• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے پسندیدہ اشعار

شمولیت
دسمبر 11، 2014
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
55
لوگ مجھ سے بھی کہہ دیتے ہیں اکثر دعا کے لئے..
دیکھو . . ! !
کس قدر خدا نے میرے عیب چھپا رکھے ہیں.
اے مصحفی اب میں بیٹھا کیوں نہ خاک چھانوں
دل سا عقیق میں نے اس کی گلی میں کھویا
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142

کلی پہ جان نہ دے پھول پرنثار نہ ہو
خدا کی ذات اگر اتنی بردبار نہ ہو
یہ واقعہ ہے کوئی پھر گنہگار نہ ہو
متاع عمر سراہ لٹ گئی جس کی
ہجوم یا س سے وہ کیسے دلفگار نہ ہو
یہ رنگ ونکہت گلشن ہے چاردن کی بہار
کلی پہ جان نہ دے پھول پرنثار نہ ہو
یہی توضبط محبت کی اک علامت ہے
کہ در دل کبھی چہرے سے آشکار نہ ہو
کسی کاکام زمانے میں چل نہیں سکتا
اگر کسی کوکسی پر بھی اعتبار نہ ہو
عبث ہیں ساری عذاب وثواب کی باتیں
جونیک وبد پہ تجھ کچھ بھی اختیار نہ ہو
گناہگار کوآئے نہ کیوں خیال مال
وہ بدنصیب بھلا کیسے بے قرار نہ ہو
ہے فکر امن تویوں کر بسر عمر اپنی
غرور سرمیں نہ ہو قلب میں غبار نہ ہو
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
رونقیں تھیں جہاں میں کیا کیا کچھ
لوگ تھے رفتگاں میں کیا کیا کچھ

اب کی فصلِ بہار سے پہلے
رنگ تھے گُلستاں کے کیا کیا کچھ
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
وہ فاقہ کش کہ موت سےڈرتا نہیں ذرا
روح محمدﷺ اس کےبدن سےنکال و
فکر عرب کودے کےفرنگی تخیلات
اسلام کوحجاز ویمن سےنکال دو
افغانیوں کی غیرت دین کاہےیہ علاج
ملا کوان کےکوہ ودمن سے نکال دو
اہل حرم سے ان کی روایات چھین لو
آہو کو مرغزار ختن سےنکال دو
اقبال کےنفس سےہےلالے کی آگ تیز
ایسے غزل سراکوچمن سےنکل دو
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
عبدالرحمٰن عاجز مالیرکوٹلوی
فغاں مظلوم کی ظالم کےحق میں تیر ہوتی ہے
برے انسان کی ہر ایک جا تحقیر ہوتی ہے
تو نیکی کوکہ نیکور کار کی توقیر ہوتی ہے
یقین تقدیر پر رکھتا ہوں اورتدبیر کرتا ہوں
مری تدبیر بھی تابع تقدیر ہوتی ہے
زباں پربات لانے سے یہ پہلے سوچ لیں دل میں
نکلتی ہے زباں سےبات تحریر ہوتی ہے
مخالف جس قدر گفتار کےکردار ہوتا ہے
اسی مقدار سےگفتار بے تاثیر ہوتی ہے
ترے درپر پہنچ کرزباں کھلتی نہیں میری
تجھے معلوم ہےکیوں شرم دامنگیر ہوتی ہے
کسی پر ظلم کرنااپنے اوراوپر ظلم کرنا ہے
فغاں مظلوم کےظالم کےحق میں تدبیر ہوتی ہے
جسے سن کرہر اک سامع کی کل دنیا بدل جائے
اسے تقریر کہتے ہیں وہی تقریر ہوتی ہے
تقاضا ہے یہی حق کا وہاں بات کہہ ڈالو
جہاں حق بات کہہ دینا پڑی تقصیر ہوتی ہے
جو اہل عقل ہوتے ہیں خطا کرتے نہیں قصدا
خطا قصدا کوئی قابل تعزیر ہوتی ہے
خلاف اسلام کےاس کے قدم اٹھتے نہیں عاجز
کہ جس کےپاؤں میں اسلام کی زنجیر ہوتی ہے
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
نادک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں
تڑپے ہے مرغ قبلہ نما آشیانے میں
نادک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں
تڑپے ہے مرغ قبلہ نما آشیانے میں
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
ناوک نے تیرے صَید نہ چھوڑا زمانے میں
تڑپے ہے مُرغ قِبلہ نُما آشیانے میں

کیونکر نہ چاک چاک گِریبانِ دِل کرُوں
دیکھُوں جو ۔۔۔۔ کو میں دست شانے میں
مرزا محمد رفیع سوداؔ
(ناوک،کا معنی ’‘تیر ’‘ صید کا معنی ’‘ شکار ’‘)
---------------------------------
اور مومن خان مومن کہتے ہیں
ناوک انداز جدھر دیدۂ جاناں ہوں گے
نیم بسمل کئی ہوں گے، کئی بے جاں ہوں گے

تابِ نظّارہ نہیں، آئینہ کیا دیکھنے دوں
اور بن جائیں گے تصویر، جو حیراں ہوں گے
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
شعروادب جناب فضل روپڑی
کسی پر بڑائی نہ کوئی جتائے

خدا نے شعوب و قبائل بنائے

کہ انسان اصل اپنی پہچان جائے
ہوئے پیشے تقسیم پھر اللہ اللہ

کہ ہر ایک رزق اپنا اپنا کمائے
برابر ہیں سب آفرینش میں انساں

کسی پر بڑائی نہ کوئی جتائے
کئے انبیاءؑ نے بھی سب کام اپنے

کبھی بدگمانی نہ وہ دل میں لائے
لہٰذا نہیں اس کا ہرگز یہ مطلب

کہ انسان کسی کو نہ خاطر میں لائے
زمانے کے انداز بدلے گئے ہیں

نہیں کام آتے ہیں اب اپنے پرائے
دکھائے ہیں قسمت نے یہ دن بھی ہم کو

اب اپنے کرم سے ، خدا ہی ، بچائے​
۔۔۔۔۔۔۔۔::::۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
Top