
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
29
بیچارے اما کعبہ کیا جانتے ہیں جماعت اسلامی کے بارے میں ۔وہ تو سب کو بس مسلمان ہی سمجھتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے بانی تہ صحیح احدیث کا انکار کرتے ہیں ۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی نے جماعت اسلامی اور سید مودودی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرمایا:
"جماعت اسلامی پاکستان کے لیے پوری امت کے دلوں میں محبت پائی جاتی ہے۔ دنیا میں اور مشرق و مغرب میں اس جماعت کے لیے آپ احترام اور محبت پائیں گے۔ ہم بھی جماعت اسلامی پاکستان کی ان خدمات سے باخبر رہتے ہیں جو اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے، اللہ کی عطا کردہ شریعت کو نافذ کرنے کے لیے اور اس پوری ریاست کو اللہ کے دین کے مطابق ڈھالنے کے لیے یہ مبارک جماعت کر رہی ہے۔ یہ جماعت اس دن سے ہی ایک مبارک جماعت رہی ہے جب امام العلامہ ابو الاعلی مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔امام ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ اس امت کے بڑے علماء میں سے تھے۔ انہوں نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا۔( کتاب و سنت کے) علم اور دعوت حق کو عام کیا۔ پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی سنت کو نشر کرنے میں بڑا کردار ادا کیا اور (اس مقصد کے لیے) بہت کتابیں لکھیں۔ ہم نے بھی ان کی کتابوں کا مطالعہ اور تدریس کی ہے ، انہوں نے جو کچھ لکھا ہے ہم اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔ وہ اس امت مبارکہ کے بڑے علماء میں سے تھے۔اللہ ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ان کا ٹھکانہ اپنی وسیع و عریض جنتوں میں بنائے۔ جب ان کی وفات ہوئی تو آپ بھی جانتے ہیں کہ مکہ مکرمہ اور حرم مکی میں بھی ان کی نماز جنازہ غائبانہ ادا کی گئی جو اس امام کے بلند مرتبے کی واضح دلیل ہے۔
امام کعبہ کو اردو آتی ہے؟ امام کعبہ نے مودودی صاحب کی صرف عربی میں مترجم کتاب ہی پڑھی ہوگی!!
میں آپ کو مولانا مودودی کا ایک کارنامہ بیان کر دیتا ہوں جہاں وہ جماعت کے علاوہ سب کو یہودیوں کی طرح قرار دیتے ہیں!! وہ بھی بلا تبصرہ!! کیونکہ اگر میں نے تبصرہ کیا تو ممکن ہے بعض لوگوں پر بہت ناگوار گذرے!!

