• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی تابناک زندگیاں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرامؑ کے بعد صحابہ کرام ؓ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرامؓ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ؓ کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام ؓ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ؓ کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ نبی کریم ﷺ کے صحابہ ؓ کی تابناک زندگیاں‘‘ مصر کے معروف عالم دین ڈاکٹر عبد الرحمن رافت پاشا  کی کتاب ’’ صور من حیاۃ الصحابۃ‘‘ کا ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے ا ٹھاون صحابہ کرام ؓ کی زندگیوں کے مختلف گوشوں او را ن کے بے مثال کارناموں کو اس انداز اور ترتیب سے پیش کیا ہے کہ دورِ صحابہ کی اسلامی تاریخ کا بہت بڑا حصہ سامنے آگیا ہے۔عربی کتاب کے ترجمہ کی سعادت محترم اقبال عمد قاسمی نے حاصل کی ہے ۔ صور من حیاۃ الصحابۃ کا ایک ترجمہ ’’حیاۃ صحابہ کے درخشاں پہلو‘‘ کے نام سے مولانا محمود احمد غضنفر کے رواں قلم سے بھی موجود ہے ۔اللہ تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے اہل اسلام کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض مترجم
جناب سعید بن عامر جہمی
جناب طفیل بن عمرو دوسی
جناب عبداللہ بن حذافہ سہمی
جناب عمیر بن وہب جہمی
جناب براء بن مالک انصاری
ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا
جناب ثمامہ بن اثال
جناب ابو ایوب انصاری
جناب عمرو بن جمو ح
جناب عبد اللہ بن جحش
جناب ابو عبیدہ بن جراح
جناب عبداللہ بن مسعود
جناب سلمان فارسی
جناب عکرمہ بن ابی جہل
جناب زید الخیر
جناب عدی بن حاتم طائی
جناب ابو ذر غفاری
جناب عبداللہ بن ام مکتوم
جناب مجزاۃ بن ثورسدوسی
جناب اسید بن حضیر
جناب عبداللہ بن عباس
جناب نعمان بن مقرن
جناب صہیب رومی
جناب ابو درداء انصاری
جناب زید بن حارثہ
جناب اسامہ بن زید
جناب سعید بن زید
جناب عمیر بن سعد
جناب عبد الرحمن بن عوف
جناب جعفر بن ابی طالب
جناب ابو سفیان بن حارث
جناب سعد بن ابی وقاص
راز دان رسول ﷺ جناب حذیفہ بن الیمان
ردیف رسول ﷺ جناب عقبہ بن عامر جہنی
جناب حبیب بن زید انصاری
جناب ابو طلحہ انصاری
ام المومنین رملہ بنت ابی سفیان
جناب وحشی بن حرب
جناب حکیم بن حزام
جناب عباد بن بشیر
جناب زید بن ثابت
جناب ربیعہ بن کعب
جناب ابو العاص بن ربیع
جناب عاصم بن ثابت
محترمہ صفیہ بنت عبد المطلب
جناب عتبہ بن غزوان
جناب نعیم بن مسعود
جناب خباب بن ارت
جناب ربیع بن زیاد حارثی
جناب عبداللہ بن سلام
جناب سراقہ بن مالک
جناب فیروز دیلمی
جناب ثابت بن قیس انصاری
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا
جناب طلحہ بن عبید اللہ تیمی
جناب ابو ہریرہ دوسی
جناب سلمہ بن قیس اشجعی
جناب معاذ بن جبل
مآخذ
 
Top