difa-e- hadis
رکن
- شمولیت
- جنوری 20، 2017
- پیغامات
- 294
- ری ایکشن اسکور
- 28
- پوائنٹ
- 71
میں نے جو ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ والی روایت پیش کی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد کی ہے اس میں "ھکذا کان یصلی"اسی طرح نماز پڑھتےتھے"کے الفاظ ہیں اور "کان" صیغہ ماضی ہے جس سے یہ معلوم ہوا کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد کا واقعہ ہے اور اپ نے اس کے رد کے طور پر جو حدیث کے الفاظ پیش کیے ہیں اس میں " يُصَلِّي هَكَذَا" کے الفاظ تو ہیں مگر "کان" ماضی کا صیغہ موجود نہیں ہے اس لیے اپ کا رد الجواب بے معنی ہے تو بھائی اگر مان بھی لیا جائے کہ رفع الیدین میں بتدریج کم یا زیادتی ہوتی رہی مگر ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ والی حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ باقی تمام رفع الیدین"اگر آپ کی منطق مانی جائے"منسوخ ہو گئے ہیں اور دس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی گواہی یہ ثابت کرتی ہے کہ اب قیامت تک اس حدیث میں کیا گیا رفع الیدین ہی رائج ہے کیونکہ وحی کا سلسلہ ختم ہو گیا ۔رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي هَكَذَا
آخری بات اگر اپ کے پاس اس کے مقابلے پر کوئِی نئی دلیل ہو تو پیش کریں وگرنہ میری طرف سے یہ آخری پوسٹ ہے السلام علیکم۔