بھائی فیس بک پیج ثبوت ہوتا ہے آپکے نزدیک ؟
عجیب ، جب پاکستانی دہشت گردوں بارے فیس بک پیج سے کوئی چیز پیش کی جاتی ہے تو آپ پورا فورم سر پر اٹھا لیتے ہیں، برا نہ مانیئے بھیا ، آپ کے معیار میں بلا کا تضاد ہے۔
بھائی اس بات کا ثبوت کے افغان دیوبندیوں کا عقیدہ وہ نہیں جو پاکستانی دیوبندیوں کا ہے؟
شاید آپ کو معلوم ہے کہ وہاں کے "ملا" پاکستانی دیوبندی مدارس سے ہی فارغ تحصیل ہیں۔
ارسلان بھیا، نہایت ادب کے ساتھ ، ہر سینے پر ہاتھ باندھنے والا سلفی نہیں ہوتا!
اور سلفیت ظاہری ہی نہیں ، باطنی کیفیت کا نام ہے۔ سینے پر ہاتھ حنفیوں ، شیعوں اور مالکیوں کے سوا باقی سب باندھتے ہیں ، ، اللہ محفوظ فرمائے ، سینے پر ہاتھ تر بد بخت قادیانی بھی باندھتے ہیں۔
سلفیت کا معیار عقیدہ و منہج ہوتا ہے ظاہر اعمال بعد میں آتے ہیں۔
اپنی معلومات اپگریڈ کر لیں وہاں مختلف فکر لوگ بشار ھکومت سے نبردآزما ہیں، جن میں اخوانی پیش پیش ہیں ، ان سے چند سلفی لوگ بھی ہیں جو کہ سعودی حکومت کے تعاون سے لڑائی میں مشغول ہیں۔ اور وہاں القاعدہ کے ایلیمنٹ بھہی ہے جس سے خود سعودی تعاون یافتہ گروپ کے لوگ لڑ چکے ہیں کیونکہ سعودیہ کو القاعدہ برداشت نہیں۔
اس کے علاوہ سیکیولر لوگ ، جمہوریت پسند مغرب کے ھمایت یافتہ گروہ بھی موجود ہیں۔ اور یاد رہے ایک بڑا حصہ شامی عیسائیوں کا بھی بشار کے خلاف لڑ رہا ہے۔
بھائی محتاط رہا کیجئے ، کسی کو سلفی قرار دیتے ہوئے۔ جزاک اللہ خیرا