• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موسوعۃ القرآن والحدیث ورژن 3

شمولیت
جون 07، 2015
پیغامات
207
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
86
السلام علیکم ! ما شاء اللہ بہت قابلِ قدر علمی کاوش ہے ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔ کیا اس سافٹ وئیر میں دیگر کتب احادیث مثلاً صحیح ابن خزیمہ ، صحیح ابن حبان ، سنن الکبریٰ للبیہقی وغیرہ بھی شامل کی جائیں گی ؟؟؟
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
السلام علیکم ! ما شاء اللہ بہت قابلِ قدر علمی کاوش ہے ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔ کیا اس سافٹ وئیر میں دیگر کتب احادیث مثلاً صحیح ابن خزیمہ ، صحیح ابن حبان ، سنن الکبریٰ للبیہقی وغیرہ بھی شامل کی جائیں گی ؟؟؟
ابھی اس میں موطا جلد آجائے گی ۔ جبکہ مصنف ابن ابی شیبہ پر کام جاری ہے۔
احادیث صحیحہ بھی مکمل ہے اسکی ابھی شرح پر کام جاری ہے۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
ابھی اس میں موطا جلد آجائے گی ۔ جبکہ مصنف ابن ابی شیبہ پر کام جاری ہے۔
احادیث صحیحہ بھی مکمل ہے اسکی ابھی شرح پر کام جاری ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کی صحیحہ کو شیخ کی کتاب کی ترتیب اور فقہی ترتیب دونوں طرح سے ڈالا جانا چاہئے، اس سے آسانی ہوگی احادیث تلاش کرنے میں۔

اسلام 360 اپلیکیشن میں صرف فقہی ترتیب ہے اور عربی سرچ کی سہولت بھی نہیں ہے اور احادیث کی فقہی ترتیب بھی اتنی خاص نہیں ہے، تو اتنا مفید اور آسان نہیں ہے۔

احادیث کی تخریج بھی مکمل نہیں ہے یعنی تمام کتب کے نام نہیں ہیں جن میں وہ حدیث موجود ہے۔

اور اگر شیخ البانی کی تحقیق و بحث بھی شامل کی جائے جو انہوں نے صحیحہ میں کی ہے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کی صحیحہ کو شیخ کی کتاب کی ترتیب اور فقہی ترتیب دونوں طرح سے ڈالا جانا چاہئے، اس سے آسانی ہوگی احادیث تلاش کرنے میں۔
اس حوالے سے اگر آپ کوئی مدد کرسکیں تو بہت اچھا ہوگا ۔ مصنف کی تحکیم میں آپ کی مدد شامل ہے ۔ اگر کہیں گے تو متن ہٰذا مہیا کردیا جائے گا ۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
جی ان شاء اللّٰہ ضرور کروں گا، میں خود سلسلة الأحاديث الصحيحة تھریڈ شروع کرنا چاہ رہا تھا خاص طور پر تخریج اور شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کی بحث پیش کرنے کے لئے، مگر ضعیفہ پر ہی کام مشکل سے ہو پا رہا ہے اس لئے شروع نہیں کیا۔


اگر آپ متن مہیا کرسکیں تو اور آسانی ہوگی، ان شاء اللّٰہ میں ایک تھریڈ بنا کر وہاں شیر کروں گا۔
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
شیخ البانی رحمہ اللّٰہ کی صحیحہ کو شیخ کی کتاب کی ترتیب اور فقہی ترتیب دونوں طرح سے ڈالا جانا چاہئے، اس سے آسانی ہوگی احادیث تلاش کرنے میں۔
مگر ضعیفہ پر ہی کام مشکل سے ہو پا رہا ہے اس لئے شروع نہیں کیا۔
عبدالمنان بھائی آپ ضعیفہ پر ہی اپنی طرف ہر طرح سے کام مکمل کریں۔ ہم صحیحہ پر بہت سا کام کر چکے ہیں۔ اور نمبرنگ دونوں طرز پر دے رہے ہیں اس سلسلے میں تمام نمبرنگ ٹائپ کرا لی گئی ہے۔ دوسرا یہ کہ تخریج بھی ہم ڈائیرکٹ سلسلہ احادیث صحیحہ سے لیں گے ،ایک مرتبہ یہ لانچ ہو جائے۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
جی ٹھیک ہے،

