• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ بھائی!
لیکن آپ نے اس کا ریفرنس پیش نہیں کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ابھی میرے پاس اسکی دلیل تو نہیں ہے، لیکن میں اتنا بتا سکتا ہوں کی ناخن کاٹنے کی شروعات داہنے ہاتھ سے کرنی چاہیے .
علماء کرام رہنمائی فرماے تو آسانی ہوگی
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
ناخن کاٹنے کا مسنون طریقہ

شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 08 February 2014 02:03 PM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سنت کے حساب سے ناخن کاٹنے کا طریقہ کیا ہے؟حدیث کا حوالہ دے دیں۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ناخن کاٹنے (تراشنے) سنت ہیں۔ اور ان کو کاٹنے کے لئے کوئی دن یا مخصوص طریقہ نبی کریم سے ثابت نہیں ہے۔ جس طرح آسانی ہو آپ تراش سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ چالیس دن مدت ہے۔ اس سے زیادہ دن گزرنے پر ناخن نہ تراشنا گناہ ہے۔
ہاں البتہ یہ یاد رہے کہ نبی کریم صفائی ستھرائی کے معاملات میں دائیں جانب سے شروع کرتے تھے۔سیدہ عائشہ فرماتی ہیں۔:
كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ
(صحیح بخاری کتاب الصلاۃ باب التیمن فی دخول المسجد وغیرہ ح ۴۲۶)

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم ہر کام میں حتى الوسع دائیں جانب سے آغاز کرنا پسند فرماتے تھے ۔
اس حدیث سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ دائیں ہاتھ کی خنصر (چھوٹی انگلی ) سے ناخن کاٹنے کا آغاز کیا جائے کیونکہ یہ انتہائی دائیں طرف ہے ،اور اسی طرح بائیں جانب چلتے چلے جائیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی
 
Top