• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نقش خیال

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
نقش خیال

مصنف کا نام
عرفان صدیقی

ناشر
خزینہ علم وادب لاہور


تبصرہ

محترم عرفان صدیقی کا شمار پاکستان کے ان نامور کالم نگاروں میں ہوتا ہے جن کا کالم مذہبی، سیاسی اور علمی حلقوں میں یکساں مقبولیت رکھتا ہے۔ وہ جب کاغذ پر قلم رکھتے ہیں تو موج دریا ٹھہر سی جاتی ہے اور الفاظ دست بستہ ان کی خدمت میں حاضر نظر آتے ہیں۔ ان کا کالم جہاں معلومات کا بحر بے کنار ہوتا ہے وہیں ادب کی چاشنی بھی لیے ہوتا ہے۔ 2001ء وہ خون آشام سال تھا جس میں ایک فوجی ڈکٹیٹر نے امریکہ کی ایک دھمکی پر اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا پیمان کر لیا۔ اس کے بعد افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کچھ اس کتاب میں رقم کر دیا گیا ہے۔ ’نقش خیال‘ در اصل ان کالموں کا مجموعہ ہے جو طالبان، افغانستان اور امریکی یلغار کے تناظر میں لکھے گئے اور روزنامہ ’نوائے وقت‘ میں شائع ہوتے رہے۔ افغانستان اور طالبان کے حوالے سے ہمارے ہاں بہت سے شبہات پائے جاتے ہیں اس کتاب کے مطالعے کے بعد افغانستان کی شفاف تصویر سامنے آ جائے گی۔ عرفان صدیقی صاحب کے کالم کی پسندیدگی کی ایک یہ بھی ہے کہ انھوں نے کالم کے معیار کو مستقلاً برقرار رکھا اور اس کی دلکشی میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ انھوں نے کالم میں شعر و ادب کی چاشنی کو زندہ کیا اور نہایت پر کشش اسلوب اختیار کیا۔(ع۔م)
اس کتاب نقش خیال کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اكثر كتب پر تبصرہ کے بعد (ع۔ ـ م ) لکھا ہوتا ہے ، اس کا کیا مطلب ہے ؟
یہ ہمارے ادارے کے اندرونی ریکارڈ کے لئے ہے۔ اس سے ہمیں یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ تبصرہ کس عالم نے کیا ہے۔ یہ عموماً اس عالم کے نام کے initials ہوتے ہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ ......
اگر کوئی مصلحت پوشیدہ نہیں ہے تو واضح نام لکھ دیا کریں ، کیونکہ مبصِّر کی پہچان فہمِ تبصرہ میں ممد و معاون ثابت ہو سکے ....
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ ......
اگر کوئی مصلحت پوشیدہ نہیں ہے تو واضح نام لکھ دیا کریں ، کیونکہ مبصِّر کی پہچان فہمِ تبصرہ میں ممد و معاون ثابت ہو سکے ....
اس بارے میں انس نضر بھائی جان یا ابو الحسن علوی بھائی جان ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
اس بارے میں انس نضر بھائی جان یا ابو الحسن علوی بھائی جان ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
یہ عمران اسلم بھائی ہیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
400 صفحات کی کتاب اور 40 میگا بائیٹس ؟ یہ تو ظلم ہے بھائی
کچھ سیٹنگ میں تبدیلی کے ساتھ اب سائز 28 ایم بی کے قریب ہوگیا ہے۔کل تک اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
کچھ سیٹنگ میں تبدیلی کے ساتھ اب سائز 28 ایم بی کے قریب ہوگیا ہے۔کل تک اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔
محبی حضور ! آپ کی اتنی مہربانی سے قبل ہی بچاری چڑیوں نے آدھا کھیت تو چگ ہی لیا ۔۔۔ :)
کل رات ڈاؤن لوڈ کی تھی اور قریب آدھی کتاب بھی پڑھ ڈالی۔
 
Top