• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولود کعبہ کون ؟

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
مولود کعبہ کون ؟

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ جب ربیع الاول کا مہینہ آتا ہے۔ تو ولادت مصطفیٰﷺ کی خوشی میں لوگ کئی طرح کی بدعات میں ملوث جشن مناتے نظر آتے ہیں۔جن میں ایک بدعت کیک کاٹنے کی بھی ہے۔اس موقع پر کئی کئی من کے کیک بنائے جاتے ہیں اور پھر اجتماعی سطح پر کیکز کی گردنوں پر تیز دھار آلے چلاکر جن کی مٹھاس وشیرینی سے درباری ملاں اور ان کے چیلے پیٹ کی مروڑ میں افاقہ کرتے ہیں۔ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کی خوشی میں جو کیک بنانے کا رواج ہے۔ میرے علم کے مطابق پرانا ہے۔اب ایک اور بدعت جو کہ کیک کی صورت میں نمودار ہورہی ہے۔وہ ہے کیک بنام مولود کعبہ۔مولود کعبہ کے نام پر مختلف بیکریز میں کیک دیکھنے کا موقع ملا۔مختلف قسم کے رنگا رنگ کیکز جن پر واضح لکھا ہوا تھا۔’’ جشن مولود کعبہ حضرت علی﷜ ‘‘ یعنی پہلے یہ کیک وغیرہ کی صورت میں رسم صرف حضرت محمدﷺ کی ولادت کی خوشی میں بنام عاشقان رسول کیا کرتے تھے اب وہی رسم مولود کعبہ حضرت علی﷜ کےنام سے بھی محبان علی میں شروع ہوگئی ہے۔
قارئین: جس طرح بریلوی علماء کو ولادت مصطفیٰﷺ کے دن کاتعین کرنے میں غلطی لگی۔اوروہ یوم وفات کو ہی یوم ولادت کے طور پر منانے لگے۔اسی طرح محبان علی﷜ کو بھی غلطی لگی ہے کہ وہ حضرت علی﷜ کو مولود کعبہ سمجھنے لگے ہیں۔ اس مضمون میں چند دلائل سے سید محمد سبطین شاہ نقوی نے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مولود کعبہ کون ہے؟
نمبر1۔
علی بن غنام العامری کہتے ہیں کہ صحابی رسول سیدنا حکیم بن حزام﷜ مولود کعبہ ہیں۔(المستدرک للحاکم جلد3،ص 383، سندہ صحیح)
نمبر2۔
علامہ،نسابہ، اخباری، مصعب بن عبداللہ سیدنا حکیم بن حزام ﷜ کو مولود کعبہ قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔
ولم يولد قبله ولا بعده في الكعبة احد۔(المستدرک للحاکم: ج 3، ص 236، وسندہ صحیح)
’’اورنہ آپ﷜ سے پہلے کوئی کعبہ میں پیدا ہوا اور نہ ہی بعد میں‘‘
نمبر3۔
حافظ نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں
قالوا ولد حكيم في جوف الكعبة ولا يعرف احد ولد فيه غيره واما ماروي ان علي بن ابي طالب رضي الله عنه ولد فيها فضعيف عند العلماء۔(تہذیب الاسماء واللغات للنووی:ج1 ص149)
’’علمائے کرام کا کہنا ہے کہ سیدنا حکیم بن حزام﷜ کعبہ میں پیدا ہوئے، کسی اور کا کعبہ میں پیدا ہونا معلوم نہیں ہوا۔جہاں تک سیدنا علی بن ابی طالب﷜ کے متعلق کعبہ میں پیدا ہونے کی بات ہے تو وہ علمائے کرام کے نزدیک ضعیف ہے‘‘
نمبر4۔
امام مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا حکیم بن حزام﷜ مولود کعبہ ہیں۔(صحیح مسلم، تحت حدیث 1532)
نمبر5۔
امام زبیر بن بکار رحمہ اللہ (تدریب الراوی:ج2، ص359) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (الثقات:ج3،ص71) وغیرہم نے بھی سیدنا حکیم بن حزام ﷜ کو مولود کعبہ قرار دیا ہے۔
تنبیہ:
امام حاکم رحمہ اللہ(ج3،ص384) فرماتے ہیں کہ متواتر روایات سے سیدنا علی﷜ کامولود کعبہ ہونا ثابت ہے۔یادرہے کہ یہ امام حاکم رحمہ اللہ کی خطاء ہے کیونکہ اس پر کوئی دلیل نہیں ہے۔واللہ اعلم
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
مولود کعبہ کون ؟

