• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا طارق جمیل کے بیان میں من گھڑت روایات، ان سے محتاط رہیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
میں کافی عرصہ تک اس خیال کاقائل تھا کہ علماء حضرات ، ان صاحب کی اصلاح کریں گے، یہ لوگوں کو بھلائی طرف دعوت بھی دیتا ہے، ان شاء اللہ یہ محتاط ہو جائے گا، اور قصہ گوئی چھوڑ دے گا!
مگر یہ تو اس قصہ گوئی میں مزید بڑھتے ہی چلا جا رہا ہے!
موصوف کے بعض ہم مسلک علماء اپنی کوشش کر چکے ہیں، ملاحظہ کریں!
چند غلط تاویلات و تجاوزات اور اُن کا علمی و شرعی محاسبہ
اللہ تعالی ہدایت دے۔آمین!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
سلسلۃ الاحلام المبارکۃ
من السماء الی القلب مباشرتا بدون ای وسیط
بلا دلیل و بلا سند

ما رایکم ! ،،، ملاحظۃ ھامۃ : میں کسی کے خلاف نہیں لکھ رہا بلکہ جو بلیغ کلام سنا اس پر عنوان تبدیل کرنے کی سعی کر رہا ہوں ، ایسے کلام کو سن کر کیا عنوان بہتر ہو سکتا ہے کم از کم دو عنوان تو پیش کیئے جائیں جو صحیح ترجمانی کر پائیں یا آئیندہ کے کلام کی صحیح تصویر پیش کرسکیں -
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
مذہبی دعوت کے حوالہ سے
ہمارے موجودہ معاشرے میں تین طبقات ہیں ؛
(1) واقعی باخبر حضرات (بلا تفریق مسلک )
(2) خادم رضوی ، اور مولوی طارق جمیل اور طاہر القادری جیسے ، جو علم کے بغیر ( سب کچھ بولتے ہیں )
(3 ) عوام کی اکثریت ، جو اس دوسرے طبقہ کو علم کا اصل مخزن و منبع سمجھ کر انہی کے گن گاتی ہے ،انہی کی بدگمانیوں کو اصل دین اور صحیح عقیدہ مانتی ہے
اور ان پر تنقید کرنا بہت بڑا گناہ اور گمراہی تصور کرتی ہے ،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
و لا تسبوا الذین یدعون من دون اللہ فیسبوا اللہ عدوا بغیر علم ۔
پر عمل کرتے ہوئے ، ایک دوسرے کی معزز شخصیات کے متعلق تبصرہ ہلکا کرنا چاہیے۔
باقی علمی نگران کو یا فورم انتظامیہ کو دھمکی دینے کی ضرورت نہیں ، اگر طرفین سے قابل قدر اراکین ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے لیے مستعد ہیں ، تو ہم جس طرح پہلے برداشت کرتے آئے ہیں ، اب بھی کریں گے ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں ایک بار پھر تمام صارفین فورم سے التماس کرتا ہوں کہ وہ اس تھریڈ کے لئے کوئی دوسرا عنوان مناسب سمجھتے ہوں، تو مجھے لکھ دیں!
میں خود عنوان تبدیل کردوں گا!
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
جس نے نبی کریم ﷺ کے نام پر جھوٹ بولا۔اپنے لئے جہنم کا دروازہ کھولا
 

