- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,765
- پوائنٹ
- 1,207
لغت عرب سے "جورب" کے معنی
عربی لغت کی معتبر کتاب قاموس:46/1 میں ہے:
ہر وہ چیز جو پاؤں پر پہنی جائے، جورب (جراب)ہے۔
"تاج العروس" میں ہے:
جو چیز لفافے کی طرح پاؤں پر پہن لیں وہ جَوْرَبْ ہے۔
علامہ عینی لکھتے ہیں کہ جورب بٹے ہوئے اون سے بنائی جاتی ہے اور پاؤں میں ٹخنے سے اوپر تک پہنی جاتی ہیں۔
عارضۃ الاحوذی میں شارح حدیث امام ابوبکر ابن العربی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:
جَوْرَبْ وہ چیز ہے جو پاؤں ڈھانپنے کے لیے اون سے بنائی جاتی ہے۔
عمدۃالرعایۃ میں ہے:
جرابیں روئی، یعنی سوت کی ہوتی ہیں اور بالوں کی بھی بنتی ہیں۔
عایۃالمقصود میں ہے کہ :
جرابیں چمڑے کی، صوف کی اور سوت کی بھی ہوتی ہیں۔
پس ثابت ہوا کہ جَوْرَبْ لفافے یا لباس کو کہتے ہیں، وہ لباس، خواہ چرمی ہو، سوتی ہو یا اونی ہم اس پر مسح کرسکتے ہیں۔