• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز جنازہ میں عورتوں کی شرکت؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
محمد شاہد بھائی حدیث کے متعلق سوالات کو آپ ’’قرآن وحدیث‘‘ کے ذیلی فورم ’’ تحقیق حدیث سے متعلق سوالات وجوابات ‘‘ کے تحت پیش کیا کریں اور فقہی سوالات کو ’’ بحث اور مباحثہ ‘‘ کے ذیلی فورم ’’ فقہی سوالات وجوابات ‘‘ کے تحت پیش کیا کریں۔
ابھی آپ کا سوال بحث ومباحثہ کے ذیلی فورم میں منتقل کردیا ہے۔ جزاکم اللہ خیرا
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
کیا عورتیں نماز جنازہ میں شریک ھوسکتی ہیں؟
شاید بھائی ابو الحسن علوی بھائی اور شیخ کفایت اللہ بھائی بہت مصروف ہیں۔ تفصیلی جواب تو ٹائم ملتے ہیں ہمارے ان دونوں شیوخ میں سے کوئی شیخ فراہم کریں گے۔مختصر جواب پیش ہے۔

نماز جنازہ مرد اور عورت دونوں كے ليے مشروع ہے، اس كى دليل نبى كريمﷺ كا فرمان ہے۔
مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ ، فَإِنْ شَهِدَ دَفْنَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ ، الْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ.... رواه مسلم:946
" جو شخص جنازہ ميں شريك ہوا اسے ايك قيراط، اور جو شخص اس كے دفن تك جنازے كے ساتھ رہا اسے دو قيراط اجر حاصل ہوتا ہے، ایک قیراط احد پہاڑ کی مثل ہوتا ہے۔( ثواب میں)
وضاحت:
لفظ ’ من ‘ کےعموم میں مرد اور عورت دونوں داخل ہیں۔ کسی ایک کو بھی استثناء حاصل نہیں ہے۔

ليكن عورتيں جنازہ كے ساتھ قبرستان نہيں جا سكتيں كيونكہ انہيں ايسا كرنے سے منع كيا گيا ہے، اس كى دليل صحيحين میں ام عطیۃ رضی اللہ تعالی عنہا کی روایت سےملتی ہے۔جس کا مفہوم یہ ہے کہ عورتوں کو نماز جنازہ کے ساتھ جانے سے منع کر دیا گیا ۔ لیکن یہ حکم ایسا نہیں کہ عورت بالکل نماز جنازہ کے ساتھ جا ہی نہیں سکتی۔ واللہ اعلم
باقی نماز جنازہ مسجد میں اداء کیا جائے، یا گھر میں یا عید گاہ میں یا جناز گاہ میں عورت شریک ہوسکتی ہے۔
 
Top