• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی اکرم کا عشق ایمان کی جان ہے

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
میں عشق دی ریت نبھاواں گا
میں نچ نچ یار مناواں گا۔۔؟

یہ کیسی نعت ہے بھائی؟ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایسے الفاظ؟

اور حیرت تو اس پر کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھائی کہنے پر اعتراض کرنے والے انہیں "یار" کہہ رہے ہیں، استغفراللہ۔
زرا غور سے سن کر اعتراض کیا کریں، مقرر حضرت بابا بلھے شاہ کا واقعہ کا اشارہ کر رہا ہے
محترم شاکر بھائی آپکی بات پر یہ بھئی کہ رہے ہیں کہ یہ نبی کے عشق کی بات نہیں ہو رہی اور نبی کو نہیں منایا جا رہا مجھے وڈیو کی آواز صحیح نہیں آرہی مگر اوپر ہیڈنگ سے مجھے یہ سمجھ آرہا ہے کہ یہ سب کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے ہیں آپ بھی دیکھ لیں اور میرے اشکال کو ویڈیو دیکھ کر دور کر دیں جزاک اللہ خیرا

نبی اکرم کا عشق ایمان کی جان ہے
ایک ایمان افروز وڈیو
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
السلام و علیکم و رحمت الله -

ہمارے ہاں لفظ "عشق" اگرچہ محبت کے نعم البدل کے طور پر استمعال کیا جاتا ہے - لیکن اس لفظ میں ایک قسم کی آوارگی کی پائی جاتی ہے - اس لئے ہم اپنے قریبی عزیزوں جیسے ماں، بہن، بیٹی کے لئے لفظ عشق" استمال نہیں کرتے - تو پھر نبی کریم صل الله علیہ و لہ وسلم جیسی عظیم المرتبت شخصیت کے لئے یہ لفظ "عشق" استمال کرنا کیسے ہمارے لئے جائز ہو سکتا ہے -

ہمارے ایک محترم ممبر "لولی آل ٹائم " کا ایک منفرد اور اعلیٰ مضمون جو کہ اس لفظ "عشق" کا نبی کریم یا دوسری پاک ہستیوں کے لئے استعمال کرنے پر انہوں نے اس فورم پر پچھلے سال لکھا تھا - یہاں پر ملاحظه فرمائیں -

http://forum.mohaddis.com/threads/عاشقانِ-رسولﷺ-یاکہ-محبانِ-رسولﷺ.7497/
 
شمولیت
جون 11، 2014
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
15
السلام و علیکم و رحمت الله -

ہمارے ہاں لفظ "عشق" اگرچہ محبت کے نعم البدل کے طور پر استمعال کیا جاتا ہے - لیکن اس لفظ میں ایک قسم کی آوارگی کی پائی جاتی ہے - اس لئے ہم اپنے قریبی عزیزوں جیسے ماں، بہن، بیٹی کے لئے لفظ عشق" استمال نہیں کرتے - تو پھر نبی کریم صل الله علیہ و لہ وسلم جیسی عظیم المرتبت شخصیت کے لئے یہ لفظ "عشق" استمال کرنا کیسے ہمارے لئے جائز ہو سکتا ہے -

ہمارے ایک محترم ممبر "لولی آل ٹائم " کا ایک منفرد اور اعلیٰ مضمون جو کہ اس لفظ "عشق" کا نبی کریم یا دوسری پاک ہستیوں کے لئے استعمال کرنے پر انہوں نے اس فورم پر پچھلے سال لکھا تھا - یہاں پر ملاحظه فرمائیں -

