• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مودودی صاحب کا عقیدہ و منھج اور ان کے لٹریچرز (قرآن و سنت کے آئینہ میں)

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
اس ویڈیو کو دیکھنے سے مجھے افسوس اس لیے ہوا کہ میں توصیف الرحمٰن راشدی صاحب کو محقق اور دیانت دار آدمی سمجھتا تھا۔ مسلکی دفاع کو مقصد حیات بنانے والوں میں کوئی تو ہوتا جس کی طرف آدمی بلاتکلف اشارہ کر سکے کہ فلاں عالم یا واعظ یا خطیب سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں لیکن اس کی علمی دیانت پر شبہ نہیں کر سکتے۔ صد افسوس۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب اس میدان میں ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
لا حول و لا قوۃ الا باللہ، قدرہ ما شاء و فعل۔ ۔ ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
السلام علیکم،
اس ویڈیو کو دیکھنے سے مجھے افسوس اس لیے ہوا کہ میں توصیف الرحمٰن راشدی صاحب کو محقق اور دیانت دار آدمی سمجھتا تھا۔ مسلکی دفاع کو مقصد حیات بنانے والوں میں کوئی تو ہوتا جس کی طرف آدمی بلاتکلف اشارہ کر سکے کہ فلاں عالم یا واعظ یا خطیب سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں لیکن اس کی علمی دیانت پر شبہ نہیں کر سکتے۔ صد افسوس۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب اس میدان میں ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
لا حول و لا قوۃ الا باللہ، قدرہ ما شاء و فعل۔ ۔ ۔
آپ کی بات سے اندازہ ہورہا ہے کہ راشدی صاحب نے اس تقریر میں کوئی ’’ بدیانتی ‘‘ کی ہے ۔ مجھے ویسے نہیں مل سکی ، اگر آپ ویڈیو کا قابل اعتراض حصہ ٹائم کے ذریعے واضح فرمادیں تو بہتر رہے گا ۔
 
اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
@خضر حیات بھائی، 01:40 سیکنڈ پر کتاب کے صفحہ کی تصویر دیکھیے ۔ جہاں تک میں سمجھا ھوں اس اقتباس میں ایسا کچھ بھی نہی ھے جو راشدی صاحب فرما رھے ھیں۔۔۔۔ یا پھر اقتباس پورا نہی لیا گیا ۔۔۔۔۔
@عبداللہ حیدر
 
Last edited:

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام علیکم و رحمت الله-

الله نے متعدد انسانوں کو مختلف شعبوں میں علمی قابلیت سے نوازا ہے - جس میں ایک دین اسلام کا فہم بھی ہے-

جہاں تک مودودی صاحب کا تعلق ہے تو میں نے انھیں کافی تفصیل سے پڑھا ہے - جہاں تک قرانی فہم و فراست کا تعلق ہے تو اس میں تو کوئی شک نہیں کہ اس معاملے میں انہوں نےتفہیم دین کے حوالے سے کافی دقیق رسرچ کی ہے اور مختلف اسلامی عقائد و معاملات کا بڑا گہرا جائزہ لیا ہے -جو دور حاضر کے چند ایک علماء کے حصّے میں ہی آیا ہے-

لیکن انسان ہر معاملے میں ماسٹر مائنڈ نہیں ہوتا - اپنی خود پسند طبیعت کے تحت مودودی صاحب نے اسلامی تاریخ میں بھی "ماسٹر مائنڈ " بننے کا سوچا- جس میں وہ بری طرح ناکام ہوے اور یہ اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کو دوام بخشنے کے لئے دین اسلام کے ایک غدار گروہ "اہل تشیع" کے ساتھ مفاھمت کا ہاتھ ملانے کی مذموم کوشش کی- اس کوشش میں وہ صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کے ایک کثیر گروہ کا ادب و احترام تک بھول گئے اور ایک متنازع کتاب "خلافت و ملوکیت" لکھ کر اپنی بلند و بالا شخصیت کو داغ دار بنا لیا- اس کتاب نے جہاں ان کے صحابہ کرام سے متعلق تعصب سے بھرپور نظریات کا پول کھول دیا وہاں ان کی تاریخ دانی پر دسترس کی قلعی بھی کھول دی -

اس قلعی کو کهولنے میں دور حاضر کے مشہور تاریخ دان و اسلامی محقق "محمود احمد عباسی اور مولانا حبیب الرحمان کاندھلوی صاحب" کی کاوشیں کافی قابل تعریف ہیں-
 
عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
آپ کی بات سے اندازہ ہورہا ہے کہ راشدی صاحب نے اس تقریر میں کوئی ’’ بدیانتی ‘‘ کی ہے ۔ مجھے ویسے نہیں مل سکی ، اگر آپ ویڈیو کا قابل اعتراض حصہ ٹائم کے ذریعے واضح فرمادیں تو بہتر رہے گا ۔
راشدی صاحب نے سیاق و سباق کا لحاظ رکھے بغیر ایک جملہ بیچ میں اٹھایا اور اس کے رد میں دلائل کے انبار لگا دیے۔ مودودی صاحب نے کیا لکھا ہے اور راشدی صاحب نے اسے کیا بنا دیا ہے، آپ ویڈیو اور اصل جواب کا تقابل کر کے دیکھ لیجیے۔

آپ ہی بتائیے یہ جواب بزرگوں کو پکارنے کا جواز فراہم کر رہا ہے یا ایسا کرنے والوں پر شدید قسم کا اصلاحی طنز ہے؟
 
عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم و رحمت الله

اس قلعی کو کهولنے میں دور حاضر کے مشہور تاریخ دان و اسلامی محقق "محمود احمد عباسی اور مولانا حبیب الرحمان کاندھلوی صاحب" کی کاوشیں کافی قابل تعریف ہیں-
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے بھی خلافت و ملوکیت کا بے مثال رد کیا ہے۔ میں نے ایک دفعہ محدث لائبریری ٹیم سے اسے اپ لوڈ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ پڑھنے کے لائق چیز ہے۔ مودودی صاحب غلطیوں سے مبرا نہیں تھے لیکن ان کی غلطیوں کا ویسا ہی مدلل اور مہذب رد کرنا چاہیے جیسا صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نےکیا ہے۔ خود ساختہ الزامات اور سیاق و سباق سے ہٹائے گئے جملوں کی بنیاد پر پراپیگنڈا وغیرہ متعصب حمایتیوں سے داد وصول کرنے کا ذریعہ تو ہو سکتا ہے لیکن اس سے دین کی کوئی خدمت نہیں ہوتی۔
اضافہ:
خلافت و ملوکیت کی شرعی حیثیت ڈاؤن لوڈ لنک
والسلام علیکم
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
خلافت و ملوکیت کی تاریخی و شرعی حیثیت از حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ----- بہترین کتاب ہے اور اپنے موضوع پر پڑھنے کے لائق ہے.
بہترین عمل ہو گا اگر یہ یونیکوڈ میں اپلوڈ کر دی جائے.
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے بھی خلافت و ملوکیت کا بے مثال رد کیا ہے۔ میں نے ایک دفعہ محدث لائبریری ٹیم سے اسے اپ لوڈ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ پڑھنے کے لائق چیز ہے۔ مودودی صاحب غلطیوں سے مبرا نہیں تھے لیکن ان کی غلطیوں کا ویسا ہی مدلل اور مہذب رد کرنا چاہیے جیسا صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نےکیا ہے۔ خود ساختہ الزامات اور سیاق و سباق سے ہٹائے گئے جملوں کی بنیاد پر پراپیگنڈا وغیرہ متعصب حمایتیوں سے داد وصول کرنے کا ذریعہ تو ہو سکتا ہے لیکن اس سے دین کی کوئی خدمت نہیں ہوتی۔
اضافہ:
خلافت و ملوکیت کی شرعی حیثیت ڈاؤن لوڈ لنک
والسلام علیکم
السلام علیکم و رحمت الله-

محترم اس میں تو کوئی شک نہیں کہ انسان غلطیوں سے مبرا نہیں -لیکن جہاں تک مودودی صاحب کا تعلق ہے تو ان سے اس معاملے میں غلطی نہیں ہوئی بلکہ وہ خود تعصب کا شکار ہوے صحابہ کرام کے ایک عظیم گروہ سے متعلق -اور ظاہر ہے ایسےمیں ان کو آڑے ہاتھوں لینا دور حاضر کے محققین کی لئے ضروری تھا - اب چاہے وہ محمود احمد عباسی ہوں یا صلاح الدین یوسف صاحب ہوں- ہر شخصیت کی طبیعت میں فرق ہوتا ہے- صلاح الدین یوسف صاحب کی تحریر میں اگر شائستگی ہے تو محمود احمد عباسی کی تحاریر میں صحابہ سے متعلق غیرت زیادہ ہے- اس بنا پر اہل بیت سے نام نہاد محبّت کرنے والوں نے ان پر ناصبی ہونے تک کا الزام بھی دھر دیا - جو کہ سراسر غلط ہے-
 
Top