• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میت کو کیسے ثواب پہنچایا جا سکتا ہے؟

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,085
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
انسان کو مرنے کے بعد درج ذیل کاموں کا ثواب اور فائدہ پہنچتا ہے:

1۔ اولاد یا کوئی اور شخص اس کے لیے دعا کرے۔ (صحیح مسلم: 1631)
2۔ کوئی شخص اس کی طرف سے صدقہ کرے۔ (صحیح بخاری: 2756)
3۔ اس کی طرف سے کوئی حج یا عمرہ کرے۔ (صحیح مسلم: 1149)
4۔ کوئی اس کا قرض ادا کر دے۔ (سنن ترمذی: 1078)
5۔ کوئی اس کی نذر پوری کر دے۔ (صحیح بخاری: 1852)
6۔ اگر میت نے فرض روزے چھوڑے ہوں، جن کی قضائی اس نے نہ دی ہو، کوئی اس کی طرف سے قضائی دے دے۔ (صحیح مسلم: 1149)
7۔ صدقہ جاریہ:
انسان اپنی زندگی میں کوئی ایسا کام کر گیا ہو جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچتا رہے، جیسے کوئی مسجد بنوا دی ہو، کسی کو قرآنِ کریم دے دیا ہو، کسی جگہ فلٹر پلانٹ لگوا دیاہو وغیرہ ۔ (صحیح مسلم: 1631)
8۔ نفع بخش علم:
انسان نے اپنی زندگی میں کسی کو اچھی تعلیم دی ہو، کوئی کتاب لکھی ہو، یا کوئی اچھی پوسٹ شیئر کی ہو، جس سے لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں۔ (صحیح مسلم: 1631)

والله أعلم بالصواب.
 
Top