• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولوی الیاس گھمن کا مناظرہ عقائد علماء دیوبند سے فرار !!!

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
محترم سیماب صاحب

پہلی تو بات یہ ہے کہ اپنی زبان کو لگام دینا سیکھیں، اور اگر بار بار تنبیہ کے بعد بھی زبان شریف سیدھی نہ ہوئی تو سیدھی کرنا بھی جانتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کیونکہ یہ فورم غلیظ حرکات پر مبنی لوگوں کا نہیں۔ (اس طرح کے بھی فورم موجود ہیں، آپ وہاں تشریف لے جائیں) بلکہ اہل علم یہاں پر تشریف لاتے رہتے ہیں۔ اور اہل علم سے بات کرنا یا ان کا بات کرنا کیسے ہوتا ہے۔ یہ شاید آپ کو معلوم نہ ہو۔۔اور اس کے بعد انتظامیہ آپ سےخود نمٹ لے گی۔

دوسری بات یہ اردو محفل ہے۔ یہاں پر بات کرنی ہے تو اردو میں کی جائے، باقی کسی بھی زبان میں بات نہ کی جائے۔ ہاں کبھی کبھی کوئی خاص جملہ وغیرہ لکھ دیا جائے تو قارئین قبول کرلیں گے۔ ان شاءاللہ

تیسری بات آپ نے لولی آل ٹائم بھائی کی پوسٹ (جس میں انہوں نے احناف کے اس دعویٰ کی حقیقت کو کہ ہم امام صاحب کے مقلد ہیں اور پھر تقلید عامی پر واجب ہے۔ واضح کیا ہے۔ کہ آپ لوگ کتنی امام صاحب کی تقلید کرتے ہیں۔ ؟) کےجواب میں لکھا
یعنی وسیلہ امام صاحب کے نزدیک مکرو ہے ۔اے مکرو کی ہوندا اے؟
جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ آپ نے بھی اس بات کو تسلیم کرلیا جو بات لولی آل ٹائم بھائی نے امام صاحب کے حوالے سے پیش کی ہے۔
لیکن آپ نے یہ ساتھ پوچھ لیا کہ مکروہ کیا ہوتا ہے؟ ۔۔۔ اسی پر میں نے آپ سے سوال کیا تھا کہ محترم بھائی جب آپ نے خود اس بات کو تسلیم کرلیا ہے جو امام صاحب نے فرمائی ہے۔ تو یہ تو آپ ہمیں بتائیں گے کہ آپ نے مکروہ کس دلیل سے مان لیا ہے۔۔۔

آپ نے بھی مان لیا، اور آپ کے امام صاحب نے بھی اس کو مکروہ کانام دیا۔ اب یا تو آپ خود کوشش کریں اور امام صاحب سے بڑے امام بن جائیں، یا پھر امام صاحب سے مکروہ کیا ہوتا ہے۔ کی دلیل پیش کریں۔کیونکہ آپ مقلد ہی امام کے ہیں۔

باقی گندی زبان کو لگا م دیں، اور آئندہ اس طرح کی زبان بھی اپنے پاس رکھیں، اگل کر نہ ہمیں سنائیں اور نہ اپنے نامہ اعمال میں ایسی چیز کا اضافہ کریں۔ جو آپ کو وہاں لے جائے، جہاں سے بچنے کا زور دیاگیا ہے۔۔۔شکریہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
سیماب صاحب و دیگران یہ اردو اسلامی فورم ہے یہاں پنجابی اور دیگر زبانیں لکھنے سے گریز کریں، اور سیماب صاحب اپنی گفتگو میں شائستگی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور اگر آپ محفل میں گفتگو کے آداب سے نا آشنا ہیں تو برائے میربانی اپنا اور دوسرا کا وقت ضائع نہ کریں۔
 
شمولیت
جولائی 23، 2013
پیغامات
184
ری ایکشن اسکور
199
پوائنٹ
76
میں تمام بھائیوں سے مخاطب ہو کر کہ رہا ہوں کہ جیسا کہ سیماب کے انداز سے جہالت اور شرارت ظاہر ہو رہی ہے تو آپ سب کیوں اس کی باتوں کا جواب دے رہے ہیں ۔اگر وہ سنجیدہ ہو تو پھر اس سے بات کریں ۔ اور انتطامیہ کی طرف سے اس کی پوسٹ کو ایڈٹ کیوں نھیں کیا گیا ؟
تلمیذ
جمشید
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
مجھے کس خوشی میں آپ نے ٹیگ کردیاہے جناب!
میں نے کیاقصور کیاتھا؟
اگرمسئلہ توسل پرگفتگو کرنی ہے توپھرایساکریں کہ ایک الگ ٹھریڈبنالیں اورپھراس میں بات کریں۔
ورنہ ویڈیو دیکھنے اوراس کی بنیادپربات کرنے کی مجھے فرصت نہیں ہے۔ والسلام
 
شمولیت
جولائی 23، 2013
پیغامات
184
ری ایکشن اسکور
199
پوائنٹ
76
جناب ناراض مت ہو،کیا کسی کو ٹیگ کرنا کسی قصور کی بنیاد پر ہی کیا جاتا ہے ؟ ۔ میرا مقصد یہ تھا کہ سیماب بھائ جو سوال بار بار پوچھ رہے ہیں ،اگر احناف کی کتب میں واقعی وہ الفاظ ہیں تو ان کو مکروہ کا مطلب اور وضاحت فرما دیں اور فورم میں بات کرنے کا طریقہ بھی سمجھا دیں ،زحمت کے لیے معذرت
 
Top