محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
بعض بیویاں شادی کے بعد اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیتی ہیں اور شادی کو چند سال نہیں گذرتے کہ ان کا بدن فربہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انہیں گھر میں زیادہ کام کرنے کا موقعہ نہیں ملتا یا وہ باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتیں یا ان کے اوقات کا واحد مصرف کھانا اور سونا ہی ہوتا ہے حتی کہ وہ پھیل کر موٹی ہو جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ خود شوہر انہیں کہیں لے کر جانے سے شرماتے اور کتراتے ہیں چاہے وہ کوئی عام تقریب ہو یا کوئی خاص موقع۔ پھر وہ وقت بھی آتا ہے جب شوہر متنفر ہونا شروع ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کا بھاری بھر کم وجود دیکھنے میں کہیں سے بھی اچھا نہیں لگتا۔موٹاپے سے بچئے
اس لئے بیوی کوچاہئے کہ وہ ایسے موٹاپے سے بچے جو اسے شوہرکی نظروں میں گرا دے۔ اور پہلے ہی سے ہوشیار رہے اور ڈائیٹ پلان پر عمل کرے۔ زیادہ سے زیادہ چلے کیونکہ پیدل چلنا جسم کے لئے مفید ہے جبکہ موٹاپا جسم کے لئے بہت ہی نقصان دہ ہے۔ ذیل میں ہم موٹاپے کے چند نقصانات کا ذکر کر ہے ہیں۔ (اخبار الریاض۔ اتوار ۱۶ شوال ۱۴۲۵ھ عدد (۱۳۳۰۹)
۱۔ شوگر کے مرض کا باعث بنتا ہے۔
۲۔ جسم کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس کے باعث جوڑوں کا درد اور کمر کا درد رہتا ہے۔
۳۔ دل کو تھکاتا ہے۔
۴۔ بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے۔
۵۔ نظامِ ہضم کو متاثر کرتا ہے جس سے کھٹی ڈکاریں آتی ہیں۔
۶۔ پیروںکے جوڑوں میں درد شروع ہو جاتا ہے۔
۷۔ جسم میں روغنیات اور کولیسٹرول کی زیادی ہو جاتی ہے جو دل اور اس کی رگوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
۸۔ بعض ہارمونز کے کام میں خلل پڑ سکتا ہے۔