• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری جماعت کی مجلس غیبت پر مبنی ہوتی ہے.....!

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
میری جماعت کی مجلس غیبت پر مبنی ہوتی ہے.....!

وہ جماعت جس کی مجلس میں اپنے مردہ بھائیوں کا گوشت کھایا جاتا ہے ، اس جماعت کے لوگ درحقیقت بڑے ہی بے وقوف ہیں ، کیونکہ اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایاہے:
وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ(الحجرات:12)
’’اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے ؟ اسے تم نہ پسند کرتے ہو۔‘‘
یہ لوگ جو اپنی مجلسوں میں لوگوں کا گوشت کھاتے ہیں ’والعیاذباللہ ‘ یہ ایک کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں ، لہذا آپ کے لیے واجب یہ ہے کہ انہیں نصیحت کریں ۔ اگر یہ آپ کی بات قبول کرکے اس گناہ کو ترک کردیں تو بہت خوب!ورنہ آپ کے لیے یہ واجب ہوگا کہ ان لوگوں کی مجلس سے اٹھ جائیں، جیسا کہ ارشادِ باری تعالی ہے:
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذًا مِثْلُهُمْ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا(النساء:140)
’’اور اللہ نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم(کہیں) سنوکہ اللہ کی آیتوں سے انکار ہورہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں(نہ )کرنے لگیں ان کے پاس مت بیٹھوورنہ تم بھی ان جیسے ہوجاؤ گے۔بلاشبہ اللہ منافقوں اور کافروں کو دوزخ میں اکٹھا کرنے والا ہے۔‘‘
اس سے معلوم ہوا کہ غیبت کی جگہ بیٹھنے والے کو ’بھی اتنا گناہ ہوتا ہے جتنا کہ غیبت کرنے والے کو۔لہذا آپ پر واجب ہے کہ ان کی مجلسوں کو چھوڑدیں ، ان کی مجلسوں میں نہ بیٹھیں ، ان لوگوں کے ساتھ دنیوی تعلقات کی مضبوطی روزقیامت آپ کے کسی کام نہ آئے گی۔اس لیے آپ ان سے علیحدہ ہوجائیں چاہے وہ آپ کے کتنے ہی قریبی کیوں نہ ہوں۔
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
غیبت کے حوالے سے اس وقت ہماری معاشرتی حالت نہایت پتلی ہوچکی ہے۔ پہلے پہل تو زیادہ تر خواتین غیبت جیسے عمل شنیع میں ملوث تھیں۔ اب مرد حضرات کی محفلیں بھی غیبت سے شروع ہوتی ہیں اور غیبت پرہی اختتام پذیر ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو غیبت سے بچائے۔
 
شمولیت
مئی 01، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
58
غیبت کے حوالے سے اس وقت ہماری معاشرتی حالت نہایت پتلی ہوچکی ہے۔ پہلے پہل تو زیادہ تر خواتین غیبت جیسے عمل شنیع میں ملوث تھیں۔ اب مرد حضرات کی محفلیں بھی غیبت سے شروع ہوتی ہیں اور غیبت پرہی اختتام پذیر ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو غیبت سے بچائے۔
السلام علیکم

بجا فرمایا جناب عمران اسلم صاحب، یہاں میں آپ کی بات کی تائید میں ایک کتاب کا پیراگراف نوٹ کر رہا ہوں۔

مصنف لکھتے ہیں "ایک صاحب کو جب کسی مجلس، محفل یا فنگشن میں مدعو کیا جاتا تو یہ حضرت مہمانوں میں سے سب سے پہلے وہاں پہنچتے اور جب مذکورہ مجلس، محفل احتتام پذیر ہوتی تو موصوف سب سے آخر میں اس سے رخصت ہوتے، اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوتا کہ موصوف باری باری سب کی غیبت کر جاتے لیکن کوئی ان کی غیبت نہ کر سکتا"

یہاں اس بات کو نوٹ کرنا اس اہم مسئلہ کو ہنسی میں ٹالنا ہر گز مٖقصود نہیں بلکہ اس تلخ حقیقت کا اعتراف ہے کہ یہ ہمارا قومی مزاج بن گیا ہے کہ جہاں دو افراد اکٹھے ہوں وہاں تیسرے، اور جہاں تین افراد جمع ہوے وہاں چوتھے کی لغزشوں اور برائیوں کا پنڈورا بکس کھل جاتا ہے، اور اپنے اپنے انداز سے سبھی اس میں حصہ ڈالتے ہیں اور بعض اوقات تو اسے کارِ خیر سمجھتے ہوے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی تگ و دو میں لگ جاتے ہیں۔

افسوس اس وقت ہم یہ بھول جاتے ہیں کی اگر آج ہم کسی بھائی کی غلطی، کوتاہی یا لغزش پر پردہ ڈالیں گے تو کل روزِقیامت اللہ تعالی ہماری ایسی بیشمار غلطیوں اور لغزشوں پر پردہ ڈال دے گا جس دن انسان کے اپنے اعضاء بول بول کر اس کے خلاف اس کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس دنیا میں ہی ہمیں اپنے اخلاق و اعمال کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے تا کہ کل یومِ خشر ہم رسوائیوں اور ذلتوں سے محفوظ رہیں (آمین)

والسلام
 
Top