ابو شحمہ

مبتدی
شمولیت
نومبر 18، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
11
و لا تسبوا الذین یدعون من دون اللہ فیسبوا اللہ عدوا بغیر علم ۔
پر عمل کرتے ہوئے ، ایک دوسرے کی معزز شخصیات کے متعلق تبصرہ ہلکا کرنا چاہیے۔
نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلی آلہ وسلّم پے جھوٹ بولنے والے سے خبردار کرنا واجب ہے۔ اس مولوی کے فرقے والے بھی کہا کرتے ہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
دونوں ویڈیوز میں جو "بیان" (کلام یا خطاب) ہے اس پر گفتگو کیوں نہیں؟ اس پر اعتراض کیوں نہیں؟
کیا اعتراض کے قابل صرف "عنوان" ہے ؟ اور بقیہ تمام بیان (کلام یا خطاب) قابل نظر اندازی ہے؟
شخصیت سے "عقیدت" اپنی جگہ ،کیا اس شخصیت کا کلام اس قابل ہے کہ اس سے اتفاق کیا جاسکے؟ اگر ہاں تو ہر ہر قول پر اسناد و دلائل پیش کیئے جائیں اگر نہیں تو پھر احتجاج کیوں نہیں؟
آپکی خاموشی آپکا اعتراف ہوگی کہ آپ "شخصیت" سے حرف بحرف اتفاق رکھتے ہیں -
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
باقی علمی نگران کو یا فورم انتظامیہ کو دھمکی دینے کی ضرورت نہیں ، اگر طرفین سے قابل قدر اراکین ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے لیے مستعد ہیں ، تو ہم جس طرح پہلے برداشت کرتے آئے ہیں ، اب بھی کریں گے ۔
نہ آپ کو دھمکی دے رہا ہوں اور نہ کسی اور انتظامیہ کے فرد کو۔ اگر آپ کو یاد ہو تو میں پہلے کئی بار ابن داود صاحب کے اس قسم کے الفاظ کو رپورٹ کر چکا ہوں۔ پھر کوئی عمل نہ ہونے پر میں نے "کچھ" سخت رویہ اپنایا تھا۔
مجھے خود مولانا کے بلا تحقیق ہر رطب و یابس کو بیان کرنے پر اعتراض ہے اور اسی لیے میں عموماً ان کا دفاع نہیں کرتا لیکن کھلے فورم پر علماء کے بارے میں اس طرح کے الفاظ بھی کون سا دین اور عبادت ہے؟ انسان کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔
اگر ایک قانون جی مرشد جی، بھٹی صاحب اور دوسروں پر اپلائی ہوتا ہے تو پھر ہر جگہ ہونا چاہیے۔ ویسے بھی علماء جیسے بھی ہوں میں انہیں علم اور نبی کریم ﷺ کی نسبت سے قابل قدر سمجھتا ہوں۔

@ابن داود بھائی! آپ اس کا عنوان "مولانا طارق جمیل کی بیان میں من گھڑت روایات، ان سے محتاط رہیں" رکھ سکتے ہیں۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
دونوں ویڈیوز میں جو "بیان" (کلام یا خطاب) ہے اس پر گفتگو کیوں نہیں؟ اس پر اعتراض کیوں نہیں؟
کیا اعتراض کے قابل صرف "عنوان" ہے ؟ اور بقیہ تمام بیان (کلام یا خطاب) قابل نظر اندازی ہے؟
شخصیت سے "عقیدت" اپنی جگہ ،کیا اس شخصیت کا کلام اس قابل ہے کہ اس سے اتفاق کیا جاسکے؟ اگر ہاں تو ہر ہر قول پر اسناد و دلائل پیش کیئے جائیں اگر نہیں تو پھر احتجاج کیوں نہیں؟
آپکی خاموشی آپکا اعتراف ہوگی کہ آپ "شخصیت" سے حرف بحرف اتفاق رکھتے ہیں -
میں ان کا دفاع نہیں کرتا اور یہ ہر رطب و یابس کو نقل کر دیتے ہیں۔ البتہ میرا اب تک کا تجربہ یہ ہے کہ یہ وہی نقل کرتے ہیں جو ان سے پہلے کتابوں میں نقل ہو چکا ہو۔ یہ اپنی طرف سے باتیں نہیں گھڑتے۔ جہاں اپنی جانب سے بات کر رہے ہوں وہاں وضاحت کر دیتے ہیں۔
شاید یہ روایات کے درمیان فرق نہ کر سکتے ہوں۔
 
Top