دعوتِ حق ایک عظیم آزمائش ہے

اس موقع پر ایک بات نہات صفائی کے ساتھ کہہ دینا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اس قسم کی ایک دعوت کا جیسی کہ ہماری یہ دعوت ہے، کسی مسلمان قوم کے اندر اُٹھنا اُس کو ایک بڑی سخت آزمائش میں ڈال دیتا ہے۔ جب تک حق کے بعض منتشر اجزاء باطل کی آمیزش کے ساتھ سامنے آتے رہیں، ایک مسلمان قوم کے لیے ان کو قبول نہ کرنے اور ان کا ساتھ نہ دینے کا ایک معقول سبب موجود رہتا ہے۔ اور اس کا عذر مقبول ہوتا رہتا ہے۔ مگر جب پُورا حق بالکل بے نقاب ہو کر اپنی خالص صورت میں سامنے رکھ دیا جائے اور اس کی طرف اسلام کا دعویٰ رکھنے والی قوم کو دعوت دی جائے تو اس کا ساتھ دے اور اس خدمت کو انجام دینے کے لیے اُٹھ کھڑی ہو اُمت مسلمہ کی پیدائش کی ایک ہی غرض ہے، یا نہیں تو اسے ردّ کرکے وہی پوزیشن اختیار کرلے جو اس سے پہلے یہودی قوم اختیار کر چکی ہے۔ ایسی صورت میں ان دو راہوں کے سوا کسی تیسری راہ کی گنجائش اس قوم کے لیے باقی نہیں رہتی۔ یہ عین ممکن ہے کہ اس دو ٹوک فیصلہ میں اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے مسلمانوں کو ڈھیل دے اور اس نوعیت کی یکے بعد دیگرے کئی دعوتوں کے اُٹھنے تک دیکھتا رہے کہ وہ ان کے ساتھ کیا روش اختیار کرتے ہیں۔ لیکن بہر حال اس دعوت کی مُنہ موڑنے کا انجام آخر وہی ہے جو میں نے آپ سے عرض کردیا ہے۔ غیر مسلم اقوام کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔ لیکن مسلمان اگر حق سے منہ موڑیں اور اپنے مقصدِ وجود کی طرف صریح دعوت کو سُن کر اُلٹے پاؤں پھر جائیں تو یہ وہ جرم ہے جس پر کسی نبی کی اُمت کو معاف نہیں کیاہے۔
اب چونکہ یہ دعوت ہندوستان ﴿حاشیہ 01 میں اُٹھ چکی ہے اس لیے کم از کم یہاں کے مسلمانوں کے لیے تو آزمائش کا وہ خوفناک لمحہ آ ہی گیا ہے، رہے دوسرے ممالک کے مسلمان تو ہم ان تک اپنی دعوت پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اگر ہمیں اس کوشش میں کامیابی ہو گئی تو جہاں جہاں یہ پہنچے گی وہاں کے مسلمان بھی اسی آزمائش میں پڑ جائیں گے۔ میں یہ دعوےٰ کرنے کیلیے تو کوئی بنیاد نہیں رکھتا کہ یہ آخری موقع ہے جو مسلمانوں کو مل رہا ہے۔ اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے۔ ممکن ہے کہ ابھی کچھ اور مواقع مسلمانوں کے لیے مقدّر ہوں۔ لیکن قرآن کی بنیاد پر میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ مسلمانوں کے لیے یہ وقت ہے ایک نازک وقت۔ یہاں کے مسلمانوں کے سامنے اس وقت دو قسم کی دعوتیں ہیں۔ ایک طعف ہماری یہ دعوت ہے جو مسلمانوں کو ٹھیک اُس کام کے لیے بُلا رہی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے مسلم جماعت کی تاسیس و تشکیل کی واحد غرض قرار دیا ہے اور دوسری طرف وہ دعوتیں ہیں جن کے پیشِ نظر مسلمانوں کے دنیوی مفاد کی خدمت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ ان دو متقابل پکاروں میں سے دوسری پکار کی طرف مسلمانوں کا فوج در فوج لپکنا اور پہلی پُکار کو امت کی عظیم اکثریت کا بہرے کانوں سے سُننا اکابر امت اور علماء و مشائخ کا اس سے بے اعتنائی برتنا یا اس کی کُھلی یا چھپی مخالفت پر اُتر آنا، اور ایک گروہ قلیل کا اس کی طرف بڑھنا بھی تو رُکتے اور جھجکتے اور پس و پیش کرتے ہوئے بڑھنا، میرے نزدیک ایک نہایت بُری علامت ہے اور ایک عظیم خطرہ ہے جس میں یہ مسلمان قوم اپنے آپ کو ڈال رہی ہے۔ خوب جان لیجئے کہ اگر اس وقت اس قوم میں کچھ آدمی بھی ایسے نہ نکلے جو امة وسط اور شهداء الله بننے کے قابل ہوں اور وہ خدمت انجام دے سکیں جس کے لیے اللہ تعالیٰ اپنی پر ایک صالح و مصلح گروہ کو کمر بستہ دیکھنا چاہتا ہے تو پھر:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَن يَرْ‌تَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّـهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِ‌ينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّـهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّـهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ﴿سورة المائدة54﴾
"بعید نہیں کہ اللہ کسی دوسری ایسی قوم کو لے آئے جو اللہ کو محبوب ہو اور اللہ اسے محبوب ہو، جو اہل ایمان پر نرم اور کفار پر سخت ہو، جو اللہ کی راہ میں جدوجہد کرے اور کسی ملامت کرنیوالے کی ملامت سے نہ ڈرے یہ اللہ کا فضل ہے جسے اللہ عطا کرتا ہے،جس کو چاہتا ہے۔ اللہ بڑی وسعت رکھنے والا اور علیم ہے۔"
آپ حضرات یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ آپ در اصل اُمَّة وسط بننے کے امیدوار ہیں۔ آپ کا مقصود یہ ہے کہ اس مقامِ بلند کو حاصل کریں۔ اتنے بڑے منصب کی امیدواری کے لیے اُٹھ کھڑا ہونا اور پھر نہ اُس کی عظمت کو محسوس کرنا، نہ اس کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنا، ایک عظیم الشان بے خبری ہے اور اس سے بڑھ کر بے خبری یہ ہے کہ ایک طرف تو آپ اُن کم سے کم صفات سے بھی ابھی تک متصف نہ ہوئے ہوں جو اس کارِ عظیم کے لیے ضروری ہیں اور دوسری طرف آپ تقاضا کریں کہ فوراً ہی کوئی بڑا قدم اُٹھا دیا جائے۔ کیا آپ اتنا نہیں سمجھتے اور اس سے ڈرتے نہیں کہ اگر آپ نے کوئی ایسا قدم اُٹھایا جس کے لیے ضروری استعداد آپ نے اپنے اندر پیدا نہیں کی ہے تو آپ منہ کی کھا کر پسپا ہوں گے اور اس راہ میں پیچھے ہٹنا فِرَارٌ مِّنَ الزَّحف ہے جو خدا کی شریعت میں بہت بڑا گناہ ہے۔

