عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
مولوی الیاس گھمن صاحب ایک کٹر متعصب حنفی ہیں جنہوں نے اپنی تقریر و تحریر میں مسلک حق ’’مسلک اہل حدیث ‘‘کو ہمیشہ نشانہ بناتے ہوئے اپنے اندر کا بغض ظاہر کیا ہے اور اپنے باطل مسلک کو حق بنا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ موصوف نے اپنی کتاب ’’ خطبات متکلم اسلام‘‘ میں کئی مختلف فیہ مسائل کو موضوع سخن بنا کر جماعت اہل حدیث پر اعتراضات کھڑے کیے ہیں اور عام عوام کے ذہنوں میں اشکال پیدا کیے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ مولوی الیاس گھمن دیوبندی کا تعاقب ‘‘ مولانا عبد السلام جمالی صاحب (متعلّم جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ )کی کاوش ہے انہوں نے اس کتاب میں مولوی الیاس گھمن کے خطبات پر مشتمل مجموعہ ’’ خطبات متکلم اسلام‘‘ کی جلد اول میں پیش کیے گئے اعتراضات کا کتاب و سنت اور سلفی علماء کی تحریروں کی روشنی میں جائزہ پیش کیا ہے۔ کئی مقامات پر ان کے اپنے گھر کے حوالے بھی پیش کیے ہیں ۔(م۔ ا)