گڈمسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 10، 2011
- پیغامات
- 1,407
- ری ایکشن اسکور
- 4,912
- پوائنٹ
- 292
مولود کعبہ کون ؟
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ جب ربیع الاول کا مہینہ آتا ہے۔ تو ولادت مصطفیٰﷺ کی خوشی میں لوگ کئی طرح کی بدعات میں ملوث جشن مناتے نظر آتے ہیں۔جن میں ایک بدعت کیک کاٹنے کی بھی ہے۔اس موقع پر کئی کئی من کے کیک بنائے جاتے ہیں اور پھر اجتماعی سطح پر کیکز کی گردنوں پر تیز دھار آلے چلاکر جن کی مٹھاس وشیرینی سے درباری ملاں اور ان کے چیلے پیٹ کی مروڑ میں افاقہ کرتے ہیں۔ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کی خوشی میں جو کیک بنانے کا رواج ہے۔ میرے علم کے مطابق پرانا ہے۔اب ایک اور بدعت جو کہ کیک کی صورت میں نمودار ہورہی ہے۔وہ ہے کیک بنام مولود کعبہ۔مولود کعبہ کے نام پر مختلف بیکریز میں کیک دیکھنے کا موقع ملا۔مختلف قسم کے رنگا رنگ کیکز جن پر واضح لکھا ہوا تھا۔’’ جشن مولود کعبہ حضرت علی ‘‘ یعنی پہلے یہ کیک وغیرہ کی صورت میں رسم صرف حضرت محمدﷺ کی ولادت کی خوشی میں بنام عاشقان رسول کیا کرتے تھے اب وہی رسم مولود کعبہ حضرت علی کےنام سے بھی محبان علی میں شروع ہوگئی ہے۔
نمبر1۔قارئین: جس طرح بریلوی علماء کو ولادت مصطفیٰﷺ کے دن کاتعین کرنے میں غلطی لگی۔اوروہ یوم وفات کو ہی یوم ولادت کے طور پر منانے لگے۔اسی طرح محبان علی کو بھی غلطی لگی ہے کہ وہ حضرت علی کو مولود کعبہ سمجھنے لگے ہیں۔ اس مضمون میں چند دلائل سے سید محمد سبطین شاہ نقوی نے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مولود کعبہ کون ہے؟
نمبر2۔علی بن غنام العامری کہتے ہیں کہ صحابی رسول سیدنا حکیم بن حزام مولود کعبہ ہیں۔(المستدرک للحاکم جلد3،ص 383، سندہ صحیح)
نمبر3۔علامہ،نسابہ، اخباری، مصعب بن عبداللہ سیدنا حکیم بن حزام کو مولود کعبہ قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔
ولم يولد قبله ولا بعده في الكعبة احد۔(المستدرک للحاکم: ج 3، ص 236، وسندہ صحیح)
’’اورنہ آپ سے پہلے کوئی کعبہ میں پیدا ہوا اور نہ ہی بعد میں‘‘
نمبر4۔حافظ نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں
قالوا ولد حكيم في جوف الكعبة ولا يعرف احد ولد فيه غيره واما ماروي ان علي بن ابي طالب رضي الله عنه ولد فيها فضعيف عند العلماء۔(تہذیب الاسماء واللغات للنووی:ج1 ص149)
’’علمائے کرام کا کہنا ہے کہ سیدنا حکیم بن حزام کعبہ میں پیدا ہوئے، کسی اور کا کعبہ میں پیدا ہونا معلوم نہیں ہوا۔جہاں تک سیدنا علی بن ابی طالب کے متعلق کعبہ میں پیدا ہونے کی بات ہے تو وہ علمائے کرام کے نزدیک ضعیف ہے‘‘
نمبر5۔امام مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا حکیم بن حزام مولود کعبہ ہیں۔(صحیح مسلم، تحت حدیث 1532)
تنبیہ:امام زبیر بن بکار رحمہ اللہ (تدریب الراوی:ج2، ص359) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (الثقات:ج3،ص71) وغیرہم نے بھی سیدنا حکیم بن حزام کو مولود کعبہ قرار دیا ہے۔
امام حاکم رحمہ اللہ(ج3،ص384) فرماتے ہیں کہ متواتر روایات سے سیدنا علی کامولود کعبہ ہونا ثابت ہے۔یادرہے کہ یہ امام حاکم رحمہ اللہ کی خطاء ہے کیونکہ اس پر کوئی دلیل نہیں ہے۔واللہ اعلم