آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے ۔۔۔۔۔
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔بنی اسرائیل کے 72فرقے تھے اور میری امت 73فرقوں میں بٹ جائے گی وہ تمام کے تمام جہنم میں جائیں گے ماسوائے ایک کے ﴿وہ ایک جنت میں جائے گا ﴾آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ وہ فرقہ کونسا ہے ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۛۛماانا علیہ واصحابی وہ ایسا گروہ ہے جس کے اعمال اسطرح ہونگے جیسے میرے اور میرے صحابہ کے ہیں ﴿ترمذی الحدیث 2641﴾ عزیز بھائیوۛہم حنفی علماء سے پوچھتے ہیں کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے ﴿جو جنتی ہیں ﴾کیا جشن عید میلاد النبی منایا یا نہیں؟ ﴿١﴾ حنفی علماء لکھتے ہیں جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں؛
اس جماعت کے بہت بڑے مفتی احمد یار خان نعیمی گجراتی اپنی کتاب جاء الحق ﴿صفحہ :243﴾میں محفل میلاد کی بحث میں امام سخاوی کا قول نقل کرتے ہیں ۔کہ میلاد تینوں زمانوں ﴿عہد نبوی،عہد صحابہ اور عہد تابعین ﴾ مین سے کسی نے نہیں کیا بعد میں ایجاد ہوا۔ ﴿۳﴾
حنفی مولوی لکھتے ہیں جشن میلاد خلفائے راشدین سے ثابت نہیں ؛علامہ صدیق ہزاروی شیخ الحدیث جامعہ ہجویریہ بھاٹی دربار لکھتے ہیں خلفائے راشدین میں سے پہلے دو ﴿ابوبکر و عمر﴾کا زمانہ جہاد اور اسلامی حکومت کے قیام کا دور تھا جب کے تیسرے اور چوتھے خلیفہ ﴿عثمان و علی ﴾کا دور حکومت فتنہ و فساد کا زمانہ تھا اس لیے انکی کامل توجہ ان امور کی طرف رہی اور جشن میلاد کی طرف زیادہ توجہ نہ ہوسکی ۔﴿رسائل میلاد حبیب صفحہ :13﴾ ﴿۳﴾ حنفی مولوی لکھتے ہیں جشن میلاد کسی صحابی اور تابعی سے ثابت نہیں؛ مولوی عالم آسی امرتسری اپنی کتاب الارشاد الی مباحث المیلاد کی ابتداء یوں کرتے ہیں ؛اس میں شک نہیں کہ مجالس میلاد جو موجودہ صورت میں پیش کی جاتی ہیں یا جس طرز پر آج کل جریدہ ایمان پیش کر رہا ہے نہ عہد رسالت میں موجود تھیں اور نہ عہد صحابہ میں اس کا ثبوت ملتا ہے اور نہ ہی بعد میں کئی صدیوں تک اس کا نشان آتا ہے ۔۔﴿رسائل میلاد حبیب صفحہ :112مرتبہ صلاح الدین سعیدی بریلوی﴾
﴿۴﴾جشن عید میلاد سلف صالحین سے ثابت نہیں ؛مولوی غلام رسول سعیدی شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ کراچی مفسر قرآن ،جنہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی شرح بھی لکھی ہے۔اپنی کتاب شرح صحیح مسلم میں رقمطراز ہیں ؛گزارش یہ ہے کہ سلف صالحین یعنی صحابہ و تابعین نے محافل میلاد منعقد نہیں کیں بجا ہے۔لیکن صحابہ و تابعین نے اس فعل سے منع بھی تو نہیں کیا۔﴿شرح صحیح مسلم 2/179طبع فرید بک سٹال لاہور﴾قارءین دیکھیے کہ بریلوی شیخ الحدیث نے اس بات کا اقرار کیا کہ یہ میلاد النبی کسی صحابی و تابعی نے نہیں مناءی پھر آگے کہا کہ اس سے منع بھی نہیں کیا تو وہ منع تو تب کرتے کہ جب یہ کام انکی زندگی میں موجود ہوتا جب یہ کام انکی زندگی میں ہوا ہی نہیں جیسا کہ آپ تسلیم کر بھی رہے ہیں تو وہ منع کیسے کرتے اگر آپ اسی بات کو دلیل بناتے ہیں اس طرح تو شیعوں کی اذان بھی درست ہوئی کیونکہ صحابہ نے تو اس سے بھی منع بھی نہیں کیا۔عید سے پہلے اذان اور اقامت سے بھی منع نہیں کیا گیا تو کیا یہ جائز ہوجائیں گی جبکہ اسے تو کوئی بھی جائز نہیں کہتا