﴿حاشیہ 01متحدہ ہندوستان مراد ہے جو 1947 ء میں پاکستان اور بھارت دو حصّوں میں تقسیم ہوگیا۔ تقسیم کے بعد پاکستان میں جماعت اِسلامی پاکستان اور بھارت میں جماعت اِسلامی ہند، یہ کام کر رہی ہے۔

﴿صفحہ 24 تا 28 ۔ رُداد جماعت اِسلامی۔ حِصّہ دوم، مُرتبہ : شعبۂ تنظيم جماعت اِسلامی، شعبۂ نشر و اشاعت جماعتِ اسلامی، پاکستان، منصورہ لاہور

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
(صاحب البيت أدرى بما فيه ) صاحب خانہ ہی اپنے گھر کے بارے جانتاہے ؛
مسلک اعتدال (حدیث رسول ﷺ کے متعلق لبرل طبقہ اور منکرین حدیث کی حمایت ) ۔۔خلافت و ملوکیت (سیاسی حمایت کیلئے اہل تشیع کی علمی تائید) ۔۔۔
سیکولر سیاسی جماعتوں کا طفیلی بننا،
متصوفانہ عقائد کی تائید
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس طرح کے پروگراموں کا مقصد ’’ سب کو راضی ‘‘ کرنا ہوتا ہے ۔ ظاہر اس کام کے لیے گول مول بیان دینا ایسے لوگوں کی مجبوری ہوتی ہے ۔
امام کعبہ تو سنا ہے مولوی فضل الرحمن صاحب کے ساتھ اٹھک بیٹھک کرگئے تھے ، یہ تو پھر جماعت اسلامی ہے ، بلاشبہ جس کی اسلام کے لیے خدمات کا دائرہ کار وسیع ہے ۔
واللہ اعلم۔
عام طور پر سعودی علماء اخوان المسلمون کے سخت خلاف ہیں ، اور جماعت اسلامی اس کا اردو ورژن ہے ، جس کا شاید امام کعبہ کو علم نہیں یا پھر انہوں نے جان بوجھ کر تجاہل کیا ہے ۔
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198

دیوبند کے پیچھے نماز نہیں ہوتی لیکن امام صاحب کا عمل اس کے خلاف ہے۔
https://scontent-fra3-1.xx.fbcdn.net/hphotos-xaf1/v/t1.0-9/11169916_903883236324119_8036180234189870282_n.jpg?oh=e3f5d4e0834dd991fbe5b3ffa4817f99&oe=562E00E8
 
ابن صادق

مبتدی
شمولیت
اپریل 25، 2015
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
4
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

