• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موضوعات سے اپ ڈیٹ رہنے کا طریقہ!

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
آج آپ کو فورم کی ایک اہم کمانڈ بتانی مقصود ہے۔ اس کی افادیت بہت ہے لیکن ہمارے کئی احباب اس سے واقف نہیں اور اس کی وجہ سے بعض بھائیوں نے شکایت بھی کی۔

  • شکایت یہ تھی کہ دیگر فورمز پر جب ہم کسی موضوع میں کوئی پوسٹ کرتے ہیں تو ہماری پوسٹ کے بعد آنے والی ہر نئی پوسٹ کی اطلاع بذریعہ ای میل وصول ہو جاتی ہے۔ جبکہ یہاں محدث فورم پر یہ سہولت میسر نہیں۔ ( یہاں یہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ یوزرز کی خواہش کے بغیر انہیں کبھی ای میل نہ کی جائے) جس کی وجہ سے کسی خاص موضوع سے ہر وقت یا فوری اپ ڈیٹ رہنا ممکن نہیں ہو پاتا۔
  • اسی طرح انس نضر بھائی نے ایک خواہش ظاہر کی تھی کہ بعض اوقات کسی پوسٹ کا جواب دینے کا وقت نہیں ہوتا، تو اس دھاگے کو کسی طرح مارک کر لیا جائے تاکہ بعد میں یاد رہے کہ یہاں کچھ جوابات دینے تھے۔
  • اسی طرح ایک تیسری وجہ کسی موضوع سے اپ ڈیٹ ہونے کی یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کو کوئی موضوع پسند آ گیا اور اگرچہ آپ نے اس موضوع میں کوئی پوسٹ نہیں کی۔ لیکن آپ یہ چاہتے ہیں کہ اس موضوع میں جب بھی پوسٹ ہو تو مجھے فوری اطلاع مل جائے یا روزانہ ایک دفعہ اس دھاگے میں آنے والی تمام نئی پوسٹ کی اطلاع بذریعہ ای میل مل جایا کرے۔
درج بالا تمام صورتوں کے لئے آپ درج ذیل طریقے سے ’موضوع کو سبسکرائب کریں‘ کی کمانڈ کو استعمال کرکے خود کو کسی بھی موضوع میں اپ ڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔

۱۔نوٹ کریں کہ ہر موضوع کے ٹائٹل / عنوان کے فوری نیچے ایک پٹی موجود ہے۔ جہاں ’فورم ٹولز‘ کا مینو ہے۔
۲۔اپنے پسندیدہ موضوع میں جائیں جس میں کی جانے والی پوسٹس سے آپ اپ ڈیٹ رہنا چاہتے ہوں۔
۳۔’فورم ٹولز‘ پر کلک کریں اور پھر کھلنے والے ڈراپ ڈاؤن مینو میں سے ’اس موضوع کو سبسکرائب کریں‘ پر کلک کیجئے۔
۴۔ نئی کھلنے والی ونڈو میں اطلاع نامہ کی نوعیت کے سامنے آپ کے پاس چار آپشن نظر آئیں گے۔ اپنی سہولت کے اعتبار سے فوری ای میل، روزانہ اپ ڈیٹ یا ہفتہ وار اپ ڈیٹ کو منتخب کریں۔ اور نیچے موجود ’سبسکرپشن کا اضافہ‘ والے بٹن پر کلک کر دیں۔

کام ختم۔۔۔۔۔!
اب آپ کو بذریعہ ای میل نئی پوسٹ کی اطلاع موصول ہوگی۔ یہ یاد رہے کہ یہ اطلاع صرف ایک ہی دفعہ بھیجی جاتی ہے۔ پھر جب تک آپ دھاگے کو وزٹ نہ کر لیں مزید نئی پوسٹس کی کوئی اطلاع نہیں بھیجی جائے گی۔ اطلاع ملنے کے بعد جب آپ دھاگے کا مطالعہ کرلیں گے تو اب نئی پوسٹ آنے پر دوبارہ آپ کو ای میل کی جائے گی۔

اب وہ حضرات جو خود تخلیق کاروں میں شامل ہیں اور نئے نئے موضوعات پر تحریریں شیئر کرتے ہیں۔ وہ نیا موضوع شروع کرتے وقت ہی سبسکرپشن کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

اسی طرح وہ حضرات جو یہ چاہتے ہوں کہ کسی خاص موضوع میں جواب دیتے ہی سبسکرپشن کا اضافہ ہو جائے تو وہ فوری جواب کے بجائے ایڈوانسڈ کے بٹن پر کلک کریں۔

اس کے لئے ،درج بالا دونوں قسم کے حضرات، اپنی تحریر مکمل کرنے کے بعد (نیا موضوع ہو یا ایڈوانسڈ جواب ہو) ایڈیٹر کے بالکل نیچے موجود ’موضوعات کی سبسکرپشن‘ کے سامنے موجود چار آپشن میں سے اپنی مرضی سے آپشن منتخب کریں اور پھر نئی پوسٹس آنے پر ای میل کا انتظار کریں۔۔۔۔۔!!!!

