• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نصیحتیں میرے اسلاف کی قسط ٣

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
نصیحتیں میرے اسلاف کی قسط ٣
علماء کو علم کی فکر کیسی ہونی چاہئے؟

ابو قطن کہتے ہیں۔''امام شعبہ نے مجھ سے فرمایا مجھے آگ میں داخل کرنے والی جس چیز کا زیادہ خطرہ ہے وہ حدیث ہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا میں چاہتا ہوں کہ میں حمام کے نیچے آگ جلانے والا مزدور ہوتا اور علمِ حدیث نہ حاصل کرتا ۔'' (تذکرہ الحفاظ = ١/ ١٢٧-١٢٨)
مجالد کہتے ہیں ۔''امام شعبی نے کہا عوام الناس بھی کتنے اچھے ہوتے ہیں سیلاب آئے تو اس کے آگے بند باندھتے ہیں ، آگ لگے تو اسے بجھا تے ہیں اور برے حکام کے خلاف آواز بلند کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں ۔امام موصوف فرمایا کرتے تھے کاش! میں اپنے علم سے برا بر برابر نجات پاجاؤں نہ اس کا مجھے فائدہ ہو اور نہ اس کی ذمہ داری کے متعلق مجھ سے باز پرس ہو۔'' ۔ (تذکرہ الحفاظ = ١ / ٨٨)
اَزَدی فرماتے ہیں :'' کاش! میرا علم میرے لئے وجہ کفاف ہوجائے نہ مجھے اس کا فائدہ ہو اورنہ نقصان۔'' (تذکرہ الحفاظ= ١ / ١٤٤)
اگر آنکھیں نہ روئیں تو ان کا کےا فائدہ؟

فرماتے ہیں :'' علم میں داخل ہونا آسان ہے لیکن اس سے کماحقہ کامیاب ہو کر اللہ تعالیٰ کے پاس جانا مشکل ہے۔'' ( تذکرہ الحفاظ = ١/ ٣١٢)
حماد بن زید ؒ کہتے ہیں ۔''میں نے ثابت کو روتے دیکھاہے کہ آپ کی پسلیاں اِدھر سے اُدھر ہوتی دکھائی دیتی تھیں ۔
جعفر بن سلیمان ؒ کا بیان ہے ۔''ثابت بنانی ؒ اس قدر روتے کہ آنکھیں ضائع ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ، کسی نے سمجھایا تو بولے اگر آنکھیں نہ روئیں تو انکا کیا فائدہ؟'' (تذکرہ الحفاظ = ١ / ١١٢)
سفیان تو انھیں اس طرح فرماتے ہیں کہ:''میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے علم سے برابر برابر نجات پاجاؤں ۔اس کا مجھے نفع نہ ہو اور نہ نقصان ہو پھر تمام اعمال سے مجھے علمِ حدیث کا خطرہ ہے۔'' (تذکرہ الحفاظ = ١ / ١٧٣)
١
۔ محمد بن منکدر قریشیؒ:

ایک رات تہجد پڑھتے وقت آپ بے حد روئے آپ کے بھائیوں نے سبب پوچھا تو فرمایا یہ آیت پڑھ کر مجھ پر خوف طاری ہوگیا تھا۔
'' وبدا لھم من اللہ مالم یکونو ا یحتسبون '' اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے وہ گناہ ظاہر کئے جائیں گے جو ان کے وہم میں بھی نہیں ہوں گے نزع کے وقت بھی اُن پر بہت گبھراہٹ طاری ہوئی تھی کہتے تھے میں اس آیت سے ڈرتا ہوں ، مجھے اندیشہ ہے اللہ تعالیٰ میری کوئی ایسی لغزش نہ ظاہر کردے جو میرے وہم و گمان میں بھی نہ ہو۔'' (تذکرہ الحفاظ = ١/ ١١٨)
٢
۔ امام ایوب سختیانیؒ:

اما م مالک ؒفرماتے ہےں ہم ایوب کی مجلس میں حاضر ہوتے اور ان کے سامنے نبی ؐ کی حدیث کا تذکرہ کرتے تو وہ اس قدر روتے کہ ہم ان پر ترس کھانے لگتے۔''
(تذکرہ الحفاظ = ١/ ١٢٠)
٣
۔ امام جعفر بن معتمر السلمی :