اب ذرا غور کریں کہ حنفی علماء نے کتنی وضاحت کے ساتھ لکھ دیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ،تابعین اور اءمہ اربعہ کے دور میں اسکا نہ وجود تھا اور نہ ہی انہوں نے منایا تھا۔تو اگر وہ بغیر منائے جنت میں جاسکتے ہیں تو آپ کیوں نہیں ؟ِنیز آج کل تو مشہور ہے
کہ سوائے ابلیس کے اس جہاں میں سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں ذرا غور کریں کہ یہ کتنا خوفناک جملہ ہے کیونکہ بریلوی علماء کے حتمی فیصلہ کے مطابق صحابہ ،تابعین،اءمہ،محدثین اور نبی علیہ السلام نے تو جشن نہیں منایا تو کیا نعوذباللہ ہم ان بزرگ ہستیوں کو بھی ابلیس ہی سمجھیں گے استغفراللہ نعوذباللہ ثم نعوذباللہ اے مسلمان ذرا غور کر کہ تیرا یہ کلمہ کس قدر توہین نبی علیہ السلام اور توہین صحابہ و ائمہ پر مبنی ہے
﴿۵﴾جشن میلاد غیر مسلموں کی تقلید ہے؛حنفی عالم لکھتے ہیں کہ غیر اقوام﴿عیسائی،شیعہ﴾کے میل جول نے انہیں اس امر کی طرف مجبور کیا کہ جس طرح وہ لوگ ﴿عیسائی ،شیعہ﴾ اپنے اسلاف کی یاد گاریں قائم کرتے تھے اس طرح مسلمان بھی اسلامی شان و شوکت ظاہر کرنے کے لیے مجبور ہوگئے کہ وہ بھی ایام اللہ منانے میں کوشش کریں ﴿رسائل میلاد حبیب ص113﴾اگر انہی کے طریقے پر چلنا ہے میلادیوں نے تو ہندوؤں ،سکھوں ،مجوسیوں اور باقی تمام کے طریقے بھی اپناؤ۔جبکہ پیارے نبی علیہ السلام نے تو فرمایا ہے کہ جو جس قوم کی مشابہت کرے گا اسی کے ساتھ اسکا حشر ہوگا تو کیا یہ آپ بھی اپنا حشر عیسائی و شیعہ اقوام کے ساتھ کروانا چاہتے ہیں اگر نہیں تو خدارا اس بدعت سے اجتناب کیجیے اور دوسروں کو بھی سمجھاءیں ﴿6﴾جشن عید میلاد بدعت ہے؛فرقہ بریلویہ کے امام احمد رضا بریلوی کے خلیفہ مولوی عبدالسمیع رامپوری لکھتے ہیں یہ سامان فرحت و سرور عینی خوشی اور وہ بھی مخصوص مہینے ربیع الاول کے ساتھ اور اس خاص وہی بارہواں دن میلاد شریف کا معین کرنا بعد میں ہوا یعنی چھٹی صدی کے آخر میں ہوا ﴿انوار ساطعہ ص159﴾الشیخ تاج الدین عمر بن علی الفاکہانی سے سوال ہوا تو جواب دیتے ہیں ؛میں کتاب و سنت میں اس میلاد کا کوئی اصل نہیں جانتا اور علمائے امت جوکہ دین میں نمونہ اور متقمین ﴿صحابہ و تابعین﴾ کے آثار کو تھامنے والے تھے ان میں سے کسی ایک سے بھجی اس کا عمل منقول نہیں بلکہ یہ بدعت ہے باطل پرست،نفسانی خواہشات کے خوگر اور پیٹ پرستوں نے گھڑا ہے۔﴿الحآوی للفتاوی :191.190/1.﴾
