• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میلاد النبی ﷺکے سنت اور بدعت ہونے میں قادری صاحب کی گلوکاریاں(ان کی کتاب سے چند اقتباسات)

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
104
قادری صاحب کی کتاب کے اقتباسات !
٭قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبیﷺکے صفحہ نمبر 960)پر لکھتے ہیں کہ’’جشن میلاد النبیﷺ کی محفلیں منعقد کرنا‘صدقہ و خیرات کرنا‘اور اس کیلے جانی اور مالی‘عملی اور فکری ‘غرضکہ ہر قسم کی قربانی اللہ تعالیٰ کی رضا اور محبوب خدا کی خوشنودی کے لیے ہونی چاہئے۔
٭قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبیﷺ کے صفحہ نمبر 963)پرلکھتے ہیں کہ’’میلاد النبی ﷺ کی خوشی منانے والا‘اس کا عقیدہ رکھنے والا‘جلوس کا اہتمام کرنے والا ایک طرف تو حضور ﷺ سے اتنی محبت کرے کہ میلاد النبیﷺ کی خوشی کو جزء ایمان سمجھے یہ سب کچھ اپنی جگہ درست اور حق ہیں۔
٭ قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبی کے صفحہ نمبر 933)پر لکھتے ہیں کہ’’ہمارے نزدیک حضور نبی کریم ﷺ سے محبت اصل ایمان ہے اور اس ٰکا مؤثر ترین اظہار جشن میلاد النبی ﷺ منا کر ہی ہوتا ہے ۔
٭۔قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبی ﷺکے صفحہ نمبر 409)پر لکھتے ہیں کہ ولادت مصطفٰی ﷺپر جشن منانا ایمان کی علامت ہے ۔
٭۔قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبیﷺ کے صفحہ نمبر 353)پر لکھتے ہیں ’’کہ اللہ تعالیٰ نے خود میلادالنبیﷺکا جشن منایا۔
٭۔قادری صاحب اپنی کتاب میلاد النبی ﷺ کے صفحہ نمبر 362)پر لکھتے ہیں ’’کہ حضور اکرم ﷺ نے خود جشن میلاد منایا۔
٭قادری صاحب اپنی کتاب میلاد النبیﷺ کے صفحہ نمبر400)پرلکھتے ہیں’’ کہ حضور اکرمﷺکے ذکرجمیل کے ہزاروں طریقوں میں سے ایک طریقہ جو قرون اولیٰ سے چلا آ رہا ہے ’’محافل میلاد کا اہتمام کرنا ہے ۔
٭۔قادری صاحب اپنی کتاب (میلاد النبیﷺکے صفحہ نمبر 959)پر لکھتے ہیں کہ اعمال حسنہ اور عبادت و ریاضت میں کثرت پر فخر اور غرور کرنا اور اسی پر ہی بھروسہ کرنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے‘ کہ ان کی خشک و بے مغز عبادتوں کے ذخیرہ کے مقابلہ میں حضور اکرم ﷺکی آمد کی خوشی منانا اللہ کی نگاہ میں زیادہ افضل ہے ۔
نوٹ:قارئین قادری صاحب کی جہالت پر مبنی باتیں اور قادری صاحب کا نظریہ انحراف عبادت کس قدر کذب بیانی اور گمراہی کی عقاسی کرتا ہے اور کس قدر عبادت کی حقیقت کو مسخ کرنے والا ہے ذرا فیصلہ خوود کریں ‘کہ سب کچھ ہے ہی میلاد اور یہی دین کی اصل ہے اور عبادات اور فرض و واجب وہ دین کی فروعات کی سی حثیت رکھتی ہیں۔
 

