• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موصل کا معرکہ

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کو آزاد کروانے کے ليے آپريشن کا آغاز۔ اپنے ملک کو داعش کے مظالم سے آزاد کروانے کی کاوشوں ميں ہم اپنے عراقی شراکت داروں کی بھرپور حمايت کرتے ہيں۔

http://www.urduvoa.com/a/mosul-iraq-operation/3555804.html

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

موصل ميں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف عسکری کاروائ عراقی قيادت کے زير نگرانی ہو رہی ہے اور اس کا مقصد عراق کے عام شہريوں کو ان مجرموں کے چنگل سے آزاد کروانا ہے جو خوف اور دہشت کی مہم کے ذريعے عام لوگوں پر اپنی مرضی اور دقيانوسی سوچ مسلط کرنے کی خواہش رکھتے ہيں۔

اپنے ملک کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کروانے کے ليے مختلف مذہبی اورنسلی پس منظر کے لوگ عراقی افواج کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوۓ ہيں۔

بعض راۓ دہندگان کی جانب سے
يہ سوچ اور راۓ کہ اس قسم کی کاوش کسی بھی طور عراق کے لوگوں يا امت مسلمہ کے ليے کوئ اچھی خبر نہيں ہے يقینی طور پر حيران کن ہے۔ کيا ٹی ٹی پی کے ان دہشت گردوں کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کی جانی چاہیے جنھوں نے پشاور کے سکول ميں 150 سے زائد بچوں کو بے دردی سے قتل کر ديا تھا ؟ اور وہ بھی اس منطق کے تحت کہ اس قسم کی کاروائ سے مسلم امہ کے اتحاد کو ٹھيس پہنچے گی؟

ميں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس آپريشن کے حوالے سے بعض راۓ دہندگان خدشات کا شکار کيوں ہيں کيونکہ عراقی شہری اور فوجی تو اپنے ہم وطنوں کو ان مجرموں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے ليے بڑی بہادری کے ساتھ اپنی جانوں کو خطرات ميں ڈال رہے ہيں جو دھڑلے کے ساتھ دہشت اور افراتفری کو حکمت عملی کے طور پر استعمال کر کے اپنی سوچ عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔

اس بارے ميں کوئ ابہام نہيں رہنا چاہيے۔ عراقی سيکورٹی فورسز، فوج، اور ديگر قانون نافذ کرنے والے ادارے نا تو ہماری منشا پر کام کر رہے ہيں اور نا ہی امريکی مفادات کے تحفظ کے ليے اپنی زندگياں داؤ پر لگا رہے ہيں۔ دنيا کے کسی بھی اور ملک کی پوليس اور فوج کی طرح عراق ميں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں ميں کام کرنے والے افراد کی يہ ذمہ داری بھی ہے اور انھوں نے اس بات کا حلف بھی اٹھا رکھا ہے کہ اپنے ملک کی حفاظت کريں اور عام شہريوں کی زندگيوں کی حفاظت کو يقینی بنائيں۔

اہم سرکردہ اسلامی ممالک سميت دنيا کے بے شمار ممالک کے ساتھ ساتھ امريکی حکومت نے بھی عراق کی حکومت کو مالی امداد اور وسائل فراہم کيے ہيں تا کہ وہ ملک کے قوانين اور آئين کے عين مطابق اپنے فرائض سرانجام دے سکيں۔

امريکہ، عراقی فوجيوں کے ليے جاری معرکے ميں کاميابی کی خواہش رکھتا ہے۔ اتحادی افواج کا حصہ ہونے کے ناطے ہم موصل سميت ديگر عراقی شہروں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی عراقی کاوشوں کی مکمل حمايت کرتے ہيں۔ عراقی حکومت کی درخواست پر ہم اس اہم مشن کی تکميل کے ضمن ميں تربيت، تجاويز اور ہر قسم کی معاونت فراہم کرتے رہيں گے۔​

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی فتوحات کا سلسلہ جاری۔

عراق اور شام ميں امريکی قيادت ميں عالمی اتحاد کی کاوشوں سے داعش کے ہزاروں دہشت گرد ہلاک


http://gulfnews.com/news/mena/iraq/50-000-daesh-members-killed-in-iraq-syria-official-1.1942503?utm_content=1.1942503&utm_medium=RSS&utm_source=Feeds&utm_campaign=50,000+Daesh+members+killed+in+Iraq,+Syria:+official&localLinksEnabled=false&utm_term=Most+viewed+RSS+