  • جو صاحبان ای میل سے ذرا الجھن محسوس کرتے ہوں
  • یا بہت سارے موضوعات کو سبسکرائب کرتے ہوں تو بہت ساری ای میلز آنے سے تنگ ہوں۔
  • یا آپ ای میل بھی وصول کرتے ہوں لیکن اب تک اپنے تمام سبسکرائب کردہ موضوعات کو یکجا فورم پر بھی دیکھنا چاہتے ہوں۔
  • یا کسی خاص موضوع کی سبسکرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہوں۔

تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ:
  • فورم میں سب سے اوپر موجود پٹی پر ’فوری روابط‘ کے الفاظ ڈھونڈیں اور اس پر کلک کریں
  • اور پھر ’سبسکرائب کردہ موضوعات‘ پر کلک کر دیں۔
یہاں آپ اپنے تمام سبسکرائب کردہ موضوعات کو دیکھ بھی سکتے ہیں انہیں مختلف فولڈرز میں ڈال سکتے ہیں، کسی موضوع کی سبسکرپشن کو ختم کر سکتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔۔۔!

امید ہے کہ اس کی مدد سے آپ کو ان شاءاللہ اپنے پسندیدہ موضوعات سے باخبر رہنے میں مدد ملے گی۔ کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو، سمجھنے میں کچھ الجھن ہو رہی ہو تو اسی دھاگے میں پوچھا جا سکتا ہے۔ ہمیں مدد کر کے خوشی ہوگی۔

والسلام
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیراً شاکر بھائی! واقعی اس وضاحت کی بہت ضرورت تھی، جو الحمد للہ آپ نے مکمل تفصیل واضح کر کے پوری کی۔ اللہ آپ کو خوش رکھیں!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
کیا تخلیق کاروں کا لفظ کسی انسان کے لیے کہنا جائز ہے۔ تخلق کار تو اللہ ہے، میرے علم کے مطابق۔ واللہ اعلم
جی! میری ناقص رائے میں کہا جا سکتا ہے، اگر اس سے مراد اللہ تعالیٰ کی طرح کا ’خلق‘ مراد نہ لیا جائے، کیونکہ فرمانِ باری ہے:
﴿ ألا له الخلق والأمر ﴾ ... سورة الأعراف
کہ ’’خبردار! صرف اللہ کیلئے ہی خلق اور امر (حکم دینا) ہے۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ کے مثل کوئی نہیں: ﴿ ليس كمثله شيء ﴾ ... سورة الشورىٰ
البتہ اگر تخلیق سے مراد اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی طاقت اور اختیارات کے مطابق کچھ بنانا یا کرنا مراد لیا جائے تو اس صورت میں تخلیق کی نسبت دوسروں کی طرف بھی ہوسکتی ہے، فرمانِ باری ہے:
﴿ فتبارك الله أحسن الخالقين ﴾ ... سورة المؤمنون 14
کہ ’’پس بڑا ہی بابرکت ہے اللہ، سب کاریگروں سے اچھا کاریگر ... ترجمہ مولانا مودودی﷫‘‘
واللہ اعلم
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
کیا سکرین شاٹس کے زریعے سمجھا سکتے ہیں شاکر بھائی ؟؟؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
کیا سکرین شاٹس کے زریعے سمجھا سکتے ہیں شاکر بھائی ؟؟؟
یاسر بھائی، اگر کہیں سمجھنے میں مشکل ہے تو کہئے، میں کوشش کروں گا سمجھانے کی۔
اسکرین شارٹس کے لئے عامر یا ارسلان بھائی کچھ کر سکتے ہیں۔ میں تو کل سے چند دن کے لئے سفر میں رہوں گا، اس لئے وقت نہیں نکال پاؤں گا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,478
پوائنٹ
964
موضوعات سے اپ ڈیٹ رہنے کا یہ نسخہ اب بھی کارگر ہے یا پھر بوڑھا ہوچکا ہے ۔؟
ویسے مجھے اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ، جونہی کسی شرکت کردہ موضوع میں کوئی مشارکت آتی ہے ، فورا میل آجاتی ہے ۔
 
Top