اہل سنت والجماعت صرف مسلک اہلحدیث کے لوگ ہیں،کوئی بھی تقلید کرنے والا شخص کیسے اپنے آپ کو اہل سنت والجماعت کہہ سکتا ہے؟
یہ سوال حنفی غیر مقلد سے سوال کرسکتا ہے۔ لیکن اس سوال کی ضرورت نہیں وجہ یہ ہے کہ غیر مقلدین تاحال ایک مذہبی نام پر ثابت قدم ہی نہیں۔
پہلے یہ فرقہ خود کو مواحد کہلاتا تھا، پھر ترقی پاکر محمدی ہوگیا، اس دوران وہابی سے مشہور ہوا ، پھر انگریز آقا سے بٹالوی صاحب نے درخواست کی کہ ہمیں وہابیت سے چھٹکارا دلایا جائے اور اہل حدیث کا نام الاٹ کیا جائے، درخواست منظور کرلی گئی اور یہ فرقہ محمدی اور وہابی سے اہل حدیث پر ترقی کرگیا، جب نام نہاد اہل حدیث کا تعاقب اہل سنت نے کیا تو خود اہل سنت کا نعرہ بلند دعوی کردیا، پھر اپنے مذہب کو برصغیر سے عرب ممالک میں پھیلانے کے لئے سلفی نشان امتیاز چوری کرکے اپنے سینے پر سجالیا،
اب نام میں یہ عظیم انقلاب کہاں جاکر دم توڑے گا؟ قبل از وقت کہنا مشکل ہے،
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے 73 فرقوں کا ذکر کیا لیکن غیر مقلدین کا فرقہ اکیلا 73 کی گنتی پر پوری کرنے پر گامزن ہے،
لہذا ہمارے لئے مناسب یہی ہے کہ ہم آپ کے فرقہ کو غیر مقلدین کے نام سے ہی مخاطب کریں۔
؟
جنتی صرف ایک گروہ ہے اور وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے طریقے پر ہو گا،
بالکل درست فرمایا میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے، صرف ایک جماعت جنتی ہوگی، لیکن سوال یہ ہے کہ جوفرقہ 73 کی گنتی پوری کرنے میں انقلاب لارہا ہو وہ فرقہ اس فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مصداق کیسے بن سکتا ہے،
دل بہلانے کے لئے غالب خیال اچھا ہے۔
نہ کہ ابوحنیفہ کی اندھا دھند تقلید کرنے والا شخص۔
کوئی اندھی تقلید کرتا ہو اور کوئی اندھوں کی تقلید کرتا ہو،
فرق واضح ہے