• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز وتر میں دعا قنوت پڑھنے کا مقام اور ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا حکم

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
انتہائی محترم بھائی! اسلاف سے میری مراد وہ محدثین ہیں جو احادیث مبارکہ پر صحت وضعف کا حکم لگاتے ہیں، اور اس سلسلے میں ان پر اعتماد کیا جاتا ہے، متقدمین میں سے مثلاً امام ترمذی، حاکم، ذہبی، ابن حجر﷭ وغیرہم اور متاخرین میں علامہ البانی، شیخ مقبل بن ہادی وحافظ زبیر احمد زئی وغیرہم۔
یعنی آپ امام ترمذی، حاکم، ذہبی، ابن حجر﷭ وغیرہم اور متاخرین میں علامہ البانی، شیخ مقبل بن ہادی وحافظ زبیر احمد زئی وغیرہم کو تو حدیث پر حکم لگانے کی اجازت دیتے ہیں لیکن اگر انکے بعد کوئی اور اٹھے اور حدیث پر حکم لگانے لگے تو اسکے لیے میدان تحقیق حدیث میں اجتہاد کے دروازے کو بند کردیتے ہیں ۔
اگر یہی انداز جو آپ مجھ سے چاہ رہے ہیں متذکرہ بالا ناقدین حدیث کے لیے بھی اپنائیں تو شاید آپ انکی تحقیق کو بھی بلائے طاق رکھ بیٹھیں گے ....!!!
کیونکہ ان تمام تر بزرگوں مام ترمذی، حاکم، ذہبی، ابن حجر﷭ وغیرہم اور متاخرین میں علامہ البانی، شیخ مقبل بن ہادی وحافظ زبیر احمد زئی وغیرہم کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے سے گزشتہ اسلاف کا حکم بیان کریں ...!!!!!
یا للعجب........................!!!!!!!!!
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
بجا فرمایا بھائی جان۔ لیکن یہ منہج تو جماعت المسلمین اور توحیدی گروہ کا بھی ہے۔ اہل حدیث کی فکر میں کتاب و سنت کی دلیل کے ساتھ ایک اہم شرط ’سلف صالحین کا متفقہ فہم‘ بھی شامل ہے۔ اور یہی شرط یا اصول مجلہ الحدیث حضرو میں شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے بھی بیان کر رکھا ہے۔
شاکر بھائی !
شکر اللہ سعیک !۔۔۔
اس جماعت المسلمین اور توحیدی گروہ کو میں بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں اس لیے آپکو مطلع کرتا ہوں کہ انکا یہ منہج قطعا نہیں ہے !!!!
بہر حال ہم ان اسلاف سے اختلاف کا بھی پورا حق رکھتے ہیں دلائل کی بناء پر
اور جن اصحاب کو محترم انس صاحب نے اسلاف قرار دیا ہے ان میں سے ایک کے ساتھ ہمارے اختلاف کا منظر ملاحظہ فرمائیں :
نوحہ اور اس کے بارے میں ایک روایت کی تحقیق - URDU MAJLIS FORUM
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بہر حال ہم ان اسلاف سے اختلاف کا بھی پورا حق رکھتے ہیں دلائل کی بناء پر
جزاکم اللہ واحسن الجزاء رفیق طاھر بھائی۔ لیکن میں نے ’اسلاف کے متفقہ فہم‘ کی بات کی تھی۔ انفرادی طور پر تو کسی بھی صحابی ، تابعی، امام، محدث یا فقیہہ سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اور ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
یعنی آپ امام ترمذی، حاکم، ذہبی، ابن حجر﷭ وغیرہم اور متاخرین میں علامہ البانی، شیخ مقبل بن ہادی وحافظ زبیر احمد زئی وغیرہم کو تو حدیث پر حکم لگانے کی اجازت دیتے ہیں لیکن اگر انکے بعد کوئی اور اٹھے اور حدیث پر حکم لگانے لگے تو اسکے لیے میدان تحقیق حدیث میں اجتہاد کے دروازے کو بند کردیتے ہیں ۔
اگر یہی انداز جو آپ مجھ سے چاہ رہے ہیں متذکرہ بالا ناقدین حدیث کے لیے بھی اپنائیں تو شاید آپ انکی تحقیق کو بھی بلائے طاق رکھ بیٹھیں گے ....!!!
کیونکہ ان تمام تر بزرگوں مام ترمذی، حاکم، ذہبی، ابن حجر﷭ وغیرہم اور متاخرین میں علامہ البانی، شیخ مقبل بن ہادی وحافظ زبیر احمد زئی وغیرہم کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے سے گزشتہ اسلاف کا حکم بیان کریں ...!!!!!
یا للعجب........................!!!!!!!!!
محترم بھائی! میں نے کہیں بھی نہیں کہا کہ اسلاف کے بعد اجتہاد کے دروازے بند ہوگئے ہیں، میرا آپ سے صرف یہ تقاضا ہے کہ اگر آپ تحقیق حدیث یا کسی فقہی مسئلے میں اپنی رائے دیتے ہوئے ان علماء کی رائے بھی ذکر کر دیں گے تو اس سے آپ کے موقف کو تائید ہی حاصل ہوگی، اور کچھ نہیں بگڑے گا، اور یہی انداز ہمارے ان قابل احترام مفتی حضرات صاحبان کا ہے، جن کے علم پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔
محترم بھائی! لیکن اگر آپ ابھی سے یہ تقاضا کریں کہ لوگ آپ کو ’امام‘ سمجھ کر آپ کی ذاتی رائے کو الگ طور سے اہمیت دیں اور اطمینانِ قلب کیلئے کسی جید عالم کی تائید کا تقاضا بھی نہ کریں، تو یہ میرے خیال میں آپ کی یہ بات مناسب نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم!
اللهم اهدنا الصراط المستقيم صراط الذين أنعمت عليهم
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم ۔
یہ آپ کا مشورہ ہے اور قابل قدر ہے ۔ لیکن میں اختصار کے طریقہ کو اپنانا پسند کرتاہوں کہ خیر الکلام ما قل ودل
 
Top