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/


 
شمولیت
دسمبر 21، 2015
پیغامات
137
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
46
دنیا کے سب سے بڑے قاتل، سفاک، اسلام دشمن کی حمایت اور طرف داری میں لکھنے کے بارے میں فواد صاحب آپ کو اللہ کے سامنے جواب دینا پڑے گا،،
سنیے اللہ عزوجل کا فرمان عالی شان '' ولا تركنوا الی الذین ظلموا فتمسكم النار وما لكم من دون اللہ من اولیاء ثم لا تنصرون '' سورہ ھود 113 اور( اے مسلمانو) تم ظالموں(امریکہ، اسرائیل، بھارت او دیگر کفار و ظلام) کی طرف مائل نہ ہونا، وگرنہ تمھیں آگ پکڑ لے گی، پھر اللہ کے بغیر تمہارے تمہارے کوئی دوست نہیں ہوں گے، نہ تمہاری مدد کی جائے گی،،

Sent from my MI 4W using Tapatalk
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
دنیا کے سب سے بڑے قاتل، سفاک، اسلام دشمن کی حمایت اور طرف داری میں لکھنے کے بارے میں فواد صاحب آپ کو اللہ کے سامنے جواب دینا پڑے گا،،

Sent from my MI 4W using Tapatalk
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

فورمز پر میری آراء کا مقصد يہ ہرگز نہيں ہے کہ ميں يہوديوں يا عيسائيوں کا دفاع کر رہا ہوں اور یقينی طور پر میں اسلام اور مسلمانوں پر نقطہ چينی تو ہرگز نہيں کر رہا۔ ميں صرف وضاحت اور امريکی حکومت کا موقف ان عناصر کے حوالے سے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں جو مسلمانوں کو بالخصوص اور
دنيا بھر میں عام شہريوں کو بالعموم نشانہ بنا کر انھيں قتل کر رہے ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

عراقی افواج اوراتحاديوں کی اجتماعی کاوشوں کے مثبت نتائج - مشرقی موصل کے بعد اب شہر کا مغربی حصہ توجہ کا مرکز

http://www.urduvoa.com/a/iraqi-forces-start-operation-against-daesh-in-western-mosul/3730728.html


 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

داعش اپنے عبرتناک انجام کے قريب -

نام نہاد خلافت کے فتنے کا اعلان کيا جانے والا شہر داعش کے ہاتھوں سے پھسل رہا ہے

http://www.urduvoa.com/a/mosul-fighting-in-final-stage/3766968.html

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کو آزاد کروانے کے ليے آپريشن کا آغاز۔ اپنے ملک کو داعش کے مظالم سے آزاد کروانے کی کاوشوں ميں ہم اپنے عراقی شراکت داروں کی بھرپور حمايت کرتے ہيں۔
میں نے تو یہ تھریڈ ابھی دیکھا ہے، پہلے مراسلہ میں یہ کیا فرمایا ہے؟
یہ کوئی ''ٹیکنیکل ایرر'' ہے یا ''دماغی ایرر''؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ ’ وائرس ‘ ہے ، جو سمندر پار سے پھیلایا جارہا ہے ۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
فورمز پر میری آراء کا مقصد يہ ہرگز نہيں ہے کہ ميں يہوديوں يا عيسائيوں کا دفاع کر رہا ہوں اور یقينی طور پر میں اسلام اور مسلمانوں پر نقطہ چينی تو ہرگز نہيں کر رہا۔ ميں صرف وضاحت اور امريکی حکومت کا موقف ان عناصر کے حوالے سے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں جو مسلمانوں کو بالخصوص اور
دنيا بھر میں عام شہريوں کو بالعموم نشانہ بنا کر انھيں قتل کر رہے ہیں۔​
غالب نے تو کہا تھا کہ
جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں

غالب سے معذرت کے ساتھ میں کہنا چاہوں گا کہ
جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
نرالا نرالا دجل دیکھتے ہیں
بنا کر مظلوموں کا ہم بھیس غالب
تماشائے اہل فورم دیکھتے ہیں

بہت جلد بشرطِ فرصت یہاں بھی آپ کا پیچھا کرتا ہوں ان شاءاللہ
 
Top