قرآن پاک کا اردو ترجمہ دینی کام سمجھ کر پڑھ سکتے ہیں حالانکہ ایسا نہ تو قرآن میں حکم ہے اور نہ ہی حدیث میں؟ اگر اسے دینی کام سمجھ کر کوئی شخص سرانجام دے تو وہ بے دین ہوجائے گا یا نہیں؟
نبی کریم ﷺ کے دور میں جن غیر عربوں کو اسلام کی تبلیغ کی جاتی تھی وہ زبان میں ہوتی تھی ؟
یقیناً انہی کی زبان میں انہیں اسلام کا پیغام ،اور قرآن و حدیث پہنچایا جاتا تھا۔
اور خود نبی کریم ﷺ نے صحابہ کو دوسری زبانیں سیکھنے کا حکم دیا تھا تاکہ غیر مسلموں سے رابطہ کیا جاسکے؛
عن زيد بن ثابت قال: قال لي النبي صلى الله عليه وسلم:
«إنه يرد علي أشياء أكره أن يقرأ أفتطيق أن تعلم السريانية؟» قلت: نعم «فتعلمتها في سبع عشرة» (المعجم الكبير للطبراني )
یعنی جناب زید بن ثابت فرماتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا :
’’ میرے پاس (غیر عربوں کی )کئی تحریریں آتی ہیں ،تو کیا تم سریانی سیکھ سکتے ہو ؟ ،تو میں نے سترہ دن میں سریانی سیکھ لی ‘‘
ظاہر ہے جب سیدنا زید نے جناب رسول اللہ ﷺ کےلئے دوسری زبان سیکھی ،تو اس زبان میں دیگر کاموں کے ساتھ قرآن مجید بھی ان تک پہنچاتے ہونگے ؛
اس طرح قرآن کا دوسری زبانوں میں ترجمہ تو دور نبوی سے ثابت ہوتا ہے ؛