زائدہ کہتے ہےں ٤٠ سال تک منصور کا معمول تھا کہ دن کو روزہ رکھتے اور رات کو قےام کرتے ساری رات روتے اور گریہ و زاری میں بسر ہوتی۔صبح کے وقت آنکھوں میں سرمہ لگاتے اور اور سر میں تیل لگاتے اور تیل لگا کر بالوں اور ہونٹوں کو چمکا لےتے جیسے رات عبادت میں بسر ہی نہیں کی۔ ان کی یہ حد سے بڑتی ہوئی عبادت اور آہ وبکا کو دیکھ کر ان کی والدہ پوچھتیں تم نے کہیں قتل کا ا رتکاب تونہیں کیا؟ فرماتے میرے نفس نے جو کچھ کےا ہے وہ میں ہی جانتا ہوں ۔''۔۔۔۔۔۔۔کثرت ِ گریہ و زاری کی وجہ سے آپ کی آنکھیں خراب ہو گئی تھیں ۔ ہمسایوں کی ایک لڑکی نے ایک دفعہ پوچھا ۔ اباجان ! منصور کے گھر میں ایک ستون نظر آتا تھا وہ کیا ہوا اب نظر نہیں آتا ؟اس کے باپ نے جواب دیا ، بیٹی ! وہ تو منصور تھے رات کو کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تھے اب انتقال کر گئے ۔
ثوری کہتے ہےں :''اگر تم منصور کو نماز پڑھتے دیھتے تو کہتے یہ ابھی مر جائیں گے۔''
(تذکرہ الحفاظ = ١ / ١٤٩)
٤
۔ اما م سلیمان بن یسار ؒ:

امام سلیمان بن یسار گھر میں اکیلے تھے اس وقت ایک حسین و جمیل عورت نے آکر برائی کی دعوت دی تو انھوں نے رونا شروع وہ عورت یہ صورت حال دےکھ کر انگشت بدنداں ہو کر کھڑی ہوگئی جب رونے میں ذرا نرمی آئی تو اس نے پھر دعوت دی آپ نے اور زیا دہ اونچی آواز سے رونا شروع کردیا، وہ عورت گھبرا کر وہاں سے چلی گئی۔''
( فقھائے مد ینہ : ١٤١)
تمیم بن حماد ؒ کہتے ہیں جب امام عبد اللہ بن مبارک کتا ب الذہد پڑھتے تو اس قدر روتے کہ آپ کے گلے سے ذبح کی ہوئی گائے کی آواز نکلتی اور کوشش کے باوجود بات نہیں کر سکتے تھے۔''
(تذکرہ الحفاظ = ١/ ٢٢٠)
استاد اپنے شاگردوں کا دل کیسے جیتے؟:

امام ھارون بن عبد اللہ فرماتے ہےں :'' ایک دفعہ امام احمد شام کے وقت آئے اور رات میرے ہاں بسر کی اور فرمانے لگے، میں آج دن بھر مشغول رہا ہوں اور تم سائے میں بیٹھ کر حدیث پڑھا رہے ہواور طلباء ہاتھوں میں قلمیں لئے دھوپ میں بیٹھے تھے، آئندہ ایسا نہ کرنا جب بیٹھو تو دوسرے لوگوں کے ساتھ بیٹھو۔''
( تذکرہ الحفاظ = ٢/ ٣٠٢)
یاد رہے اگر مجبوری ہے تو پھر استاد کا سائے میں بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے مثلاً زیادہ گرمی کی وجہ سے بعض حضرات کو الرجی ہو جاتی ہے دھوپ میں بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔''


اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہئے:

امام ایوب سختیانیؒ:

امام سختیانی ؒفرمایا کرتے تھے :''انسان کو اللہ سے ڈرنا چاہئے ، اگر وہ زُہد اختیار کرے تو اسے اپنے آپ کو زُہد کے لوگوں کے لئے عذاب نہیں بنانا چاہئے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایوب اپنے زُہد کو مخفی رکھتے تھے۔ سلام کہتے ہیں ایوب ساری رات قیام الیل میں مصروف رہتے تھے مگر اس کو کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیتے تھے ۔ صبح ہوتی تو بلند آواز سے بولتے جیسے وہ ابھی بیدار ہوئے ہیں ۔''
(تذکرہ الحفاظ = ١/ ١٤٠)
علماء کو علمِ دین دنیا کی غرض کے لئے نہیں پڑھنا چاہئے:

امام سفیان توری فرماتے ہےں :''عالم دین کا طبیب ہے اور مال (درہم و دینار)دین کا مرض ہےجب طبیب ہی مرض کو اپنی جیب میں ڈالے تو دوسرے کا علاج کس طرح کرے گا۔''
( تذکرہ الحفاظ = ١/ ١٧٣)
فتویٰ دینے میں احتیاط :

