عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
نماز کے مختلف فیہ مسائل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔ دوسری جگہ فرمایا: ’جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیر نماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ اس موضوع پر مختلف اہل علم نے چھوٹی بڑی متعدد کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ نماز میں فاتحہ کا مقام اور قراءۃ خلف الامام‘‘مولانا فاروق رفیع حفظ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی اپنے موضوع میں ایک علمی و تحقیقی کاوش ہے ۔فاضل مصنف نے حتی الوسع پوری ایمان داری اور غیر جانب داری سے ہر مسلک کے دلائل کو کھل کر بیان کر دیا ہے۔ (م۔ا)