ایک عربی عالم علامہ ڈاکٹر سید محد علوی نےمالکی نے کتابچہ لکھا جسن عید میلاد النبی علیہ السلام کے نام پر اور اس کا ترجمہ کیا علامہ یاسیناختر مصباح اعظمی﴿بھارت﴾نے اس کے پہلے صفحہ پر ہی لکھا ہے؛کسی ایک ہی مخصوص شب میں جلسہ میلاد مذکورہ کو ہم سنت نہیں کہتے بلکہ جو اس کا اعتقاد رکھے اس نے دین میں ایک نئی بات پیدا کی۔﴿رسائل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ص212،مکتبہ صلاح الدین سعیدی بریلوی﴾ اسی طرح یہ سب باتیں سننے کے بعد اگر کوئی کم عقل یہ اعتراض کرے کہ آپ بھی تو اسپیکر،لائٹ ،گاڑیاں وغیرہ استعمال کرتے ہو جو کہ نبی علیہ السلام کے زمانے میں نہ تھیں تو اس گروہ کے امام احمد رضا خان صاحب بریلوی کہتے ہیں لبدعت و ضلالت وہی ہے جو بات دین میں نئی پیدا ہو اور دنیوی رسوم و عادات پر حکم بدعت نہیں ہوسکتا مثلاپہننا،پلاؤ کھانا یا دولہا کو جامہ پہنانا،دلہن کو پالکی میں بٹھانا،اسی طرح سہرا کہ اسے بھی کوئی دینی بات سمجھ کر نہیں کیا جاتا نہ ہی بغرض ثواب کیا جاتا ہے بلکہ سب اسے ایک رسم جان کر ہی کرتے ہیں ،ہاں اگر کوئی جاہل اجہل ایسا ہو کہ اسے دینی بات جانے تو اس کی اس بیہودہ سمجھ پر اعتراض صحیح ہے،﴿فتاوی رضویہ 23/320جامعہ نظامیہ لاہور﴾ لہذا آج کل بریلویت کا ضروریات زندگی کے استعمال پر اعتراض کرنا جہالت او ر بیہودہ سمجھ ہے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری اس بدعت کو عید کہتے ہوئے اس کی حیثیت بتاتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ جشن عید میلاد النبی عید مسرت ہے نہ ہم اسے عید شرعی سمجھتے ہیں ﴿میلاد النبی علیہ السلام ۔ص757﴾ تو ہمارا سوال ہے کہ اگر آپ اسے عید شرعی نہیں سمجھتے تو اس کے نہ منانے والوں کو ابلیس کیوں کہتے ہیں کیوں انہیں گستاخ ہونے کے طعنے دیتے ہیں خدارا کچھ تو شرم کیجیے ۔۔۔۔
(7)کیا حقیقی عید میں اختلاف ممکن ہے ؟;;ان سب باتوں کے بعد یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آخر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ میں مسلمان متفق کیوں نہیں ِ کوئی 9 ربیع الاول بتاتا ہے تو کوئی 12 ربیع الاول بلکہ پیر عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ جن کے نام کی ہر ماہ گیارہویں کھائی جاتی ہے وہ اپنی کتاب غنیة الطالبین ﴿2/55﴾ پر لکھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیداءش کی تاریخ 10محرم نقل کی ہے احد رضآ خان بریلوی نے سات اقوال نقل کیے ہیں ﴿فتاوی رضویہ :2/411﴾حافظ ابن عبدالبر نے 2 ربیع الاول لکھی ہے اور زبیر بن بکار نے 12رمضان ولادت تسلیم کی ہے ۔﴿الاتیعابلابن البر :1/30﴾ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے 8 ربیع الاول کو رسولا للہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کا دن قرار دیا ہے۔﴿ما ثبت بالسنہ ص:57از شیخ عبدالحق محدث دہلوی﴾ ابو جعفر محمد بن علی رحمہ اللہ نے پیارے پیغمبر علیہ السلام کی پیدائش 10ربیع الاول بتائی ہے ﴿طبقات ابن سعد :100/1﴾یعنی اس بارے مسلمانوں کا اختلاف کثیر ہے حتی کہ احناف خود بھی اس بارے متفق نہیں لیکن پھر بھی اسے عید کہ رہے ہیں انہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے
