راشد محمود
رکن
- شمولیت
- اکتوبر 24، 2016
- پیغامات
- 216
- ری ایکشن اسکور
- 22
- پوائنٹ
- 35
بسم الله الرحمن الرحیم
سب تعریفیں الله رب العالمین کے لئے ہیں اما بعد !
نکاح دیندار اور پاک عورت سے کرنا چاہیے ۔
نکاح دیندار اور پاک عورت سے کرنا چاہیے ۔
الله تعالیٰ فرماتا ہے :۔
اَلْيَوْمَ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبٰتُ ۭ وَطَعَامُ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حِلٌّ لَّكُمْ ۠ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ ۡ وَالْمُحْصَنٰتُ مِنَ الْمُؤْمِنٰتِ
آج تمہارے لیے پاک چیزیں حلال کردی گئیں اور ان لوگوں کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے جنہیں کتاب دی گئی اور تمہارا
کھانا ان کے لیے حلال ہے اور مومنات میں سے پاک دامن عورتیں(تمہارے لئے حلال ہیں )
(المائدہ -5)
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا :۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُنْکَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاکَ
مسدد، یحیی، عبیداللہ، سعید، حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نکاح کے لئے عورت کی چار باتیں دیکھی جاتی ہیں، مال، نسب، خوبصورتی، دین، تو تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں تجھے دیندار کو حاصل کرنا چاہئے
(صحیح بخاری كتاب النكاح بَابُ الأَكْفَاءِ فِي الدِّينِ:)
اس لئے تمام مسلمین کو چاہیے کہ اگر وہ فلاح چاہتے ہیں تو وہ دینداری کی وجہ سے عورت سے نکاح کریں نہ کہ کسیوجہ سے ۔
الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق بات کو پڑھنے ، سمجھنے ، اسے دل سے قبول کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے !
آمین یا رب العالمین
والحمدللہ رب العالمین
والحمدللہ رب العالمین