22* نمازاس کی پابندی کرنے والے کیلئے قیامت کے دن نجات کا باعث ہوگا :
آپ £کا ارشاد ہے : ((من حافظ عليها كانت له نوراوبرهانا ونجاة يوم القيامة ,ومن لم يحافظ عليها لم يكن له نور ,ولا برهان ولانجاة ,وكان يوم القيامة مع قارون وفرعون وهامان وأبي بن خلف ))"جس نے نما ز کی حفاظت اورنگہداشت کی اس کے لئے نماز قیامت کے دن نور,دلیل اورنجات کا باعث ہوگی ,اور جس نے اسکی پابندی نہیں کی اس کیلئے نہ کوئی نور ہوگا ,نہ دلیل ہوگی اورنہ ہی کوئی نجات کا ذریعہ ہوگا ,اور وہ قیامت کے دن قارون ,فرعون ,ہامان اور ابی بن خلف کے ساتہ ہوگا "(مسند احمد ,دارمی )
23* نماز گناہوں کے لئے کفارہ ہے :
آپ £نے ارشادفرمایا : ((الصلوات الخمس ,والجمعة إلي الجمعة ,ورمضان إلي رمضان مكفرات ما بينهن ’إذا اجتنبت الكبائز)) " پانچ وقت کی نمازیں ,ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک, اورایک رمضان دوسرے رمضان تک ان کے مابین سرزد ہونے والے گناہوں کیلئے کفارہ ہے ,بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے" (مسلم )
24* نماز نبی £کے ہمراہ جنت میں داخل ہونے کے عظیم ترین اسباب میں سے ہے :
ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول £کے ساتہ رات گزارتا تھا,اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا پانی لاتا, اور آپ کی حاجت کو سر انجام دیا کرتا تھا تو آپ نے مجہ سے فرمایا :"مانگو" تو میں نے کہا ":میں جنت میں آپ کی رفاقت کا سوال کرتا ہوں ,آپ نے فرمایا :"کیا اس کے علاوہ اور کوئی مانگ ہے ؟"میں نے کہا :صرف وہی ,آپ £نے فرمایا :"فأعني على نفسك بكثرة السجود ))
"كثرت سجود (يعني زياده سے زیادہ نفلى نمازوں ) کے ذریعہ اپنے نفس پر میری مدد کرو" (مسلم )