ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
ابتھال
(گڑگڑانا/التجا کرنا)
لغوی بحث:
ابتھال لفظ ”بَهَلٌ“سے ماخوذ جو سیاق و سباق کے لحاظ سے۳ (تین) معنوں کے لئے مستعمل ہے: (۱) خلوت پسندہونا، (۲) دعاء کی ایک قسم کے لئے استعمال ہوتا ہے جس میں انسان گڑگڑاکر اپنے رب سے دعا مانگتا ہے، (۳) پانی کی قلت واقع ہونا۔
ابتھال لفظِ ”بُهْلٌ“سے بھی لیا جاتا ہےجو دوسرے معنی پردلالت کرتا ہے۔ابن فارس کہتے ہیں: ابتہال ”بُهْلٌ“ سے دوسرے معنی کےلئے مستعمل ہے یعنی اللہ تعالیٰ کےلئے تضرع اور عاجزی اختیار کرنا اور مباھلہ بھی اسی سے ماخوذ ہےکیونکہ آپس میں دو مباھلہ کرنے والےا یک دوسرے کےلئے بددعاء کرتے ہیں۔
اور”البَهْلُ“بددعاء کےمعنی میں ہے۔ ابن صبغاء والی حدیث میں ہے: ”الَّذِیْ بَهَلَهُ بُرَيْقٌ، أَیْ الَّذِیْ لَعَنَهُ وَدَعَا عَلَیْهِ رَجُلٌ اِسْمُهُ بُرَیْقٌ“. ترجمہ: جس شخص کوآپ نے بددعا دی تھی اس کا نام بُریق تھا۔
دعا میں بُهْلٌ اور”اِبْتِهَالٌ“ عاجزی اور انکساری کو کہا جاتا ہے۔( المفرادات فی غريب القرآن (ص: 63))
”بَهَلَهُ اللهُ بَهْلاً“ کا معنی ہے: اللہ اس پر لعنت کرے (اسے اپنی رحمت سے دور کرے) اور”عَلَيْهِ بَهْلَةُ اللهِ“ اور ”بُهْلَةُ اللهِ“ کا معنی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔
ابو بکر کی روایت میں ہے:”مَنْ وَلِیَ مِنْ اُمُوْرِ النَّاسِ شَیْئًا فَلَمْ یُعْطِهِمْ کِتَابَ اللہِ فَعَلَیْهِ بَهْلَةُ اللہِ أَیْ لَعْنَةُ اللہِ“ ترجمہ: جو لوگوں کے معاملات کا ذمہ دار ٹھہرا اور ان کے فیصلے اللہ کی کتاب پر نہ کئے تو اس پر اللہ کی لعنت ہو۔
”بُهْلَةٌ“: باء کے پیش اور زبر دونوں طرح پڑھا جاتا ہےاور”بَاهَلَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا وَتَبَاهَلُوْا وَابْتَھَلُوْا“ سب کا معنی ہے کہ لوگوں نے آپس میں ایک دوسرےپر لعنت بھیجی اور بددعا کی۔
”مُبَاهَلَةٌ“ ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے کے معنی میں ہے۔
”بَاهَلْتُ فُلاَناً“ کا معنی ہے میں نے فلاں شخص کو بددعا دی(ایک دوسرے پر لعنت بھیجی)۔
اسی طرح فقہاءِ اسلام نےفقہی کتب میں ایک باب قائم کیا ہے جس کو بَابُ الْمُلَاعَنَة کا نام دیا ہے، جس کی وجہ تسمیہ اللہ تعالیٰ کے درج ذیل فرمان سے ماخوذہے: وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ اَزْوَاجَہُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَّہُمْ شُہَدَاۗءُ اِلَّآ اَنْفُسُہُمْ فَشَہَادَۃُ اَحَدِہِمْ اَرْبَعُ شَہٰدٰتٍؚبِاللہِ۰ۙ اِنَّہٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ۶ وَالْخَامِسَۃُ اَنَّ لَعْنَتَ اللہِ عَلَيْہِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ۷ النور: ٦ - ٧
ترجمہ: وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر الزام لگاتےہیں اور ان کے اپنے علاوہ گواہ نہ ہوں تو ان میں سے ہر ایک اللہ کی چار قسمیں کھا کر کہے گا میں سچا ہوں اور پانچویں دفعہ کہے گا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت ہو۔
