• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موضوع اور ضعیف احادیث کا فتنہ

شاہین

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
24
ری ایکشن اسکور
57
پوائنٹ
38
ضعیف اور موضوع احادیث کا فتنہ
نہایت قابلِ قدر اور معلوماتی تحریر ہے۔ اس سے یہ بات واضع ہو رہی ہے کہ صحیح اروایات کے ساتھ بے شمار وضعی روایات بھی کتبَ روایات میں بار پا چکی ہیں ہر چند اہلِ علم نے ان وضعی روایات کو صحیح روایات سے الگ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش تھی تو بہر حال ایک انسانی کوشش ہی ، جو سہو و خطا سے مننزہ قرار نہیں دی جاسکتی۔ اس لئے روایات کے مجموعہ جات کی حیثیت یقینی نہیں رہ جاتی بلکہ ظنی اور مشکوک ہو جاتی ہے۔ اس زمین کے اوپر اور اس آسمان کے نیچے صرف ایک ہی کتاب ہے جو ہر قسم کے شک و شبہ اور ریب سے پاک ہے اور وہ ہے ۔۔۔ قرآنِ کریم ۔۔۔۔ ایمانیات کی بنیاد شک اور ظن پر نہیں رکھی جا سکتی صرف یقین پر رکھی جاسکتی ہے۔
لہٰذہ ایمانیات اور اعتقادات کی بنیاد روایارت ہر گز نہیں بن سکتیں، یہ بنیاد صرف قرآنِ کریم ہی ہے ۔
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
جناب شاھین صاحب۔

ہدائت اور رہنمائی کا ماحذ قرآنِ کریم اور فرمانِ رسول یعنی حدیثِ دونوں ھیں،

اس میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نھیں

یہ سب شکوک منکرین حدیث کے پیدا کردہ ہیں

اس کا رد اللہ کے فضل وکرم سے ہر دور میں محدیثین کرام کرتے آئے ہیں۔

اللہ رحمان کے فضل سے اس فتنے کا توڑ کرنے والے اب بھی موجود ہیں ۔

آپ کے لیے یہی جواب ھے۔

اللھ مجھےاورآپ کو دین کی صحیح رہنمائی عطا کرے۔
 
Top