• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا طارق جمیل کی خلاف شریعت باتیں اور مولانا شمس الہدیٰ کا جواب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

یہ لاہوری آپ کو اچھی طرح بتائیں گے!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
کلچہ یعنی نان کی ایک قسم!
اس کے متعلق ایک محاورہ ہے وہ عرض کیے دیتا ہوں، ہو سکتا ہے کہ ابن داود بھائی کا اشارہ اسی طرف ہو۔۔۔تو عرض ہے۔۔۔ ابتسامہ۔۔۔۔
یا اللہ! یا نان کڈ لے یا جان کڈ لے!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
کلچہ یعنی نان کی ایک قسم!
اس کے متعلق ایک محاورہ ہے وہ عرض کیے دیتا ہوں، ہو سکتا ہے کہ ابن داود بھائی کا اشارہ اسی طرف ہو۔۔۔تو عرض ہے۔۔۔ ابتسامہ۔۔۔۔
یا اللہ! یا نان کڈ لے یا جان کڈ لے!
پنجابی میں اصل محاورہ کے الفاظ تو مجھے یاد نہیں! لیکن وہ کہتے ہیں کہ کتا جب با ؤلا ہو جائے تو اسے ''کلچہ'' دے دیتے ہیں!
یہاں ''کلچہ'' کسی زہریلی روٹی کو کہا گیا ہے!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
پنجابی میں اصل محاورہ کے الفاظ تو مجھے یاد نہیں! لیکن وہ کہتے ہیں کہ کتا جب با ؤلا ہو جائے تو اسے ''کلچہ'' دے دیتے ہیں!
یہاں ''کلچہ'' کسی زہریلی روٹی کو کہا گیا ہے!
میرا خیال ہے اس کو ’’ کچلہ ‘‘ کہتےہیں
1. ایک زہریلا پھل، ایک نباتی زہر جو دوا میں مستعمل ہے۔

"ہندوستان کا دوسرا مشہور زہریلا پودا کچلے کا درخت جو ہمارے ہاں کی خالق اللب بوٹی سے ملتا جلتا ہے۔"، [1]
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پھر میں نے غلط لکھا ہے!
کچلہ کے بجائے کلچہ لکھ دیا!
اب مجھ جیسے کراچی والے کو پنجابی کی اتنی ٹانگیں توڑنے کی تو اجازت ہونی چاہئے!!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پھر میں نے غلط لکھا ہے!
کچلہ کے بجائے کلچہ لکھ دیا!
اب مجھ جیسے کراچی والے کو پنجابی کی اتنی ٹانگیں توڑنے کی تو اجازت ہونی چاہئے!!
جی ضرور توڑیں ۔۔۔
لیکن یاد رہے ’’ کچلہ ‘‘ پنجابی کا لفظ نہیں، بلکہ اردو میں طب مشرق کی ادویہ میں اکثر لکھا، بولا جاتا ہے
چلیں ایک نسخہ دیکھیں جس میں ’’ کچلہ ‘‘ شامل ہے ،
اعصاب کی کمزوری یا عام جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے ذیل کا نسخہ ۔۔۔، (لیکن اپنی ذمہ داری پر کیونکہ ہم حکیم ،طبیب تو نہیں )
سفوف کچلہ ایک تولہ، کشتہء فولاد ایک تولہ، کشتہء صدف مردارید ایک تولہ، کشتہ قلعی ایک تولہ، سمنع عربی چھ ماشہ، ان سب کو ملا کر پانچ پانچ گرین کی گولیاں بنا لیں، ایک گولی صبح اور ایک گولی شام کو استعمال کرائیں ‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح ’’ کچلہ ‘‘ بطور تریاق بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔
تریاق:۔ اس دوا کو کہتے ہیں جو کسی زہر کو باطل کردے یا پہلی حالت
کو یک دم نئی حالت میں تبدیل کردے ۔ ایلوپیتھی اور ہومیو پیتھی میں اسے ’’ اینٹی ڈوٹ ‘‘ کہتے ہیں۔
مثلاً کھار (الکلی) کے مقابلہ میں ترشی (ایسڈ) ہے۔ اسی طرح افیون کے زہر کو کچلہ زائل کردیتا ہے۔ تریاق قسم کی ادیات کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب کسی زہر سے یا کسی عضو میں ہونے والی مشینی تحریک سے موت واقع ہونے کا خطرہ ہو۔ مثلاً ہیضہ، نمونیا، سرسام اور خونی قے وغیرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے چونکہ طارق جمیل صاحب کیلئے ’’ کچلہ ‘‘ تجویز کیا ہے
تو دیکھ لیں کہ اعصابی ’’ کمزوری ‘‘ دور کرنے کیلئے ’’ بطور کشتہ ‘‘ دینا ہے ۔۔یا۔۔بطور تریاق دینا ہے ؛
کیونکہ شرک و بدعت اور تصوف کا زہر ان کے رگ و پے میں سرایت کرچکا ہے ،
 
Top