• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نمازی

شمولیت
جون 25، 2014
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
59
ابوالبیان رفعت سلفی ممبئی

جنت میں مکاں اپنا بناتے ہیں نمازی
سجدے کے لئے سر جو جھکاتے ہیں نمازی

وہ چین و سکوں کوئی کہیں پاتا نہیں ہے
جو چین وسکون سجدے میں پاتے ہیں نمازی

چہرے کی چمک دیکھ کے لگتا ہے کچھ ایسا
کہ نور ہدایت میں نہاتے ہیں نمازی

فرحت ہو خوشی ہو کہ غم ورنج و الم ہو
ہر حال میں گن رب کے ہی گاتے ہیں نمازی

گرمی لپٹ ہو کہ ٹھٹھرتی ہوئی سردی
مسجد کو بڑے شوق سے جاتے ہیں نمازی

ہو دوست کوئی۔ سامنے یا دشمن جانی
حق بات ہر انساں کو سناتے ہیں نمازی

مال حرام و سود کی لعنت سے ہیں بچتے
محنت کی پاک روزی ہی کھاتے ہیں نمازی

لا یعنی سوالوں سے سدا دور ہی رہنا
اس قول پیمبر کو نبھاتے ہیں نمازی

ختم رسل کا اسوہ کبھی چھوڑتے نہیں
داڑھی سے اپنا چہرہ سجاتے ہیں۔ نمازی

رفعت یہ حقیقت بھی ذرا غور سے سن لو
شیطان کی جماعت کو رلاتے ہیں نمازی
 
Top