فیس بک پر پیغام ٹی وی والوں نے ایک حدیث پوسٹ کی تھی اور کی تخریج میں صرف مسند احمد کا حولہ دیا گیا تھا، کسی محدث کا حکم بھی بیان نہیں کیا انہوں نے، میں نے وہ حدیث مسند احمد میں تلاش کی، مسند احمد کے محققین نے اس کی سند کو جید کہا ہے، اور جب شیخ البانی کی کتب میں تلاش کی تو مجھے صحیحہ میں یہ حدیث مل گئی، وہاں شیخ البانی رحمہ اللّٰہ نے اس کی تخریج میں تین کتب کا نام ذکر کیا ہے، پھر میں نے سیوطی کی کتاب جامع الاحادیث دیکھی تو وہاں ایک اور کتاب کا حوالہ زیادہ دیا گیا تھا (معرفۃ الصحابہ کا)،

یہ صحیحہ کی حدیث مثال کے طور پر پیش ہے:



٨١٣) قال الإمام أحمد: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:

«اثْنَتَانِ يَكْرَهُهُمَا ابْنُ آدَمَ: الْمَوْتُ، وَالْمَوْتُ خَيْرٌ لِلْمُؤْمِنِ مِنَ الْفِتْنَةِ، وَيَكْرَهُ قِلَّةَ الْمَالِ، وَقِلَّةُ الْمَالِ أَقَلُّ لِلْحِسَابِ»

ترجمہ: ابن آدم دو چیزوں کو ناپسند کرتا ہے، ایک موت، حالانکہ موت مومن کے لئے فتنے میں پڑنے سے بہتر ہے، دوسری مال کی کمی، حالانکہ کم مال (قیامت کے دن) کم حساب کا سبب ہوگا۔

۩تخريج: مسند أحمد (٢٣٦٢٥، ٢٣٦٢٦) (المتوفى: ٢٤١هـ)؛ معرفة الصحابة لأبي نعيم (٦١١٤) (المتوفى: ٤٣٠هـ)؛ السنن الواردة في الفتن وغوائلها والساعة وأشراطها لأبي عمرو الداني (٣٦) (المتوفى: ٤٤٤هـ)؛ شرح السنة للبغوي (٤٠٦٦) (المتوفى: ٥١٦هـ)؛ سلسلة الأحاديث الصحيحة للألباني (٨١٣) (صحيح)
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
جامع الأحاديث میں اس حدیث کی نسبت سنن سعيد بن منصور کی طرف بھی کی گئی ہے لیکن سنن سعید میں مجھے یہ حدیث نہیں ملی، اس لئے میں نے تخریج میں اس کا ذکر نہیں کیا۔

اور کنز العمال میں اس کی نسبت معجم صغير کی طرف کی گئی ہے لیکن مجھے وہاں یہ حدیث نہیں ملی، اس لئے اس کا بھی ذکر تخریج میں نہیں کیا۔ والله اعلم
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ ، بہترین کام ۔
اردو میں بہت سارے سافٹ ویئرز وغیرہ منظر عام پر آچکے ہیں ، میرے خیال میں احادیث تراجم و تفسیر وغیرہ سب کچھ ایک جگہ جمع کرکے شاملہ طرز کا ایک سافٹ ویئر منظر عام پر آجانا چاہیے ۔
اسلامک ڈیجیٹل لائبریری نام سے کسی نے ایک سافٹ ویئر فورم پر بھی دیا تھا ، جس کا فارمیٹ شاملہ بلکہ اس سے بھی بہترین نظر آرہا تھا ، لیکن وہ بھی کہیں درمیان میں ہی رہ گیا ہے ۔
 
Top