رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک لڑکی کی شادی بالغ ہوجانے پر ہوئی ہے۔ عرصہ تقریبا تین برس ہوتا ہے۔ شادی کے قبل یہ معلوم ہوا کہ لڑکا نامرد ہے تو اس سے پوچھا گیا کہ تم نامرد ہو یا نہیں اس نے کہا نہیں یعنی اس کے کہنے پر شادی کردی گئی۔ دو چار مہینے بعد تحقیق کرنے پرمعلوم ہوا کہ لڑکا نا مرد ہے۔ لڑکی اپنے سسرال جاتی ہے۔ تو اس سے اس کا شوہر ناراض رہتا ہے۔ اور شوہر کی ماں بھی رخ نہیں کرتی ہے۔ لہذا عورت کاسسرال میں نباہ نہیں ہوسکتا ہے اب لڑکی طلاق چاہتی ہے تو اگر شوہر طلاق نہ دے اور پنچایئت بھی طلاق نہ دلوایئں تو قرآن وحدیث سے طلاق دلوانا چاہیے یا نہیں جواب قرآن وحدیث سے ہوناچاہیے ؟(ضمیر الحق سوداگر چیر کنڈا)