امام کعبہ کو اردو آتی ہے؟ امام کعبہ نے مودودی صاحب کی صرف عربی میں مترجم کتاب ہی پڑھی ہوگی!!
میں آپ کو مولانا مودودی کا ایک کارنامہ بیان کر دیتا ہوں جہاں وہ جماعت کے علاوہ سب کو یہودیوں کی طرح قرار دیتے ہیں!! وہ بھی بلا تبصرہ!! کیونکہ اگر میں نے تبصرہ کیا تو ممکن ہے بعض لوگوں پر بہت ناگوار گذرے!!
آپ جیسے علماء بھی ایسی علمی خیانتیں کریں گے تو عوام کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ میں چاہوں تو آپ کے دعوے کے رد میں مودودی صاحب کی صریح عبارتیں پیش کر دوں جو آپ کے دعوے کا بطلان ثابت کر دیں لیکن مجھے معلوم ہے مولویانہ تعصب کا کوئی حل نہیں ہوتا۔ مولوی صاحب جس مسلک کے بھی ہوں ان کی آنکھوں پر ایک پٹی ہوتی ہے جس سے باہر ان کو کچھ نظر نہیں آتا۔ بس یہی کہنا ہے کہ اللہ سے ڈریے۔ جہاں اپنی بات آ جائے تو دور از کاز تاویلات بھی قبول کر لی جاتی ہیں اور مخالف کی بات سے وہ مطلب نکال لیا جاتا ہے جو کہنے والے کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ اللہ امت پر رحم کرے۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ جیسے علماء بھی ایسی علمی خیانتیں کریں گے تو عوام کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ میں چاہوں تو آپ کے دعوے کے رد میں مودودی صاحب کی صریح عبارتیں پیش کر دوں جو آپ کے دعوے کا بطلان ثابت کر دیں لیکن مجھے معلوم ہے مولویانہ تعصب کا کوئی حل نہیں ہوتا۔ مولوی صاحب جس مسلک کے بھی ہوں ان کی آنکھوں پر ایک پٹی ہوتی ہے جس سے باہر ان کو کچھ نظر نہیں آتا۔ بس یہی کہنا ہے کہ اللہ سے ڈریے۔ جہاں اپنی بات آ جائے تو دور از کاز تاویلات بھی قبول کر لی جاتی ہیں اور مخالف کی بات سے وہ مطلب نکال لیا جاتا ہے جو کہنے والے کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ اللہ امت پر رحم کرے۔
ابن صادق بھائی! میں نے تو ابھی کچھ کہا بھی نہیں، میں تو صرف مودودی صاحب کی تحریر پیش کی ہے، اور وہ بھی مکمل باب!!
اب یہ بتائیے کہ مولانا مودودی کا یہ کون سا مولویانہ تعصب ہے کہ اپنی جماعت کے علاوہ تمام کی پوزیشن یہودیوں والی قرار دے دے دی، اور وہ بھی وہ جس کی اللہ کے ہاں معافی بھی نہیں!!
میں چاہوں تو آپ کے دعوے کے رد میں مودودی صاحب کی صریح عبارتیں پیش کر دوں جو آپ کے دعوے کا بطلان ثابت کر دیں
ایں خیال است و محال است و جنوں!
کیونکہ یہ ہمارا دعوی نہیں یہ تو مودودی صاحب کا دعوی ہے ، اگر اس کی تردید ہوئی بھی تو مولانا مودودی صاحب کے اپنے دعوی کی ہو گی!!
آپ جیسے علماء بھی ایسی علمی خیانتیں کریں گے تو عوام کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔
کہاں ہے خیانت؟ کیا یہ عبارت کتاب میں موجود نہیں؟ کیا میں نے اس کے اسکین صفحات بھی پیش نہیں کئے؟ کیا میں نے ان صفحات میں الفاظ داخل کئے ہیں ؟ یا خارج کئے ہیں؟ ایسی تہمتیں نہ لگائیں بھائی! اپنے یوزر آئی ڈی کا ہی خیال کریں!!
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کیا بات ہے مولویانہ اور مسلکی تعصب کی۔
پیارے بھائی ! کم از کم آپ تو تعصب سے نکلیں ، اور جس جماعت سے آپ منسلک ہیں ، اس کے بارے میں سننے کا ذرا حوصلہ پیدا کریں ، کم از کم مودودی صاحب والا رویہ ہی اپنا لیں ۔
 
Top