ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
نغمہ بیداری
بیدار ہو اے قومِ مسلم! غفلت کی رِدَا کو دُور ہٹا
چھائی ہوئی ہے اس دنیا پر بے دینی کی تاریک گھٹا
احکامِ الٰہی کے ہوتے ہوئے قبروں کی پرستش ہوتی ہے
اس ظلمت شرک و بدعت میں آپھر شمع ایمان جلا
میدانِ عمل میں داخل ہو، یہ وقت نہیں ہے سونے کا
تو بازوئے زورِ حیدر ہے کردار کی اب قوت دکھلا
جو دین پہ اپنی کم علمی کے باعث حملے کرتے ہیں
یہ عقل و خرد سے عاری ہیں، بے چاروں کو آداب سکھا
اسلام آفاقی مذہب ہے اسلام ہی دین فطرت ہے
تو اس کا مفسر ہے، سب کو اس مذہب کے نکتے سمجھا
ہر آن ہو اے مردِ مسلم! تبلیغ شریعت شیوہ ترا
تجھ پہ جو فریضہ عائد ہے تو اس کو ادا کر کے دکھلا
تو اپنے کو مسلم کہتا ہے، تیرے لئے لازم ہے
اللہ کی اس دنیا میں نکل اور روشنی ایمان پھیلا