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ جب ربیع الاول کا مہینہ آتا ہے۔ تو ولادت مصطفیٰﷺ کی خوشی میں لوگ کئی طرح کی بدعات میں ملوث جشن مناتے نظر آتے ہیں۔جن میں ایک بدعت کیک کاٹنے کی بھی ہے۔اس موقع پر کئی کئی من کے کیک بنائے جاتے ہیں اور پھر اجتماعی سطح پر کیکز کی گردنوں پر تیز دھار آلے چلاکر جن کی مٹھاس وشیرینی سے درباری ملاں اور ان کے چیلے پیٹ کی مروڑ میں افاقہ کرتے ہیں۔ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کی خوشی میں جو کیک بنانے کا رواج ہے۔ میرے علم کے مطابق پرانا ہے۔اب ایک اور بدعت جو کہ کیک کی صورت میں نمودار ہورہی ہے۔وہ ہے کیک بنام مولود کعبہ۔مولود کعبہ کے نام پر مختلف بیکریز میں کیک دیکھنے کا موقع ملا۔مختلف قسم کے رنگا رنگ کیکز جن پر واضح لکھا ہوا تھا۔’’ جشن مولود کعبہ حضرت علی﷜ ‘‘ یعنی پہلے یہ کیک وغیرہ کی صورت میں رسم صرف حضرت محمدﷺ کی ولادت کی خوشی میں بنام عاشقان رسول کیا کرتے تھے اب وہی رسم مولود کعبہ حضرت علی﷜ کےنام سے بھی محبان علی میں شروع ہوگئی ہے۔
نمبر1۔

نمبر2۔
نمبر3۔
نمبر4۔

نمبر5۔

تنبیہ:

إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ ﴿٩٦-٣﴾

بیشک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا راہنما۔

کعبہ اللہ کا گھر ھے یا Maternity Home?

کیا ھو گیا ھے کیسا فیصلہ کرتے ہو؟
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
کیا ھو گیا ھے کیسا فیصلہ کرتے ہو؟
آپ کو کیا ہوگیا ہے مسلم صاحب۔؟ کیا آپ کے نزدیک مولود کعبہ کوئی بھی نہیں ہے ؟ اگر کوئی بھی نہیں ہے تو پھر اس بات کا آپ کے پاس کیا ثبوت ہے ؟ اگر پیش کردہ آیت ہی ثبوت ہے تو اس آیت سے یہ کیسے ثابت ہورہا ہے کہ مولود کعبہ کوئی بھی نہیں ہے یا نہیں ہوسکتا ؟
 
Abdulallam

مبتدی
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
0
إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ ﴿٩٦-٣﴾

بیشک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا راہنما۔

کعبہ اللہ کا گھر ھے یا Maternity Home?

کیا ھو گیا ھے کیسا فیصلہ کرتے ہو؟
janab aali ap kis dunya me rehte hai pata nahi. Hadesati tawr par bachche ki wiladat bahut si martaba bus tren hawai jahaz bazar me bhi ho jati hai. Quran ki konsi nas hai jis me ye likha hai k bachcha sirf m.home me hi ho sakta hai.
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
janab aali ap kis dunya me rehte hai pata nahi. Hadesati tawr par bachche ki wiladat bahut si martaba bus tren hawai jahaz bazar me bhi ho jati hai. Quran ki konsi nas hai jis me ye likha hai k bachcha sirf m.home me hi ho sakta hai.

جو بات اللہ نے اپنے گھر کے بارے میں نہیں بتائی، وہ آپ لوگ بتا رہے ہیں۔
اللہ کا گھر پاک ھے۔
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
ایمانداری سے بتائیں
اگر آج طواف کے دوران کسی عورت کا بچّہ پیدا ہونے لگے تو کیا اس کو کعبہ میں لے جائیں گے؟
 
Top