کنٹرول اسپیس کو اکٹھے دبا کر اردو سے انگلش اور انگلش سے اردو کی بورڈ بدلا جا سکتا ہے۔
لیکن شاکر بھائی! یہ سہولت تو شائد ڈیفالٹ فونیٹک کیبورڈ کیلئے ہے۔ یعنی نیچے ٹاسک بار میں انگلش رہتے رہتے ہم فورم میں اردو ٹائپ کر سکتے ہیں، تو ایسی صورتحال میں کنٹرول سپیس پریس کر کے انگلش لکھنا ممکن ہے۔
میں اور محدث ٹیم کے ارکان اپنا ذاتی تیار کیا گیا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں جو ہم نے عربی کی بورڈ کو مد نظر رکھ کر بنایا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اردو عربی کیلئے ایک ہی کی بورڈ ہے، بس تھوڑا بہت فرق ہے۔
میں نے چیک کیا ہے کہ ہمارے کی بورڈ (جس میں نیچے ٹاسک بار میں بھی اردو ہوتا ہے) کے ساتھ کنٹرول سپیس پریس کرکے انگلش نہیں لکھی جاتی۔ مجبورا مجھے انگلش لکھنے کیلئے بی بی کوڈ ایڈیٹر میں جانا پڑتا ہے۔