(8)بارہ ربیع الاول خوشی کا دن یا۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؛؛؛ اسی طرح ربیع الاول جس دن خوشیاں اور رنگ رلیاں مناءی جاتی ہیں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دن تاریخ اسلامی میں خوشی کا ہے یا غمی کا بریلویوں کے امام احمد رضا خان بریلوی نے بارہ ربیع الاول کو نبی علیہ السلام کی وفات کا دن تسلیم کیا ہے ۔﴿ملفوظات،ص:252،طبع مشتاق بک کارنر لاہور،فتاوی رضویہ :415/2﴾اور اسی بات کے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری صاحب لکھتے ہیں ؛جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا دن بھی تھا سرکار دو جہاں اپنے خالق حقیقی سے جاملے تو صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر غم و آلام کا ایک کوہ گراں ٹوٹ گیا۔ اس لیے جب بھی انکی زندگی میں بارہ ربیع الاول کا دن آتا تو وصال کے صدمے تلے ولادت کی خوشی دب جاتی اور جدائی کا غم آتا تو خوشی و غم کی کیفیتیں مل جاتیں اور صحابہ اکرام وصال محبوب کو اد کر کے صدمہ زدہ دلوں کے ساتھ خوشی کا اظہار نہ کر سکتے تھے تو وہ ولادت کی خوشی مناتے نہ وصال کے غم میں افسردہ ہوتے ﴿میلاد النبی :454,453﴾
قارءین غور فرمائیے کہ قادری صاحب اور احمد رضا خان نے اقرار کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول کو صحابہ غمگین تھے لیکن افسوس صد افسوس آج بریلویت صحابی کے برعکس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر خوشیاں منا رہی ہے اب سچیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے طریقے پر عمل کرنا ہے یا من گھڑت نظریے پرِہم نے نبی علیہ السلام و صحابہ کے ساتھ جنت میں جانا ہے یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم نے نبی و صحابہ کرام کا ساتھ دیتے ہوءے فرقہ ناجیہ ﴿جسکے جنتی ہونے کی بشارت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ﴾ میں شامل ہونا ہے یا باقی 72فرقوں میں ۔۔
محترم قارئین اگر ہم نے ان دلائل و گھر کی گواہیوں کو پڑھ کر بھی اس عمل سے باز نہ آئے تو یاد رکھنا ہر وہ عمل جو بعد کی پیداوار ہو اور اسے دین کا حصہ بنا دیا جائے بالاتفاق بدعت اور حرام کے زمرے میں آتا ہے نبی علیہ السلام نے فرمایا ﴿من احدث فی امرنا ما لیس منہ فھو رد﴾بخاری؛2697کہ جس نے کوئی ایسا عمل ہمارے دین میں کیا جو اس میں نہیں تھا وہ مردود ہے ۔۔امام بغوی رحمہ اللہ نے اسے یوں روایت کیا ہے ﴿من احدث فی دیننا ما لیس منہ فھو رد﴾باب رد البدعوالھوا:103۔۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالی بدعتی آدمی کی اس وقت تک توبہ قبول نہیں کرتا جب تک وہ بدعت کو چھوڑ نہیں دیتا ۔۔اور اللہ نے فرمایا اور جو ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد بھی رسول کی مخالفت کرے گا اور مومنوں کے علاوہ دوسرے رستے کی پیروی کرے گا تو ہم اسے اس طرف پھیر دیں گے جدھر وہ پھرے گا اور ہم اسے جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے ۔۔اس لیے اے مسلمان بدعت کو چھوڑ دے اور سنت کو اپنا اگر اپنی کامیابی چاہتا ہے اللہ ہمیں صحیح معنوں میں مسلمان بنائے اور بدعات سے بچنے کی توفیق عطا فرماءے ۔۔۔