• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نون تاکید خفیفہ میں تغیرات کا بہت ہی اہم قاعدہ

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
575
ری ایکشن اسکور
184
پوائنٹ
77
نون تاکید خفیفہ میں تغیرات کا بہت ہی اہم قاعدہ

تحریر : محمد امجاد عالم نیپال


فعل مضارع امر نہی وغیرہ کی تاکید کیلئے دو نون استعمال ہوتے ہیں نون ثقیلہ اور خفیفہ آج ہم خفیفہ کے متعلق کچھ باتیں کرینگے:

بات شروع کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ نون خفیفہ صرف آٹھ صیغے میں آتی ہیں اور وہ یہ:(1)واحد مذکر(2)جمع مذکر غائب(3)واحد مؤنث غائب(4)واحد مذکر حاضر (5)جمع مذکر حاضر (6)واحد مؤنث حاضر (7) واحد متکلم (8)جمع متکلم، ہیں

پھر ان آٹھ صیغوں میں نون کے ماقبل کی تین حالتیں ہونگی (1)مفتوح (2)مضموم (3) مکسور
پانچ صیغے (واحد مذکرو مونث غائب،واحد مذکر حاضر اور واحد وجمع متکلم) میں مفتوح ہوگا
دو صیغے (جمع مذکر غائب وحاضر)میں مضمون ہوگا
ایک صیغہ (واحد مؤنث حاضر) میں مکسور ہوگا
یہ تین حالتیں کیوں ہونگی اسکے لئے علم صرف کی کوئی کتاب کھولئے "انتھی"

مقصد اصلی:
کبھی کبھی اس نون کے ساتھ تغیرات ہوتے رہتے ہیں بایں طور کہ کبھی حذف کردیا جاتا ہے اور کبھی کسی اور حرف سے تبدیل کردیا جاتا ہے جسکا جاننا بہت ضروری ہے کہ کب اور کیسے یہ تغیرات ہوتے ہیں واضح رہے کہ
تغیرات دو حالت میں ہوتے ہیں(1) وصل(2) وقف

وصلی حالت: اگر نون خفیفہ کے بعد کوئی حرف وصل آجائے تو نون خفیفہ کو حذف کر دیا جائے گا جیسے کہ شاعر کا قول ہے:
لَاتُھِیْنَ الْفَقِیْرَ____عَلَّکَ اَنْ
تَرْکَعَ یَوْمًاوَالزَّمَانُ قَدْ رَفَعَہُ

ہمارا محل استشھاد لَاتُھِیْنَ ہے یہ"فعل نہی" یےجو اصل میں لَاتُھِیْنَنْ تھا نون خفیفہ کے بعد حرف ساکن "ال"وصلی آیا جسکے بنا پر اسکو حذف کرکے ماقبل کا فتحہ دال بر حذف باقی رکھا گیا ورنہ لَاتُھِنْ ہوتا اور اگر کوئی حرف گرا ہو جیسے کہ جمع اور واحد مؤنث حاضر میں ہوتا ہے تو نون کے گرنے کے بعد وہ واپس آجائےگا جیسے اِضْرِبُنّ وَ اِضْرِبِنْ سے اِضْرِبُوا وَ اِضْرِبِیْ اللِّصِّيْنَ

حالت وقفی: اگر ماقبل مضمون یا مکسور ہوتو نون خفیفہ گر جائے گی اور گرا ہوا حرف"واو جمع"یائے مؤنث مخاطبہ" یہاں بھی (چونکہ نون تاکید لانے کے بعد اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جاتی ہے اور جب نون گر گئی تو علت بھی ختم اسی لئے) واپس آجائےگی
اور اگر ماقبل حرف مفتوح ہوتو وقف کرتے وقت نون کو الف سے بدل دیا جائے گا جیسے کہ کسی اسم پر مفتوح تنوین ہوتو وقف کی حالت میں اسے الف سے بدل دیا جاتا ہے جیسے کہ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیْمًا حَکِیْمًا کو حَکِیْمَا پڑھتے ہیں ٹھیک اسی طرح یہاں بھی ہوگا کہ نون کو وقف کے وقت الف سے بدل دینگے جیسے کہ یِضْرِبَنْ سے یَضْرِبَا نون خفیفہ اور تنوین کے درمیان مشابہت ہے اور تنوین کو حالت وقف میں الف سے بدل دیا جاتا ہے اسی لئے نون خفیفہ کو بھی الف سے بدل دیا جاتا ہے "انتھی"

فائدہ: قرآن کریم میں چند جگہ طلبہ کشمکش میں پڑ جاتے ہیں کہ یہ کیا بلا ہے جیسے کہ لَنَسْفَعًا سورہ علق لَنَسْفَعًا کے اخیر میں یہی نون خفیفہ ہے جو اصل میں لَنَسْفَعَنْ ہے حالت وقفی کی رعایت کرتے ہوئے الف کے ساتھ لکھا گیاہے اور جیسے کہ سورہ یوسف میں لَیَکُوْنًا مِّنَ الصّٰغِرِیْنَ ٫٫لَیَکُونًا٬٬ بھی اصل میں لَیَکُوْنَنْ ہے اس میں بھی حالت وقفی کی رعایت کی گئی ہے "انتھی"
 
Top