• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے ہی دیں کی بہت سی نسلیں اداس عیدیں منا رہی ہیں

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ​
چند اشعار جو ۱۹۹۵ میں عید کے موقع پر نوید رزاق بٹ نے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے لکھے۔ افسوس کہ اب ایسی 'اداس عیدیں' منانے والے مسلمانوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالٰیامت مسلمہ پر اپنا خاص رحم و کرم فرمائے۔آمین​
میں اُن کو کیسے کہوںمبارک‘؟​
وہ جن کے نورِ نظر گئے ہیں​
وہ مائیں جن کے جگر کے ٹکڑے​
گلوں کی صورت بکھر گئے ہیں​
وہ جن کی دکھ سے بھری دعائیں​
فلک پہ ہلچل مچا رہی ہیں​
میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں​
اداس عیدیں منا رہی ہیں​
وہ بچے عیدی کہاں سے لیں گے؟​
تباہ گھر میں جو پل رہے ہیں​
وہ جن کی مائیں ہیں نذرِ آتش​
وہ جن کے آباء جل رہےہیں​
وہ جن کی ننھی سی پیاری آنکھیں​
ہزاروں آنسو بہا رہی ہیں​
میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں​
اداس عیدیں منا رہی ہیں​
بتاؤ اُن کو میں عمدہ تحفہ​
کہاں سے کر کے تلاش بھیجوں؟​
بہن کو بھائی کی نعش بھیجوں​
یا ماں کو بیٹے کی لاش بھیجوں؟​
جہاں پہ قومیں بہت سے تحفے​
بموں کی صورت میں پا رہی ہیں​
میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں​
اداس عیدیں منا رہی ہیں​
وہاں سجانے کو کیا ہے باقی؟​
جہاں پہ آنسو سجے ہوئے ہیں​
جہاں کی مہندی ہے سرخ خوں کی​
جنازے ہر سُو سجے ہوئے ہیں​
جہاں پہ بہنیں شہیدِ حق پر​
ردائے ابیض سجا رہی ہیں​
میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں​
اداس عیدیں منا رہی ہیں​
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,871
پوائنٹ
157
میرے ہی دیں کی بہت سی نسلیں اداس عیدیں منارہی ہیں۔۔۔۔۔۔
ان’’پر مسرت‘‘لمحات میں امت کے ان ’’غرباء‘‘ کو مت بھول جائیے گا جو’’اعلائے کلمۃ اللہ‘‘کے لیے اپنے اعزا واقارب اللہ کے رستے میں قربان کر چکے ہیں۔۔۔
 
Top