علماء کو فتویٰ دینے میں احتیاط کرنی چاہئے اگر کسی مسئلے پر مکمل تحقیق نہیں ہے تو اس پر فتویٰ کبھی نہیں دینا چاہئے جب تحقیق ہوجائے تو تب دینا چاہئے۔ فتویٰ دیتے وقت اپنے معاصر علماء سے درپیش مسئلہ پر بحث کرنے کو لازم پکڑنا چاہئے، ورنہ غلط فتوے صادر ہوں گے جن کا نقصان ہے۔کیانکہ عامی کے ہاں فتویٰ کی بڑی وقعت ہوتی ہے۔۔۔۔
امام مالک فرماتے ہیں :''جب ستر شیوخ نے فتویٰ نویسی میں میری اہلیت کی شہادت نہیں دی میں نے فتویٰ نہیں دیا ۔''
(تذکرہ الحفاظ = ١/ ١٧٦)
بقول سید بن عبدالعزیزتنو لی :الا ادری ؒ:''آدھا علم کو کبھی نہ بھولیں ۔''
(تذکرہ الحفاظ = ١/ ١٨٣)
عالمِ دین اپنے دین اور مروت کو ضائع نہ کرے:

اما م مالک فرماتے ہیں :''اگر دین اور مروت ضائع کرنے سے آدمی کو دنیا بافراط مل بھی جائے تو اس میں کوئی خوبی نہیں ۔''
(تذکرہ الحفاظ= ١/ ١٧٨)

خاموشی اختیار کرنا :

امام سعید بن عبد العزیز ثنوخی ؒفرماتے ہیں کہ:''دنیا میں خوبی صرف خاموش طبع یاد رکھنے والے اور صاحب ِ علم بولنے والے میں ہے۔''
(تذکرہ الحفاظ = ١ / ١٨٣)
خصوصاً علماء کی موجودگی میں خا موشی اختیار کرنا سلامتی ہی سلامتی ہے۔
سامع کی استطاعت کے مطابق علمی بات کرنی چاہئے :

امام عروہ بن زبیر ؒ فرماتے ہیں :''میں کسی سے اس کی فہم و عقل سے بالا کوئی علمی بات نہیں کرتا کہ کہیں یہ بات اس کے لئے کسی گڑھی کا باعث نہ بن جائے۔''
( فقھائے مدےنہ : ١٨)
ذلت کی بات کو برداشت کرنا کبھی فائدہ دے جاتی ہے:

