• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں میلاد نہیں مناتا

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کچھ عرصہ پہلے ایک بھائ یہی دلائل دے رہے تھے۔ کہ دیکھو جہاز بھی بدعت، گاڑیاں بھی بدعت کیونکہ یہ سب تو نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں نہیں تھا۔ میرا انہیں جواب تھا کہ بھائ اس اصول کے تحت تو آپ بھی بدعت۔ صاحب غصہ میں آگۓ کہ میں کیوں بدعت ہوگیا۔ میں نے کہا کہ بھائ آپ بھی تو اس زمانے میں نہیں تھے۔ بہر حال پھر انہیں تفصیل سے سمجھایا کہ دین میں بدعت کیا ہوتی ہے۔
کیا جواب دیا ہے بھائی. میری تو ہنسی نکل گئی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کچھ عرصہ پہلے ایک بھائ یہی دلائل دے رہے تھے۔ کہ دیکھو جہاز بھی بدعت، گاڑیاں بھی بدعت کیونکہ یہ سب تو نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں نہیں تھا۔ میرا انہیں جواب تھا کہ بھائ اس اصول کے تحت تو آپ بھی بدعت۔ صاحب غصہ میں آگۓ کہ میں کیوں بدعت ہوگیا۔ میں نے کہا کہ بھائ آپ بھی تو اس زمانے میں نہیں تھے۔ بہر حال پھر انہیں تفصیل سے سمجھایا کہ دین میں بدعت کیا ہوتی ہے۔
عامر بھائی کی طرح مجھے بھی ہنسی آ گئی
 

مشہودخان

مبتدی
شمولیت
جنوری 12، 2013
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
0
مشہود خان صاحب آپ کی اس طرح کی باتیں آپ کی طرف سے کرائے گئے تعارف سے میل نہیں کھاتیں۔ کیا آپ چادر لپیٹ کر تو نہیں آئے ہوئے۔؟؟؟
گڈ مسلم صاحب آپ کا طریقہ ہمیں پسند نہیں آیا کیا ہم بھی کوئی بات آپ سے پوچھ کر لکھیں گے اور ہم کبھی بھی کچھ نہیں کہیں گے بس خاموش رہ کر تماشہ دیکھتے رہیں ۔ہمیں جتنی حقانیت معلوم کرنی تھی کرلی ۔کہیں آپ دھمکانے والے انداز میں بولتے ’’ سمجھے کہ نہیں سمجھے‘‘ اور اب یہاں چادر لپیٹ کر کیا مطلب ہے آپ کا ،اگر چادر لپیٹ کر بھی آجائیں تو کیا حرج ہے موسم کے اعتبار سے کبھی چادر بھی اوڑھی جاتی اور کبھی چادر اتاری جاتی ہے جب کہ آپ کا یہ سوچنا غلط ہے اگر میں یہ کہنے لگوں کہ آپ نے کیوں منہ چھپایا ہوا ہے اپنا اصلی نام کیوں نہیں ظاہر کیا ایسا لگتا ہے کہ آپ ڈبل رول ادا فرمارہے ہیں۔ جب لکھنے کی سب کو آزادی ہے تو ہم نے بھی لکھ دیا یا آپ کی سمجھ کے اعتبار سے لکھا جائے گا
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
گڈ مسلم صاحب آپ کا طریقہ ہمیں پسند نہیں آیا
حق بات تو نبی کریمﷺ کے چچاؤں کو بھی پسند نہیں آئی تھی۔
ہم بھی کوئی بات آپ سے پوچھ کر لکھیں گے اور ہم کبھی بھی کچھ نہیں کہیں گے بس خاموش رہ کر تماشہ دیکھتے رہیں ۔
نہ میں کہتا ہوں کہ آپ ہم سے پوچھ کر لکھیں اور نہ ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ خاموشائی تماشائی بنے رہیں۔
ہمیں جتنی حقانیت معلوم کرنی تھی کرلی ۔
ماشاء اللہ چلیں پھر ایسا کرتے ہیں کہ آپ نے تو حقانیت جان لی ہے۔ ذرا اس حقانیت سے ہمیں بھی آگاہ کریں۔ لیکن ہم ایسے نہیں ماننے والے بلکہ بادلائل ذرا بات چیت کرنے کے بھی عادی ہیں۔جو مسائل اختلافی ہیں جب آپ نے ان مسائل میں حق کی پہنچان کرلی ہے۔ تو پھر کسی مسئلہ پر ذرا بات چیت نہ ہوجائے۔ ؟؟؟ جیسے جناب کا مشورہ ہو
کہیں آپ دھمکانے والے انداز میں بولتے ’’ سمجھے کہ نہیں سمجھے‘‘ اور اب یہاں چادر لپیٹ کر کیا مطلب ہے آپ کا ،
میری مجال جناب اگر میری طرف سے آپ کو دھمکی دی گئی ہو تو۔۔۔ چادر لپیٹ کر کہنے کا میرا یہ مطلب تھا کہ آپ نے جو تعارف کروایا ہے اور اس تعارف میں جو بیانات عالی شان جاری کیے۔ وہ تو کچھ ہیں اور آپ کی تحاریر کچھ اور بولتی ہیں۔۔یعنی ظاہراً بیانات کچھ اور لیکن باطناً اس بیانات کی عاڑ میں کچھ اور کھیل کھیلنے کی سوچ۔۔۔
اگر چادر لپیٹ کر بھی آجائیں تو کیا حرج ہے موسم کے اعتبار سے کبھی چادر بھی اوڑھی جاتی اور کبھی چادر اتاری جاتی ہے جب کہ آپ کا یہ سوچنا غلط ہے
جی جی ضرور ہم کیوں روکیں آپ کو ۔ اگر زیادہ سردی لگے تو بے شک رضائی بھی لپیٹ سکتے ہیں۔
اگر میں یہ کہنے لگوں کہ آپ نے کیوں منہ چھپایا ہوا ہے اپنا اصلی نام کیوں نہیں ظاہر کیا ایسا لگتا ہے کہ آپ ڈبل رول ادا فرمارہے ہیں۔
میں نے آپ کی آئی ڈی پر کوئی بات نہیں کی۔ اس لیے فضول باتوں سے ہر آدمی کو گریز ہی کرنا چاہیے۔
جب لکھنے کی سب کو آزادی ہے تو ہم نے بھی لکھ دیا یا آپ کی سمجھ کے اعتبار سے لکھا جائے گا
لکھنے لکھنے میں اور لکھنے لکھنے والے میں فرق ہوتا ہے جناب۔ تقیہ بیانات جاری کرکے پھر اچانک بڑی بڑی باتیں کہنا شروع کردینا اپنی ہی شخصیت کو داغ دار بنانا ہوتا ہے۔
 
Top