محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
ڈاکٹر اسرار صاحب کا تو اپنا عقیدہ مشکوک تھا- سننے میں آیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب ٥٠ فیصد "وحدت الوجود " کے عقیدے کے قائل تھے- اس نظریہ کے بانی "شیخ ابن العربی" کے دفاع میں بھی ان کی کچھ تحاریر موجود ہیں- البتہ انہوں نے ٹی وی پر اپنے اس نظریہ کی تشہیر زیادہ نہیں کی - ان کی تنظیم کے ایک رکن میرے پڑوسی ہیں اور انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر صاحب "وحدت الوجود و وحدت الشھود" کے فلسفے کے قائل تھے- (واللہ اعلم)-ڈاکٹر اسرار صاحب کی ایک ویڈیو دیکھی تھی ، جس میں انہوں نے بتایا تھا ، مخالفین اسلام نے چار سطح پر کام کیا ہے ، جس میں انہوں نے یہ بتایا کہ انہوں نے کچھ ایسے لوگ تیار کیے ، جو اسلامی سکالرز کے نام سے جانے جاتے ہیں ، لیکن ان کا راس المال مسلمانوں کے خلاف کام کرنا ہی ہوتا ہے ، ایسے لوگ جن کے آلہ کار ہوتے ہیں ، وہ ان کی بات کو معاشرے میں عام کرنے اور سنوانے کے لیے تگ و دو کرتے ہیں ، ٹی وی شوز وغیرہ میں ان کے لیے ٹائم لے کر دیتے ہیں ۔ ان کا میدان میڈیا ہونے کی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہوتی ہے ، کہ مساجد ، مدارس اور دینی اجتماعات و جلسوں میں لوگ میں ان کو قبول نہیں کرتے ۔
ڈاکٹر اسرار صاحب نے نام تو نہیں لیے تھے ، لیکن میری نظر میں جاوید احمد غامدی وغیرہ اسی قبیل کے آدمی ہیں ، میرے پاس کوئی حتمی ثبوت نہیں ، لیکن بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