جی بھائیاقبال صاحب نے کاپی پیسٹ سے جو کام چلایا ہے۔ بہتر ہوتا کہ پوچھے گئے سوال کا ٹو دی پوائنٹ جواب دیتے۔ یا پھر اس موضوع پر کاپی پیسٹ سے گریز کرتے ہوئے اصلاحی بحث کرنے کی کوشش کرتے۔ اقبال صاحب نے شروع پوسٹ میں بدعت کی تقسیم کچھ یوں کی ہے۔
عقل سے ٹکراؤ کھانے والی بات ہے کہ بھلا کوئی بدعت بدعت حسنہ بھی ہوتی ہے؟ محترم سے مشورہ ہے کہ اس بارے اس تھریڈ کا مطالعہ بہتر رہے گا۔
مشہود صاحب
1۔ آپ نے غلط سنا تھا کہ اہل حدیث ( یاروں کی طرف سے دیا گیا نام غیر مقلد) غلط بیانی بھی کرتے ہیں۔؟ اگر آپ حقائق کی تلاش میں ہیں تو پھر تعصب سے بالا تر ہوکر جب دیکھیں گے تو خود کو معلوم پڑ جائے گا۔ کہ غلط بیانی اور دین کی صحیح تعلیمات کا بیڑا غرق کون کرتے ہیں ؟ اہل حدیث تو وہ ہیں جو تعلیم نبویﷺ کا دفاع کرتے ہیں۔ اس لیے چالاک لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ لوگ غلط بیانی کرتے ہیں۔ آپ اس واقعہ کو سامنے رکھ کر سوچیں جس میں نبی کریمﷺ کو ہی ایک بڑھیا نصحیت کرتی دکھائی دیتی ہے کہ شہر میں (نعوذباللہ) جادوگر آیا ہوا ہے۔ اس سے بچ کر رہنا۔الخ جس طرح آپﷺ کے بارے میں اس وقت کے لوگوں نے یہ پروپیگنڈہ جاری کیا ہوا تھا تاکہ لوگ آپﷺ کی تعلیم سے منہ پھیر لیں، اسی طرح یار لوگ بھی اہل حدیث کو برے القابات سے نوازتے رہتے ہیں۔ ہم (اہل حدیث) انسان اور شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ پکڑتے ہیں۔
2۔ دیوبندی، بریلوی اور باقی فرق کے بارے میں میں کچھ بیان نہیں کرتا۔ دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بھائی فورم پہ موجود ہیں، اس بارے وہ خود ہی اظہار خیال کریں گے۔
3۔ بالکل ان شاءاللہ حقائق معلوم ہو ہی جائیں گے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ حق کو پانے کی جستجو کے ساتھ جب حق واضح ہوجائے تو اس تسلیم کرنے کا بھی اپنے اندر مادہ پیدا کیا ہوا ہو۔
شکریہ
لیکن یہ کون سا طریقہ ہے کہ جس کی پوسٹ چاہے ڈلیٹ کردیں اور جس کی چاہیں باقی رہنے دیں میری بھی ایک پوسٹ ڈلیت کر دی گئی تھی اور اب یہ
ابراہیم بھائی اور اقبال ابن اقبال بھائی
جو تھریڈ بحث ومباحثہ کی نظر ہوجائے، وہاں کاپی پیسٹنگ کی اجازت نہیں ہوتی، آپ دونوں بھائیوں کا کاپی پیسٹ مواد موڈریٹ کردیا گیا ہے۔ افہام وتفہیم اور اصلاح کی غرض سے بغیر کاپی پیسٹ مواد کے بات کرسکتے ہیں
جب کہ آپ کے ہم خیال بھی یہی کام کرتے ہیں
تازہ مثال اللمحات کی ہے جس میں کفایت اللہ صاحب نے بھی یہی کام کیا ہےاور وہ ابھی تک باقی ہے ۔اور یہ کھلی بات ہے جو حقائق کی تلاش میں ہوتا ہے سب باتوں پر نگاہ رکھتا ہےابھی باقی تھریڈس کو دیکھ رہا ہوں پھر میں آگاہ کروں گا کہ کن کن لوگوں نے کاپی پیسٹ سے کام لیا ہے