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
104
بھائی جان میں آپ کی بات سمجھ گیا ہو لیکن میں اہل حدیث کا بیٹا ہوہماری تربیت میں یہ چیز ہے کہ دشمن کا نام بھی لینا ہے تو ادب کے ساتھ اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر تبصرہ کرنا ہے اور تنقید برائے اصلاح کرنی ہے نہ کہ تنقید برائے تنقید اور ہمیں اتحاد امت کا درس دیا گیا ہے نہ کہ اختلاف امت کا سمجھ گئے نا ماینڈ نہ کرنا
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھائی جان میں آپ کی بات سمجھ گیا ہو لیکن میں اہل حدیث کا بیٹا ہوہماری تربیت میں یہ چیز ہے کہ دشمن کا نام بھی لینا ہے تو ادب کے ساتھ اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر تبصرہ کرنا ہے اور تنقید برائے اصلاح کرنی ہے نہ کہ تنقید برائے تنقید اور ہمیں اتحاد امت کا درس دیا گیا ہے نہ کہ اختلاف امت کا سمجھ گئے نا ماینڈ نہ کرنا
بالکل متفق،
مگر بھائی کا سوال بھی درست ہے!
قادری صاحب سے کون مراد ہے ادھر؟؟
کون قادری صاحب؟ طاہر القادری صاحب، یا الیاس قادری صاحب؟ یا کوئی اور قادری صاحب؟

میرا اندازہ ہے کہ طاہر القادری صاحب کہ وہ اتنی بڑی کتابیں لکھتے لکھواتے ہیں، الیاس قادری صاحب تو خیر کتابچوں پر گزارا کر لیتے ہیں!
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
غالباً وہ والا قادری مراد ہے ، جس نے عالم روئا میں 20 سال اور دوسری روایت کے مطابق 9 سال ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی شاگردی کی ۔
راوی کو شک ہے بلکہ خود عامل کو شک ہے کہ پندرہ بیس سال یا پھر نو سال ۔
چونکہ کہاوت مشہور ہے کہ " دروغ گو را حافظہ نہ باشد " کے مصداق بھول جاتے ہیں کہ میں نے دو مہینے پہلے کیا بولا تھا ۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
اسلام آہستہ آہستہ نازل ہوکر 23 سالہ مدت میں مکمل ہوگیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کے سامنے اسکا عملی نمومہ بھی پیش کردیا حجۃ الوداع کے موقعہ پر یہ آیت بھی نازل ہوگئی ۔ الیوم اکملت لکم دینکم ۔۔۔۔ الآیہ۔ اس مدت میں نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میلاد منانے کا حکم دیا اور نہ ہی کسی صحابی کے ذہن و دماغ میں یہ بات آئی ۔البتہ توحید اور اتباع نبی میں اتنا پختہ تھے کہ تختہ دار پہ چلے گئے لیکن توحید اور اتباع پر آنچ نہیں انے دیا ۔آج ایسے لوگوں کے پاس نہ تو توحید ہے اور نہ ہی اتباع نبی ، سواے شرک بدعت کے کچھ نہیں ،آخر یہ کونسی محبت کا دعوی کرتے ہیں اس محبت کی دلیل خیر القرون میں کیوں نہیں ۔ حتی کہ ائمہ اربعہ کے دور میں بھی نہیں۔
 

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
اس مدت میں نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میلاد منانے کا حکم دیا
مستحب امر کی تعریف کیا ہے؟؟ اگر نبی پاک ﷺ کسی امر کا حکم مبارک نہ دیں تو اسے سرانجام دینا کیسا ہے؟؟
نہ ہی کسی صحابی کے ذہن و دماغ میں یہ بات آئی
کسی کے ’’ذہن و دماغ‘‘ کے خیالات پر آپکو اطلاع کیسے ہوئی؟؟
اپنے اصول مت توڑیں۔۔۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
مستحب امر کی تعریف کیا ہے؟؟ اگر نبی پاک ﷺ کسی امر کا حکم مبارک نہ دیں تو اسے سرانجام دینا کیسا ہے؟؟
ان دونوں سوالوں کے جواب آپ ہی دے دیجئے ۔
کیا ضروری ہے کہ آپ صرف سوالوں پر اکتفا کریں ؟
ہمت دکھائیں اور ’’شرعی مستحب ‘‘ کی تعریف پیش فرمائیں۔
اور جس کام کا ۔اقتضاء ۔کے باوجود حکم نہ دیں ۔۔اس کا شرعی حکم واضح کریں ؛
 
Top