اگر کوئی کم عقل آدمی آپ کو ذلیل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آپ صبر سے کام لیں اور اس کو محض مجبوری سمجھ کر کنارہ کش ہوجائیں ۔ ایک مصلح آدمی نصیحت کا وہ انداز اپنائے گا جو خیر خواہی پر مبنی ہو اور تنہائی میں وہ نصیحت کی جائے تو اس مصلح سے بے انتہا محبت ہو جاتی ہے لیکن اگر انداز بھی بے تکہ اور ہو بھی سب کے سامنے تو پھر اللہ تعالیٰ مصلح کی نیت کو خوب جانتا ہے۔
امام عروہ بن زبیر ؒ فرماتے ہیں :''بسا اوقات ایسے بھی ہوا کہ میں نے کسی ذلت کی بات کو برداشت کیا اور اس سے مجھے عزت ملی۔''
( فقھائے مدےنہ:١٨)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا! ابن بشیر بھائی!
یاد دہانی پروف ریڈنگ اور فارمیٹنگ!!! کیونکہ اس طرح پڑھنا کافی مشکل ہے!! شاکر بھائی! انہیں اس کا کوئی حل بتائیں، بقول ان کے جب یہ ان پیج سے کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو خود بخود ایسے ہوجاتا ہے
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
انس بھائی،
یہ ان پیج میں ٹائپنگ کرنے والے نے گڑبڑ کی ہے۔ کہ ہر جگہ الفاظ کے درمیان آنے والی چھوٹی ی کی جگہ بڑی ے سے ٹائپ کیا گیا ہے۔ اس کا کوئی حل تو نظر نہیں آتا۔ ان پیج تھری سے کنورٹ کرنے پر شاید مسئلہ حل ہو۔ اگر درج بالا مضمون کی ان پیج کاپی ای میل پر مل جائے تو حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
انس بھائی،
یہ ان پیج میں ٹائپنگ کرنے والے نے گڑبڑ کی ہے۔ کہ ہر جگہ الفاظ کے درمیان آنے والی چھوٹی ی کی جگہ بڑی ے سے ٹائپ کیا گیا ہے۔ اس کا کوئی حل تو نظر نہیں آتا۔ ان پیج تھری سے کنورٹ کرنے پر شاید مسئلہ حل ہو۔ اگر درج بالا مضمون کی ان پیج کاپی ای میل پر مل جائے تو حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
جی بالکل! آپ نے صحیح جج کیا ہے! میرا بھی یہی خیال ہے!
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
جزاکم اللہ خیرا! ابن بشیر بھائی!
یاد دہانی پروف ریڈنگ اور فارمیٹنگ!!! کیونکہ اس طرح پڑھنا کافی مشکل ہے!! شاکر بھائی! انہیں اس کا کوئی حل بتائیں، بقول ان کے جب یہ ان پیج سے کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو خود بخود ایسے ہوجاتا ہے
استاد محترم میری شاکر بہائی سے تفصیلی بات ہوئی ہے انہوں نے کافی چیزوں میں رہنمائی کی ہے اب پروف کی غلطی نہیں ہو گی ان شا اللہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
استاد محترم میری شاکر بھائی سے تفصیلی بات ہوئی ہے انہوں نے کافی چیزوں میں رہنمائی کی ہے اب پروف کی غلطی نہیں ہو گی ان شا اللہ
جزاکم اللہ خیرا! اللہ آپ کو خوش رکھیں اور علم وعمل میں اضافہ فرمائیں!
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ان پیج تھری راقم کو ارسال کر دیا جازے میں ممنون ہوں گا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بشیر بھائی ان پیج تھری یہاں سے ڈاؤنلوڈ رکرلیں۔
ان پیج تھری
انسٹالنگ کا طریقہ ہے یہ ہےکہ جب آپ ڈؤانلوڈ کرلیں گےتویہ فائل آپ کو ون ریر میں ملے گی آپ ایکسٹریکٹ کریں اس کے بعد دو فائلیں اس نام سے ہونگیں۔( InPage 3 Professional 3.05Patch )۔۔۔( Inpage Pro 3.0.5 )
اس میں سے ایک فائل میں سیٹ اپ ہوگا اور دوسری پیچ فائل ہوگی ۔آپ سیٹ اپ چلائیں جب انسٹال ہوجائے (انسٹالیشن ایزی ہے ) تو آپ ڈرائیو سی میں جائیں اور پھر پروگرام والے فولڈر میں جاکر ان پیج کےنام سے ایک فولڈرہوگا۔اس کو اوپن کرکے پیچ والی فائل وہاں پیسٹ کردیں اور پیسٹ جب ہوجائے تو اسی فائل پر ڈبل کلک کریں ایک باکس ظاہر ہوگا اس میں سے پیچ پر کلک کردیں ۔کچھ وقت بعدایگزٹ بٹن پر کلک کردیں ۔انسٹالیشن مکمل ہوجائے گی۔
نوٹ
بھائی ایک بات جان لیں کہ جو فائل ان پیج تھری میں اوپن ہوجائے وہ پھر کسی اور ان پیج میں اوپن نہیں ہوتی ۔اس کا طریقہ کار یہ اختیار کریں کہ جس فائل کو ان پیج تھری میں اوپن کرنا ہو اس کو کاپی کرلیں ۔تاکہ اگر کسی اور ایسے سسٹم میں جہاں ان پیج تھری نہ ہو بآسانی اوپن کی جاسکے۔
اور دوسری بات ان پیج تھری کچھ فونٹ بھی پک نہیں کرتا خاص طور پرسیمبل وغیرہ اور عربی فونٹ قمر کو ۔فائل کنورٹ کرنے سے پہلے ایک بار چیک کرلیں کہ کہیں فونٹ کا مسئلہ تو نہیں ۔
کنورٹ کرنے کا طریقہ یہ اختیار کریں کہ فائل کو ان پیج تھری میں اوپن کریں اور پھر فائل مینیو میں جاکر ایکسپورٹ آل ٹیکسٹ (شارٹ کی۔CTRL+SHIFT+Y پریس کریں) پر کلک کریں کھلنے والے باکس میں آپ سے تین چیزیں مانگے گا ۔ایک فائل کو کس ڈرائیو میں رکھنا ہے دوسرا فائل کا نام کیا رکھنا ہے اور تیسرا ٹائپ۔پہلے دو کام کرنےکے بعد ٹائپ میں آر۔ٹی ۔ایف سلیکٹ کرلیں ۔اور اس کے بعد اوکے بٹن پر کلک کردیں۔انشاءاللہ ان پیج سے یونیکوڈ میں ودھ فارمیٹنگ ٹیکسٹ کنورٹ پائیں گے۔اور پھر کنورٹ کی گئی فائل سے مواد فورم میں کاپی پیسٹ ماریں اورفورم میں ہی فارمیٹنگ کریں ۔اگر فارمیٹنگ کرکے فورم میں پیسٹ کریں تو پھر آپ کو دوبارہ فارمیٹنگ کرنے پڑے گی جس سے آپ کو دوگنی محنت کرنا پڑے گی۔
مزید اگر کوئی بات پوچھنی ہو یا کسی بات میں ڈاؤٹ ہوتو رابطہ کرسکتے ہیں ۔
 

bismillah

رکن
شمولیت
اکتوبر 10، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
225
پوائنٹ
58
بھائی ان پیج تھری کا لنک کام نہیں کر رہا اگر دوبارہ اپ لوڈ کر دیں تو جزاک اللہ خیرا
 
Top