اور”مُبَاهَلَةٌ“ کا معنی یہ ہے کہ لوگوں کا جب کسی مسئلے میں اختلاف ہو تو وہ سب جمع ہو کر یہ کہیں کہ جو ہم میں سے ظالم ہو اس پر اللہ کی لعنت ہو۔
عبداللہ بن عباس نے ایک مسئلے میں کہا کہ جو میرےساتھ مباھلہ کرنا چاہتا ہے میں اس کے ساتھ مباھلہ کرتاہوں کہ حق میرے پاس ہے۔
”اِبْتَهَلَ فِیْ الدُّعَاءِ“ کا معنی ہے دعا میں گڑگڑایا۔ اور”مُبْتَهِلٌ“ کا معنی ہے دعاء میں عاجزی کرنے والا۔
”اِبْتِهَالٌ“ کا مطلب عاجزی اختیار کرنا، دعا میں گڑگڑانا اور اللہ تعالیٰ کےلئےا خلاص قائم کرناسہے ۔
قرآن کریم میں ہے: فَمَنْ حَاجَّكَ فِيْہِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَاءَنَا وَاَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَاَنْفُسَـنَا وَاَنْفُسَكُمْ۰ۣ ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللہِ عَلَي الْكٰذِبِيْنَ۶۱ (آل عمران:61)
ترجمہ: اس لئے جو شخص آپ كے پاس اس علم كے آجانے كے بعد بھی آپ سے اس میں جھگڑے تو آپ كہہ دیں كہ آؤہم اورتم اپنے اپنے بیٹوں كو اور اپنی اپنی عورتوں كو اور خاص اپنی اپنی جانوں كو بلالیں ،پھر ہم عاجزی كے ساتھ التجا كریں اور جھوٹوں پر اللہ كی لعنت كریں۔
بعض لوگوں نے کہا ہے کہ”مُبْتَهِلٌ“عربی زبان میں اللہ کی پاکی بیان کرنےو الے اور اللہ کو زیادہ یاد کرنے والےکو کہا جاتا ہے ۔
انہوں نےنابغہ شیبانی کے اس شعر سے دلیل لی ہے جس کے الفاظ درج ذیل ہیں:
”أَقْطَعُ اللَّیْلَ آهَةً وَ انْتِحَاباً وَ ابْتِهَالاً لِلہِ أَیَّ ابْتِهَالٍ“
ترجمہ: میں افسوس کرتا ہوں زور زور سے روتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کو بہت یاد کرتا ہوا رات گذارتا ہوں۔
بعض علماء کہتےہیں: ”مُبْتَهِلٌ“دعاءکرنے والے کو کہا جاتا ہے،جیسا کہ آیت کریمہ کے اس لفظ میں وارد ہے :ﭽ ﯲ ﯳﭼ کا معنی ”ثُمَّ نَلْتَعِنْ“(پھر ہم ایک دوسرے پر لعنت بھیج دیں گے)ہے۔کہا جاتا ہے: ”مَا لَهُ بَهَلَهُ اللہُ“ یعنی اس کو کیا ہوا؟ اللہ اس پر لعنت کرے اور”مَا لَهُ عَلَيْهِ بُهْلَةُ اللہِ“ کا معنی ہے اس کو کیا ہوا؟ اس پر اللہ کی لعنت ہو۔
دعا والی حدیث میں ہے: ”وَ الإِبْتِهَالُ أَنْ تَمُدَّ یَدَيْكَ جَمِيْعًا“ ترجمہ: ابتھال یہ ہے کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاؤ۔
ابتھال دراصل عاجزی اور سوال کرنےمیں مبالغہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔( لسان العرب )۱۱/۷۲( مختارالصحاح (ص: ۶۷) مقاييس اللغة (۱/۳۱۰) تفيسر طبری (۳/ ۲۱۱)لبیدشاعرنے ایک قوم کی ہلاکت کا تذکرہ کیا پھر کہا : ”نَظَرَ الدَّهْرُ إلَيْهِمْ فَابْتَهِل“ ترجمہ: زمانے میں ان کو دیکھ کر ان کےلئے ہلاکت کی دعا کی۔)
اصطلاحی وضاحت:
ابتھال اصطلاح میں عاجزی اور اخلاص کے ساتھ اللہ کےلئے ہاتھاٹھا کر دعاء کرنے کو کہتےہیں۔( دیکھئےالنهاية فی غريب الحديث والأثر (۱/ ۱۶۷))