http://forum.mohaddis.com/threads/عاشقانِ-رسولﷺ-یاکہ-محبانِ-رسولﷺ.7497/
میرے خیال میں میری بات کرنے کا مقصد پورا نہیں ہوا کیونکہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں ، یہ الفاظ بابا بلھے شاہ کے استمال کیے ہیں یعنی ان کے واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، اس میں نبی اکرم کی شان میں گستاخی ثابت نہیں
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
رسول اللہ ﷺ سے ایمان کا حصہ عشق نہیں بلکہ محبت ہے اسی لئے رسو ل اللہ ﷺ نے یہ بات فرما دی تھی ۔۔۔"لا يؤمن أحدكم، حتى أكون أحب إليه من والده وولده والناس أجمعين" بخاری 15
تاکہ لوگ کسی غلط فہمی میں نہ پڑیں۔عشق میں انسان معشوق کےلئے وہ سب بھی کہہ دیتا ہے جو اللہ کی شان ہوتاہے۔جس ایک مثال اس شعر سے لگائی جاسکتی ہے۔"وہ جو مستوی عرش تھا خدا ہو کر مدینے میں اتر پڑا مصطفیٰ ہو کر"۔۔۔ نعوذباللہ۔۔( نقل کفر کفر ناباشد)لفظ معشوق استعما ل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ عشق کا رٹا لگانے والے رسول اللہ ﷺ کو معشوق کہیں گے۔۔۔۔۔؟
اس تھریڈ اور پوسٹ میں تضاد ہے عنوان ہے ۔"نبی اکرم کا عشق ایمان کی جان ہے" جبکہ ویڈیو صاحب پوسٹ کے بقول بابا بلھے شاہ کی ہے۔ یہ کیابات ہوئی۔۔؟
آپ نے ایک نعت سنی ہو گی کہ میں تو پنچ تن کا غلام ہوں۔ جس میں شعر میں شاعر نبی ﷺ حسنین کریمین اور علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشق کا اظہار کرتا ہے پنچ تن میں فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی آتی ہیں سب کو معلوم ہے۔لیکن شاعر یہ نہیں کہتا ہے کہ "مجھے عشق ہے تو فاطمہ سے ہے" ذرا سوچیں کیوں نہیں کہتا۔۔۔؟
پھر رسول اللہ کی شان اقدس میں ایسے الفاظ۔۔۔۔!
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
الفاظ کا غلط ہونا ثابت نہیں ، کیونکہ مقرر نے تقریر میں صرف واقعہ بیاں کیا ہے
محترم شاکر بھائی آپکی بات پر یہ بھئی کہ رہے ہیں کہ یہ نبی کے عشق کی بات نہیں ہو رہی اور نبی کو نہیں منایا جا رہا مجھے وڈیو کی آواز صحیح نہیں آرہی مگر اوپر ہیڈنگ سے مجھے یہ سمجھ آرہا ہے کہ یہ سب کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے ہیں آپ بھی دیکھ لیں اور میرے اشکال کو ویڈیو دیکھ کر دور کر دیں جزاک اللہ خیرا
الفاظ یہ ہیں:
میں تاں عشق دی ریت نبھاواں گا۔
نچ نچ کے یار مناواں گا۔

لوکو ۔۔۔ کہندا اے عالم تصور اندر۔ عالم تخیل اندر

میں تاں عشق دی ریت نبھاواں گا۔
نچ نچ کے یار مناواں گا۔

شرکیہ نعرے بازی۔

اونوں رج رج ویکھی جاواں گا
میں خادم بلھے شاہ دا ہاں
میں نچ نچ یار مناواں گا۔
میں یار نوں ویکھی جاواں گا
سونھڑے یار نوں ویکھی جاواں گا
نبی پاک نوں ویکھی جاواں گا

میں تا خادم بلھے شاہ دا ہاں
نچ نچ کے یار مناواں گا

اس کے بعد کوئی حدیث بیان کی گئی ہے ، دف کو جائز ثابت کرنے کے لئے۔ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے زمانے کا بیان ہوا ہے۔
پھر واقعہ ہجرت جس میں خواتین نے عربی اشعار پڑھے، ان کی پنجابی میں ترجمانی اس طرح سے کی گئی ہے:

آیا نی آیا سوہنڑا
چن رحمان دا
۔۔ دی پہاڑی اتو آیا
یار رحمان دا
لگے نی ایویں جویں لتھا
چن آسمان دا
اودی مثل مثال کوئی نہیں
وغیرہ وغیرہ

مختصر یہ کہ پورے قصے میں بلھے شاہ کا فقط ایک جگہ تذکرہ ہوا ہے وہ بھی اس سیاق میں کہ میں بلھے شاہ کا خادم ہوں، لہٰذا نبی پاک کو دیکھتا رہوں گا عالم تخیل میں۔
یار کا لفظ اور ناچ ناچ کر منانے کا تذکرہ یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے بارے میں ہے۔ العیاذ باللہ۔
اب چاہے یہ واقعہ کہا جائے یا نعت یا مدح سرائی یا کچھ بھی۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عین گستاخی ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ عقل سلیم سے نوازیں۔ آمین۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
الفاظ یہ ہیں:
میں یار نوں ویکھی جاواں گا
سونھڑے یار نوں ویکھی جاواں گا
نبی پاک نوں ویکھی جاواں گا

میں تا خادم بلھے شاہ دا ہاں
نچ نچ کے یار مناواں گا
جزاک اللہ محترم بھائی مجھے بھی یہی لگ رہا تھا کہ یہ سب کچھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے ہے ورنہ پھر اسکا موضوع ہی غلط ہو جاتا ہے کہ نبی سے عشق والی پھر کون سی بات ہے
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
اسلام میں ۔ عشق ۔ کا تصورنہیں ہے صرف محبت ہے جیسے محبت الہی ۔ محبت رسول ۔ عشق صوفیوں اوربدعتیوں کی دین ہے اس قسم کے لوگ اپنی ماں بہن سے عشق کرکے دکھاییں ۔اور یہ کہیں کہ میں اپنی ماں سے عشق کرتا ہوں ۔نعوذباللہ
 
Top